Tag: khuwaja asif

  • جنرل باجوہ کے سسر نے مجھے گھر بلا کر کہا کہ ۔ ۔ ۔ ۔ !! خواجہ آصف کا اہم انکشاف

    جنرل باجوہ کے سسر نے مجھے گھر بلا کر کہا کہ ۔ ۔ ۔ ۔ !! خواجہ آصف کا اہم انکشاف

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے گوجرانوالہ بیان کی مذمت نہ کرنے پر مجھے 6 ماہ قید کاٹنا بڑی۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے تاریخ کے جھروکوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ایک بار جنرل باجوہ کے سسر نے مجھے گھر بلایا اور بیسمنٹ میں لے جا کر کہا کہ نواز شریف کی گوجرانوالہ کی تقریر میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا نام آیا ہے تم اس کی مذمت کرو اور خود کو اس سے الگ کرو۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ رانا تنویر اس بات کے گواہ ہیں، میں نے جنرل باجوہ کے سسر سے کہا کہ ایسا نہیں کروں گا جس پر کہا گیا کہ بات نہیں مانیں گے تو آپ کیخلاف نیب کے کیس بن جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کے چند روز بعد اچانک مجھے گرفتار کرلیا گیا، اس دوران میں 6 ماہ جیل میں رہا لیکن حکومت مجھ پر نیب کا کوئی کیس نہ بناسکی تو عدالت نے مجھے رہا کر دیا۔

    پی ٹی آئی سے متعلق خبریں

  • آدھی سے زیادہ بیور وکریسی پرتگال میں جائیدادیں لے چکی، خواجہ آصف

    آدھی سے زیادہ بیور وکریسی پرتگال میں جائیدادیں لے چکی، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیورو کریسی (افسر شاہی) پرتگال میں جائیدادیں لے چکی ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سابقہ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ نامی گرامی بیورو کریٹس اب وہاں شہریت لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

    خواجہ آصف نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ یہ مگرمچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔

    وزیر دفاع نے بتایا کہ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ اپنی بیٹیوں کی شادی پر چار ارب روپے کی سلامی وصول کرکے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاررہا ہے۔

    خواجہ آصف

     

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک سرزمین کو یہ بیورو کریسی پلید کر رہی ہے، سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے اور چولیں مارتے ہیں، نہ پلاٹ نہ غیرملکی شہریت کیونکہ انہیں یہاں الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔

  • دنیا اسرائیل کی بے لگام ایٹمی صلاحیت سے ہوشیار رہے، خواجہ آصف

    دنیا اسرائیل کی بے لگام ایٹمی صلاحیت سے ہوشیار رہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی بے لگام ایٹمی صلاحیت سے ہوشیار اور اس پر تشویش ہونی چاہیے۔

    سناجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل وہ واحد ملک ہے جو عالمی ایٹمی ضوابط سے مکمل طور پر آزاد ہے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کا فریق بھی نہیں ہے اور نہ ہی کسی دوسرے بین الاقوامی معاہدے کا پابند ہے۔

    Asif Twitter

    اپنے پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا جوہری پروگرام مکمل طور پر بغیر نگرانی اور غیر ذمہ دارانہ ہے جو عالمی امن کیلئے ایک خطرناک صورتحال ہے۔

    پاکستان سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جو عالمی ایٹمی قواعد و ضوابط اور عدم پھیلاؤ کے اصولوں کی مکمل پاسداری کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا جوہری پروگرام محض اپنے دفاع اور عوام کی حفاظت کے لیے ہے، پاکستان کا رویہ ہمیشہ دفاعی اور غیر توسیع پسند رہا ہے۔

    وزیردفاع نے کہا کہ اسرائیل اس وقت جارحانہ اور تسلط پسندانہ رویہ اختیار کر رہا ہے اور ایک باغی ریاست کے طور پر دنیا میں اپنی شناخت کو مزید واضح کررہا ہے۔

