Tag: KHUSHBAKHT SHUJAAT

  • متحدہ قومی موومنٹ کے کئی اہم رہنماؤں کی بیرون ملک روانگی

    متحدہ قومی موومنٹ کے کئی اہم رہنماؤں کی بیرون ملک روانگی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے کئی اہم رہنما ملک سے باہر چلے گئےہیں۔ ڈاکٹرفاروق ستارکراچی کی گلیوں میں اورمصطفٰی کمال ایم کیوایم میں جھاڑو پھیر رہےہیں۔

    ایسی نازک صورت حال میں ایم کیوایم کے کئی اہم رہنما منظر سے غائب ہیں۔ اب ان میں سےکئی بیرون ملک چلے گئے۔

    حیدرعباس رضوی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کینیڈا چلے گئے۔ ایم کیوایم ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرعباس رضوی دوماہ کے لئے گئے ہی۔

    ،انہوں نےایم کیوایم کی قیادت سے باقاعدہ چھٹی لی ہے۔ دھماکہ خیز صورت حال میں فیصل سبزواری کی کمی بھی محسوس کی جارہی تھی۔ وہ بھی آج بیرون ملک پرواز کرگئے۔

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہاربھی دبئی روانہ ہوگئے۔ قومی اسمبلی کی رکن خوش بخت شجاعت نے بھی آج امریکا کی پرواز پکڑلی۔

    حیدرعباس رضوی کےعلاوہ دوسرے رہنماؤں کےحوالےسےواضح نہیں کہ وہ بھی چھٹی لے کر گئے ہیں یا پوری چھٹی پرچلے گئے۔

     

  • ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج، گرفتاری کا حکم

    ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج، گرفتاری کا حکم

    کراچی : فوج کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین،ڈاکٹر فاروق ستار اور خالدمقبول صدیقی سمیت ایم کیوایم کے تمام مرکزی رہنماؤں کیخلاف کراچی کے تھانوں میں دس مقدمات درج کر لئے گئے,چوبیس رہنماؤں کے ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے مر کزی رہنماؤں کےخلاف مقدمات درج کئے جانے لگے،شہر کے مختلف تھانوں میں الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کے چوبیس رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

    جن رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں ڈاکٹرفاروق ستار، خالدمقبول صدیقی ، وسیم اختر،قمرمنصور ،خواجہ  اظہارالحسن،رؤف صدیقی،ریحان ہاشمی نامزد کئے گئے ہیں۔

    خواتین رہنماؤں میں خوش بخت شجاعت،کشورزہرہ بھی نامزد کی گئی ہیں ان کے علاوہ رشیدگوڈیل،سیف یارخان بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔

    تھانہ ڈاکس میں بھی کسی شہری نے مقدمہ درج کرادیاہے۔ مذکورہ مقدمات تھانہ سچل ، ملیر اور گڈاپ، تھانہ سٹی ،سکھن اور بن قاسم ودیگر تھانوں میں درج کرائے گئے ہیں۔

    علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت ملک بھرمیں قائدتحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کے رہنماؤں اورمنتخب نمائندوں کے خلاف مقدمات درج کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں ،عہدیداروں،کارکنوں اورعوام کوڈرایادھمکایانہیں جاسکتا۔

    اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی انتقامی کارروائیوں کانوٹس لیں اوران کے خلاف آوازاحتجاج بلندکریں۔

  • نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے،خوش بخت شجاعت

    نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے،خوش بخت شجاعت

    کراچی: نئے انتظامی یونٹس کےخلاف پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بیان پرسول سوسائٹی نے کلفٹن کراچی میں احتجاج کیا، خوش بخت شجاعت کاکہناہے کہ ملک میں نئےانتظامی یونٹس کاقیام ناگزیرہے۔

    سول سوسائٹی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کے خلاف تین تلوارپراحتجاج کیاگیاجس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    مظاہرین سےخطاب کرتے ہوئے خوش بخت شجاعت کاکہناتھاکہ ملک کومتحدرکھنے کیلئےانتظامی بنیادوں پرچھوٹےیونٹس بناناہوں گے نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ آئینی اورجمہوری حق ہے، مظاہرین نےمتعصبانہ بیان کے خلاف قراردادِ مذمت بھی پیش کی۔

    اس سے پہلےاے آروائی نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے خوش بخت شجاعت کاکہناتھا کہ نئے انتظامی یونٹس بننے سےقومیت کوفروغ ملتاہے۔

    خوش بخت شجاعت کاکہناتھا ہم نے پاکستان بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اورکوئی پاکستان سے علیحدہ ہونے کاسوچ بھی نہیں سکتا