Tag: Khushab

  • پولیس کو چوری کے مقدمے میں 18 سال قبل انتقال کر جانے والے شخص کی تلاش

    پولیس کو چوری کے مقدمے میں 18 سال قبل انتقال کر جانے والے شخص کی تلاش

    خوشاب: پنجاب کے شہر خوشاب میں محکمہ انہار نے انتقال کر جانے والے شخص پر پانی چوری کا مقدمہ درج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق خوشاب میں پولیس کو پانی چوری کے مقدمے میں 18 سال قبل انتقال کر جانے والے ایک شخص کی تلاش ہے، پولیس نے متوفی کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارنا شروع کر دیے۔

    متوفی احمد خان پر الزام ہے کہ اس نے نہری پانی چوری کیا، متوفی کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ پولیس ان پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ احمد خان کو حوالے کیا جائے، اب جو شخص 18 سال پہلے وفات پا چکا ہے اس کو کیسے پولیس کے سامنے پیش کریں۔

    دوسری طرف پولیس حکام نے کہا ہے کہ احمد خان پر پانی چوری کا مقدمہ محکمہ انہار نے درج کرایا ہے، اور احمد خان وفات پا چکا یا نہیں اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

  • خوشاب میں ٹریفک حادثہ ‘ 4 افراد جاں بحق

    خوشاب میں ٹریفک حادثہ ‘ 4 افراد جاں بحق

    خوشاب: صوبہ پنجاب کے شہر خوشاب میں کار اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خوشاب میں جوہرآباد پھاٹک پر کار اور مسافر بس کے درمیان تصام کے باعث 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسافربس سیالکوٹ سے بنوں جارہی تھی، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    لیہ میں ٹریفک حادثہ‘ 3 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ 4 روز قبل صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں گاڑی اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔


    جامشورومیں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ‘ 10 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • خوشاب میں 12 خواتین اعلیٰ انتظامی عہدوں پرتعینات

    خوشاب میں 12 خواتین اعلیٰ انتظامی عہدوں پرتعینات

    خوشاب: خیبر پختونخواہ کے ضلع خوشاب کے 12مختلف محکموں میں خواتین افسران کا تقرر کیا گیا ہے  جو کہ حکومتی اورانتظامی معاملات انتہائی اعتماد کے ساتھ نبھارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ خوشاب میں ایک اور خاتون کنزہ فرحان کو ڈی سی او تعینات کئے جانے کے بعد ضلع خوشاب کے مختلف محکموں میں خواتین افسران کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

    تعینات کی گئی خواتین میں آصفہ گل ضلعی محتسب ، نبیلہ ملک ای ڈی اوکمیونٹی ڈویلپمنٹ ، شمائلہ بانو ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، تابندہ امجد ڈسٹرکٹ آفیسرانفارمیشن، نادیہ شفیق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، آسیہ نیازی ڈی اوخواندگی، عاصمہ اعجازچیمہ اسسٹنٹ کمشنز، سیدہ صائمہ سلیم ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر، امِّ فروہ ہمدانی میڈیکل آفیسرسوشل ویلفیئر، میڈم نائلہ ویٹرنری آفیسراورآمنہ اترا سپر نٹنڈنٹ دارالامان، سوشل ویلفیئرمیں صنعت زار کے عہدے پرثمینہ راجہ شامل ہیں۔

    دوسری طرف ضلع خوشاب میں پہلی بار کسی خاتون ڈی سی او نے اپنے عہدے کا چار ج سنبھال کر ذمہ
    داریاں انجام دینا شروع کردی ہیں ۔