    خواجہ آصف کے مطابق اسرائیل کیلئے اندھی مغربی حمایت خطے اور عالمی امن کو بڑے خطرے سے دوچار کر سکتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اسرائیل کے پیدا کردہ تنازعات پر سنجیدگی سے توجہ دے، اسرائیل کے پیدا کردہ تنازعات پورے خطے کو لپیٹ میں  لے سکتے ہیں۔

  • نریندر مودی اپنی اوقات پر اتر آیا ہے، خواجہ آصف

    نریندر مودی اپنی اوقات پر اتر آیا ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نریندر مودی اپنی اوقات پر اتر آیا ہے، اسے اب اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مودی جیسے لوگ اقتدار میں آجائیں تو اپنے ملک کے ساتھ دنیا کا امن بھی تباہ کرتے ہیں۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اور سائبر وار فیئر میں ہمیں بھارت کیخلاف قابل قدر کامیابی ہوئی، چند گھنٹے میں بھارت کے ساتھ جو کچھ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

    ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کو اپنے سامنے سیاسی موت نظر آرہی ہے جو واقع ہوچکی ہے۔

    ہماری فوج اور ہمارے بچوں نے وار فیئر میں نئی تاریخ رقم کی ہے، بھارت اب تک صدمے میں ہے کہ ان کے ساتھ ہوا کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : نریندر مودی پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پھر ہرزہ سرائی پر اتر آیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فوج اور معیشت کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، پاکستان کو بھارت کے حق کا پانی نہیں ملے گا۔

    نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان سے تجارت ہوگی نہ ہی مذاکرات ہوں گے۔ بھارتی وزیراعظم نے کہنا تھا کہ انڈیا جوہری دھمکیوں سے نہیں ڈرتا اور اگر ملک میں کوئی دہشت گردانہ حملہ ہوتا ہے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سیاحت کو گلے لگاتا ہے، پاکستان دہشت گردی کو سیاحت سمجھتا ہے، یہ ذہنیت دنیا کے لیے خطرہ ہے، پاکستانی عوام سے کہتا ہوں سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔

    ’گجرات کے قصائی‘ کا لقب پانے والے بھارتی وزیراعظم نے سنگین الزام عائد کیا کہ دہشت گردی آپ (پاکستان) کی حکومت اور فوج کے لیے پیسہ کمانے کا ذریعہ ہے، پاکستانی عوام کو آگے آکر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

  • بھارت سے جنگ ہمیں زیادہ مہنگی نہیں پڑی، خواجہ آصف

    بھارت سے جنگ ہمیں زیادہ مہنگی نہیں پڑی، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ ہمیں زیادہ مہنگی نہیں پڑی، مودی بری طرح پھنس چکا ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت بات چیت کیلئے نیوٹرل وینیو سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، اس وقت بھی صورت حال نازک ہے کوئی غلط بات نہیں کی جاسکتی۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کافی عرصے سے معاشی چیلنج کا سامنا کر رہا تھا، گزشتہ سال ڈیرھ سال سے ہماری معیشت تھوڑی بہت سانس لے رہی ہے، بھارت سے جنگ ہمیں اتنی مہنگی نہیں پڑی جتنی پڑ سکتی تھی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چین میں غربت ختم ہوچکی ہے، ٹیکنالوجی میں بڑا مقام حاصل کرلیا ہے، یہ زیادہ پرانی بات نہیں کہ جب برطانیہ دنیا کا طاقتور ترین ملک تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پائلٹس، سائبر واریئرز  نے بھارت کے پلے کچھ نہیں چھوڑا، حملوں سے بھارت کی ٹیکنالوجی مفلوج ہوکر رہ گئی تھی، چینی مشنری اور آپریٹرز پاکستانی ہوں تو بڑی طاقت بن جاتی ہے، دنیا بھی سوچ رہی ہے کہ چین پاکستان کا کمبی نیشن طاقتور بن گیا ہے، ہم نے بارڈر کراس نہیں کیے لیکن ان کے سسٹم کو ڈس ایبل کردیا۔

