Tag: khuwaja asif

  • میری ٹائم نمائش موجودہ صورتحال میں اہم ثابت ہوگی، خواجہ آصف

    میری ٹائم نمائش موجودہ صورتحال میں اہم ثابت ہوگی، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ علاقائی امن و خوشحالی کے لئے بھی پائیمک بہت اہم ثابت ہوگی۔

    اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ میری ٹائم نمائش موجودہ صورتحال میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی ترجیح غربت کا خاتمہ، تعلیم، صحت اور معیشت ہے، ہم سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ ہم علاقائی اور بین الاقوامی سطح پرتعاون کا فروغ چاہتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دارملک کے طور پرعالمی امن وسلامتی کیلئے کردار ادا کررہا ہے۔

    میری ٹائم کے شعبے میں بھی پاکستان ضروری کردار ادا کررہا ہے، ہم برابری کی سطح پرمذاکرات کےحامی ہیں یہ مذاکرات خطے میں ترقی و استحکام کے لئےاہم ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ سماجی واقتصادی ترقی کے لئے ہمیں سمندری وسائل سے فائدہ اٹھانا ہوگا، سمندری راستے سے تجارت ہمیشہ اہم رہی ہے۔

    وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا میری ٹائم اثاثہ ہمارے لئے بہت مواقع فراہم کرتا ہے، پبلک پرائیویٹ پاٹنر شپ بھی میری ٹائم صنعتی شعبے میں اہم ہے۔

     

  • نواز شریف کب وطن واپس آئیں گے؟ خواجہ آصف نے بتا دیا

    نواز شریف کب وطن واپس آئیں گے؟ خواجہ آصف نے بتا دیا

    سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف نے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اہم بیان دے دیا ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف جلد وطن واپس آجائیں گے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا اچھی طرح سے ادراک ہے کہ مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات اوراشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگ مالی طور پر بہت پریشان ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ تیل اور کوئلے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، 1990میں ہم نے عوام کا قرض اتارنے کی کوشش کی تھی۔

    الیکشن میں ایک سال ہے پھرعوام کی عدالت میں سب پیش ہوں گے، سابق وزیراعظم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئے تھے، اقتدار سے نکلنے کے بعد وہ خواس باختہ ہوگئے ہیں۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ ہم اکیلے نہیں آج عمران خان بھی ضمانت پر ہے، مہنگائی کی ذمہ داری صرف ہماری حکومت ہی نہیں سابقہ حکومت بھی برابر کی ذمہ دار ہے۔

  • خواجہ آصف کی ضمانت کا معاملہ لٹک گیا، جج کی سماعت سے معذرت

    خواجہ آصف کی ضمانت کا معاملہ لٹک گیا، جج کی سماعت سے معذرت

    لاہور : خواجہ آصف کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والا دو رکنی بینچ ٹوٹ گیا، بینچ کے ایک رکن نے سماعت سے معذرت کرلی، کیس کی فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہاٸی کورٹ کو بھجوا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے خواجہ اصف کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع کی تو بنچ کے رکن جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت معذوری ظاہر کر دی۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار وکلاء میڈیا پر خلاف بیان دیتے رہے ہیں جس کے باعث سماعت نہیں کرسکتا۔

    بنچ کی سماعت سے معذرت پر اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ روسٹرم پر آئے اور کہا کہ بنچ میں پیش ہونے کیلئے آئے تھے جس پر بنچ کی سربراہ جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ جب ٹی وی پر بیٹھ کرانٹرویوز دیں گے تو عدالتیں کیسے سماعت کریں گی۔

    دورکنی بنچ نے درخواست چیف جسٹس کو بجھواتے ہوٸے دوسرے بنچ کے سامنے لگانے کہ سفارش کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اب درخواست پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیں گے۔

    خواجہ آصف کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اثاثوں کے متعلق تمام ریکارڈ نیب کو دیا جا چکا ہے اب جیل میں رکھنے کی کوٸی ضرورت نہیں، خواجہ آصف ٹراٸل میں باقاعدگی سے شامل ہوں گے لہٰذا عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

    واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت 29 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی جس پر آج یکم جون کو سماعت ہونا تھی، درخواست پر سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا جس نے درخواست کی سماعت کرنا تھی۔

  • نیب نے خواجہ آصف کے 48 بنک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا

    نیب نے خواجہ آصف کے 48 بنک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    قومی احتساب بیورو لاہور نے خواجہ آصف کے 48بنک اکاونٹس کا سراغ لگا لیا۔ اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ48 بینک اکاونٹس میں ایک ارب 45 کروڑ روپے خطیر رقم جمع کی گئی۔

    یہ بنک اکاونٹس خواجہ آصف ان کی فیملی اور بے نامی داروں کے نام سے کھلوائے گئے، خواجہ آصف اور ان کی فیملی اراکین کے اکاؤنٹس داروں کے اکاؤنٹس میں 22 کروڑ 30 لاکھ کی رقوم جمع ہوئیں۔

