Tag: khushak sali

  • خشک سالی نے ایک اور بچی کی جان لے لی،تعداد 144ہوگئی

    خشک سالی نے ایک اور بچی کی جان لے لی،تعداد 144ہوگئی

    مٹھی: بھوکے پیاسے تھر میں ایک اور بچی موت کی وادی میں جا پہنچی ۔ گزشتہ دو ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چوالیس تک پہنچ گئی  ۔بھوک ، پیاس ، تھر کے بچوں کی موت کا سندیسہ لئے کھڑی ہے ۔

    بد حال تھر واسی پریشان ہیں کہ نہ جانے کب موت ان کے دروازے پر دستک دے جائےاور صحرا میں موجود ان کے گلشن کو اجاڑ جائے۔ بھوک وپیاس سے بلکتے بچے مٹھی کے سول ہسپتال میں جان دے رہے ہیں۔

    سول اسپتال میں ساٹھ بچےموت و زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ایک بچی تشویش ناک حالت میں حیدر آباد منتقل کردی گئی ۔ حکومتی عہدیداران اپنے وعدوں پر وفا کرتے نظر نہیں آرہے اس کا منہ بولتا ثبوت بچوں کی اموات پر کئے جانے والے ناکافی اقدامات اور ہسپتالوں اور طبی مراکز میں سہولیات کا فقدان ہے ۔

  • بلوچستان میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے ایک ارب روپے مختص

    بلوچستان میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے ایک ارب روپے مختص

    کوئٹہ :بلوچستان میں خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی اورایک ارب روپے مختص کر لئے گئے، یہ بات وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور مشیر جنگلات عبیداللہ بابت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے متعدد اضلاع خشک سالی کے اثرات سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور بڑے پیمانے پر زمینداروں اور مالداروں کو نقصانات ہوئے ہیں اس صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور مشیر جنگلات عبیداللہ بابت پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے کمیٹی جلد اپنی رپورٹ مرتب کریگی جو وفاق کو پیش کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نیلوفرطوفان سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔پراونشل ڈایزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بھی اپنے وسائل کی مدد سے اقدامات کررہی ہے۔