    وزیردفاع نے بتایا کہ سیزفائر کے بعد بھارت میں تنقید کا سیلاب امڈ آیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں لوگ شکست پر مسلمانوں کے خلاف ردعمل دے رہے ہیں، بھارتی مسلمان خاتون فوجی افسر اور ان کے اہل خانہ کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ مودی جوتشیوں کو بڑا مانتے ہیں تو جوتشی ان کے ستاروں کا حال بھی بتا دیں، مودی کا ستارہ 13،14سال سے عروج پر تھا جسے اب زوال آرہا ہے۔

  • ہم عام بھارتی شہریوں کو کبھی نشانہ نہیں بنائیں گے، خواجہ آصف

    ہم عام بھارتی شہریوں کو کبھی نشانہ نہیں بنائیں گے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم بھارت میں عام شہریوں کو کبھی نشانہ نہیں بنائیں گے، بھارت نے آج دن میں دو دفعہ کچھ شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    یہ بات انہوں نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ پہلگام میں کیا ہوا سچ سامنے لایا جائے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے کل بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر حملہ کیا یہ حملہ صرف کشمیر کے خطے تک محدود نہیں رہا، دیگرعلاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا،

    یہ حساب ہمیں چکانا پڑے گا، ہم خود بھی کوئی ابتدا کرسکتے ہیں، بھارت اگر معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے تو اسے قیمت چکانا پڑے گی۔

    اب اگر ہم بھارت کو جواب دیں تو ہمارے پاس معقول جواز موجود ہے، میرا خیال ہے کہ پاکستان کو بھارت کا ادھار چکانا چاہیے۔

    بھارت نے آج دن میں بھی کچھ شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، عالمی برادری ایک دفعہ آکر پاکستان کا چپہ چپہ چھان مارے کہاں دہشت گرد ہیں۔

    ہم بھارت میں عام شہریوں کو کبھی نشانہ نہیں بنائیں گے، اب بھی خطرہ ہے کہ بھارت پاکستان کے دو تین شہروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    دہشت گرد کیمپ تھے یا نہیں، عالمی برادری اس کی تحقیقات کرلے، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی مودی کے ہاتھ سے پیسے اور نوالہ لیتے ہیں، ہم آبادی کو ٹارگٹ کرسکتے تھے لیکن ہم نے صرف ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا۔

  • رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ چاہیے، خواجہ آصف

    رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ چاہیے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کرچلے جاتے ہیں، رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ بھی تو چاہیے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفرایکسپریس حملے کے ثبوت بھی پیش کریں گے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے اب بھی جنگ کا خطرہ موجود ہے لیکن رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ بھی تو چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس کا مقصد سیاسی جماعتوں سے تجاویز لینا تھا، قومی یکجہتی کے اظہار کو بانی پی ٹی آئی کی شرکت سے مشروط کرنا کوتاہ اندیشی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بات حب الوطنی کو مشروط کرنے کے مترادف ہے، قومی مسئلے کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے جوڑنا حب الوطنی نہیں ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پلواما واقعے کے وقت ہماری قیادت بھی بانی پی ٹی آئی کی فرمائش پر قید تھی،
    جیلوں سے باہر موجود قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی بلائی گئی بریفنگ میں شرکت کی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اس بریفنگ میں ہمارے ساتھ بیٹھنے سے انکار کیا، ہم نے کبھی قومی اتحاد میں رخنہ نہیں ڈالا۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وطن اور اس کی سلامتی شخصیات اور لیڈر شپ سے زیادہ اہم ہے، پاکستان کو تاقیامت دوام ہے،ان شااللہ۔

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بڑے بڑے محترم لیڈر آئے اور اس دنیا سے رخصت ہوگئے، لیڈر اپنی یادیں چھوڑ جاتے ہیں اور قومیں زندہ رہتی ہیں۔

  • آپ کے دل نواز شریف کے ساتھ ہیں تو دماغ بھی چلائیں، خواجہ آصف

    آپ کے دل نواز شریف کے ساتھ ہیں تو دماغ بھی چلائیں، خواجہ آصف

    لندن : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سوشل میڈیا پر کمزور ہے، آپ کے دل نواز شریف کے ساتھ ہیں تو دماغ بھی چلائیں۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں ایک تقریب کے دوران اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ آج اوورسیز پاکستانی اپنے قائد نوازشریف اور قائد اعظم کا یوم پیدائش منانے جمع ہوئے ہیں۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سوشل میڈیا پر کمزور ہے، عوام کی ایک بڑی تعداد بد دیانت آدمی کو ایماندار سمجھتی ہے۔

