Tag: khushbakht sarfaraz

  • سرفراز احمد کی شاندار کارکردگی پر اہلیہ نے کیا لکھا؟

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد چار سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار واپسی ہوئی ہے انہوں نے اہم موقع پر 86 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

    کراچی میں کھیلے جارہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی چار وکٹیں 110 رنز پر گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور سرفراز احمد نے 196 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کرکے قومی ٹیم کو 317 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کردیا۔

    بابر اعظم 161 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ پہلے روز کھیل کے اختتام سے قبل سرفراز 86 رنز بنا کر پٹیل کی گیند پر مچل کو کیچ دے بیٹھے۔

    سرفراز احمد نے اپنی دلکش اننگز میں 9 چوکے بھی لگائے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 161 رنز بنا لیے ہیں۔

    سابق کپتان سرفراز احمد کو چار سال بعد 86 رنز کی اننگز کھیلنے پر جہاں کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے وہیں ان کی اہلیہ نے بھی اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ’الحمدللہ‘ لکھا۔

    واضح رہے کہ مینجمنٹ بدلتے ہی سرفراز احمد کو محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، سرفراز کو 2019 میں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

  • سرفراز کے بعد اسمتھ کو بھی ’جمائی‘ آگئی، تصویر وائرل

    سرفراز کے بعد اسمتھ کو بھی ’جمائی‘ آگئی، تصویر وائرل

    مانچسٹر: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بعد ٹیسٹ نمبر ون آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کی جمائی لیتے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ روز ٹی 20 میچ کھیلا گیا اس دوران آسٹریلوی اسٹار بیٹسمین اسٹیو اسمتھ جمائی لیتے رہے جس کی تصاویر وائرل ہوگئی، چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو ورلڈ کپ 2019 میں میچ کے دوران جمائی لینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیو اسمتھ کی تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ’لیجنڈ بی لائیک۔‘

    سوشل میڈیا صارفین سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آئے اور ساتھ ہی کرس گیل، مہندر سنگھ دھونی کی بھی جمائی لیتے ہوئے تصاویر شیئر کی۔

    واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے جمائی لی تھی اس وقت بھی سرفراز کے مداح ان کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔

    چند روز قبل سابق کپتان معین خان نے سرفراز کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی ٹوینٹی ٹیم میں سرفراز احمد کی شمولیت پر غور نہیں بلکہ انہیں شامل کرنا چاہئے اور رضوان کو اسٹینڈ بائی پر رکھنا چاہئے۔