Tag: khusro bakhtiyar

  • بھاشا، مہمند اور داسو ڈیم منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے، خسرو بختیار

    بھاشا، مہمند اور داسو ڈیم منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے، خسرو بختیار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا قومی ترقیاتی پروگرام 1837 ارب روپے کا ہوگا، بھاشا، مہمند اور داسو ڈیم منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی عہدیداران کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ اگلے مالی سال کا وفاق کا پبلک سیکٹر ترقیاتی پروگرام925ارب ہوگا۔

    اس کے علاوہ قومی ترقیاتی پروگرام1837ارب روپے کا ہوگا، جبکہ جی ڈی پی گروتھ کاہدف4فیصد ہے، وزیرمنصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ تمام علاقوں کو مساوی طریقے سے ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں۔

    بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گوادر کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر رہے ہیں۔ بجٹ سے متعلق انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کیلئے زراعت کا بجٹ15سے20فیصد زیادہ رکھا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ نالج اکنامی کی بڑھوتی کیلئے مربوط اور جامع پروگرام لے کرآرہے ہیں، اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں علاقائی مساوی ترقی پر توجہ دی جائے گی، گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے آئندہ مالی سال میں17بلین روپے رکھےگئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بھاشا، مہمند اور داسو ڈیم منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزیر منصوبہ بندی نے پلانٹ فار پاکستان منصوبے کے بارے میں بتایا کہ حکومت 10 ارب درختوں کی شجر کاری کیلئے 10 ارب روپے مختص کر رہی ہے۔

  • جنوبی پنجاب صوبہ ابھی نہ بنا تو کبھی نہیں بن سکے گا: خسرو بختیار

    جنوبی پنجاب صوبہ ابھی نہ بنا تو کبھی نہیں بن سکے گا: خسرو بختیار

    لاہور: مسلم لیگ ن سے الگ ہوکر ’جنوبی پنجاب صوبہ محاذ‘ بنانے والے سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ صوبے کا قیام ملک کی ضرورت ہے، جنوبی پنجاب صوبہ ابھی نہ بنا تو کبھی نہیں بن سکے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، صدر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے باقاعدہ عملی جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے، صوبے کے قیام کے لیے محنت اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن لسانی، علاقائی کے بجائے انتظامی سطح پر نئے صوبے کا قیام ہے اور نیا صوبہ تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہی بن سکتا ہے جس کے لیے ہم تمام جماعتوں کو ہمارے مشن میں ساتھ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    چند ہفتوں میں بڑے بڑے نام ایک ایجنڈے پر ہمارا ساتھ دیں گے: خسرو بختیار

    مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا مسئلہ غربت، بے روزگاری اور بیڈ گورننس ہے، لاہور میٹرو 240 جبکہ جنوبی پنجاب کا بجٹ 206 ارب ہے، لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، حکومت نے اب تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔

    اسی جماعت سے اتحاد کریں گے، جس کا ایجنڈا جنوبی پنجاب کا قیام ہو: خسرو بختیار

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سابق رہنما مسلم لیگ ن خسرو بختیار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی جماعت سے اتحاد کریں گے، جس کا پہلا ایجنڈا جنوبی پنجاب کا قیام ہو، ن لیگ نے اب جنوبی پنجاب کی آفر کی، تو کہوں گا کہ بہت دیر کردی مہرباں آتے آتے، پی ٹی آئی ٹھوس مؤقف سامنے لائے گی، تو ان سے بات ہو سکتی ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