    انہوں نے تسلیم کیا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا کو سوشل میڈیا پر کاؤنٹر کیا ہی نہیں، اگر آپ کے دل نوازشریف کے ساتھ ہیں تو ساتھ دماغ بھی چلائیں۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ نوازشریف کو پاناما کے جعلی مقدمے میں سزا دینا گھناؤنا مذاق تھا، بانی پی ٹی آئی نے ہر لحاظ سے پاکستانی سیاست کو گندہ کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی باتیں سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔

    حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے متعلق انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں شہباز شریف آتے تھے تو بانی پی ٹی آئی ان کی طرف پشت کرکے بیٹھ جاتے تھے، مذاکرات میں خلوص تلاش کرنا وقت کا ضیاع ہوگا۔

    ن لیگ کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر زیادہ دور نہیں، اب آپ کو زرمبادلہ میں اضافہ واضح نظر آئے گا، پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک کا کچھ فرق نہیں پڑے گا، تمام لوگ اپنے بل معمول کے مطابق ادا کریں گے۔

  • لگتا ہے نمبر پورے نہیں اس لیے اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہوا، خواجہ آصف

    لگتا ہے نمبر پورے نہیں اس لیے اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہوا، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لگتا ہے نمبر پورے نہیں تھے اس لیے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہوا۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، آج قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے بعد مختصر ترین کارروائی کے بعد ہی ملتوی کردیا گیا۔

    اجلاس سے واپسی کے دوران اسمبلی کی راہداری میں صحافیوں نے خواجہ آصف سے تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے سوالات کیے جس کے انہوں نے مختصر جواب دیے۔

    صحافیوں نے وزیر دفاع سے سوال کیا کہ کیا کل تک نمبر پورے ہوجائیں گے؟ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ترمیم پیش ہوگی یا نہیں یہ تو صبح ہی پتہ چلے گا، مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا۔

    مولانا کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ میں صبح سے اسمبلی میں موجود تھا مجھے نہیں معلوم کہ ان سے کیا بات ہوئی؟

    آئینی ترامیم مؤخر، قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    واضح رہے کہ حکومت نے نمبر گیم پورا کرنے میں ناکامی پر وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کا وقت بار بار تبدیل کرنے کے بعد بالآخر کل 16 ستمبر 2024 تک ملتوی کر دیا۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت 11 بجے کے قریب شروع ہوا جس میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس معطل کرنے کی تحریک کی منظوری کے فوری بعد کل تک ملتوی کر دیا گیا۔ نئے وقت کے مطابق اجلاس 16 ستمبر دن ساڑھے بارہ بجے ہوگا۔

  • خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر بڑا الزام عائد کردیا

    خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر بڑا الزام عائد کردیا

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے فتنہ پیدا کرنا اور تصادم کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

    اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی پارٹی اپنا فائدہ اورنقصان دیکھ کر ہی کوئی فیصلہ کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کے بھی فیصلے جمہوریت پر مسلط نہیں ہونے چاہئیں، تمام سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر ڈائیلاگ کرنے چاہئیں۔

    وزیر دفاع نے واضح طور پر کہا کہ جو لوگ یکطرفہ فیصلہ کرکے ہم پر مسلط کرتے ہیں وہ ہمیں بالکل قبول نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے تصادم کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، یہ لوگ فتنہ چاہتے ہیں اور ہم ان کے ٹول نہیں بننا چاہتے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا اگر اقدام جمہوریت اور ملک کی ترقی کیلئے ہو تو خوش آمدید کہتے ہیں، کسی کی ذات کے فیصلوں کی میں حمایت نہیں کر سکتا۔