    خواجہ آصف سے دوران تفتیش سوالات کیے گئے کہ یہ بھاری رقوم کس مد میں جمع ہوئیں، نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف سے بے نامی داروں کے اکاؤنٹس میں رقوم اور روابط سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے، خواجہ آصف سے ان کے بے نامی داروں کو روبرو بٹھا کر بھی تفتیش کی جائے گی۔

  • خواجہ آصف الزامات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، شاہ محمود قریشی

    خواجہ آصف الزامات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ اور آمدنی سے زائد اثاثوں کا الزام تھا جس کا وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے، نیب ایک خود مختار ادارہ ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری کیوں ہوئی اس کی وضاحت وہ خود بہتر طور پر کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو کئی بارسوال نامہ بھیجا گیا لیکن وہ نیب کو مطمئن نہیں کرپائے، خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ اور آمدنی سے زائد اثاثوں کا الزام تھا جس کا انہوں نے تسلی بخش جواب نہیں دیا اگر خواجہ آصف الزامات پر وضاحت پیش کردیتے تو گرفتاری عمل میں نہ آتی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ایک خود مختار ادارہ ہے، نیب جس قانون کے تحت کام کررہا ہے وہ پی ٹی آئی کا بنایا ہوا نہیں، پی ٹی آئی کو نیب کا قانون ملاہے، اس کےعلاوہ نیب میں چیئرمین سمیت دیگر تعیناتیوں میں بھی پی ٹی آئی کا عمل دخل نہیں، تعیناتیوں سے پی ٹی آئی کو جوڑا جاتا ہے مگر ایسا بالکل نہیں ہے۔

    وزیر خارجہ نے بتایا کہ جب ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی پر اپوزیشن کی2جماعتیں سے مشاورت کررہے تھے، اس کی قانون سازی میں نیب قوانین کا کیا تعلق تھا؟ فیٹف کو ڈھال بنا کر یہ لوگ نیب قوانین میں ترامیم چاہتے تھے،

    جب ان سے یہ اصرار کیا گیا کہ نیب قوانین پر بات نہ کریں تو نیب قوانین میں ترامیم پر ہی فیٹف پر بات چیت کا کہا گیا جو ہمیں قبول نہ تھی، اپوزیشن کی2جماعتوں نے نیب قوانین میں34ترامیم کا مطالبہ کیا، اپوزیشن کو دکھائی دے رہا تھا کہ آئندہ دنوں کچھ ایسا ہوگا جو ان کیلئے مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔

  • فیاض چوہان کا خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج

    فیاض چوہان کا خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج

    اسلام آباد : پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو اسامہ بن لادن کے معاملے پرمناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، نواز شریف کو اسامہ کا پیروکار ثابت نہ کرسکا تو سیاست چھوڑدوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی جانب سے قومی اسمبلی میں کیے گئے خطاب کے رد عمل میں ان کو اسامہ بن لادن کے معاملے پر مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

    فیاض چوہان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ میں یہ بات ثابت کرسکتاہوں کہ  نوازشریف اسامہ بن لادن کے سچے پیروکار تھے،۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے1989میں اسامہ بن لادن سے10ملین ڈالر لئے تھے،یہ10ملین ڈالر بینظیربھٹو شہید کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے گئے تھے، نواز شریف نے اس رقم سے ایم این ایز کی خرید و فروخت کرنا تھی۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  عادت سے مجبور ہو کر نواز شریف نے10ملین ڈالر اپنی جیب میں ڈال لیے، اسی وجہ سے بینظیربھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی تھی، بینظیر بھٹو کا انٹرویو میری اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ خواجہ آصف عمران خان پر تنقید سے پہلے نوازشریف کے گریبان میں جھانکیں، ن لیگ کے رہنما لکشمی چوک پر میرےساتھ اس معاملے پر مناظرہ کرلیں۔

    اگر میں نواز شریف بمعہ اہل وعیال کو اسامہ بن لادن کا پیروکار ثابت نہ کرسکا توسیاست چھوڑدوں گا، بصورت دیگر خواجہ آصف الفلاح تھیٹر میں جگت بازی شروع کردیں۔

  • شریف برادران کورونا کی آڑ میں سیاسی کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کریں، شبلی فراز

    شریف برادران کورونا کی آڑ میں سیاسی کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کریں، شبلی فراز

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز شریف برادران کورونا وائرس کی آڑ میں سیاست کا کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کریں، خواجہ آصف کا بیان بھرے پیٹ فارسی بولنے کے مترادف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شبلی فراز نے کہا کہ قوم خراب معیشت کا ذمے دار ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو سمجھتی ہے، معیشت ٹھیک کرنے کے لیے خواجہ آصف صاحب اپنی قیادت کو راضی کریں تاکہ خواجہ صاحب کی قیادت بیرون ملک رکھا سرمایہ واپس لے آئے۔

    انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کا بیان بھرے پیٹ فارسی بولنے کے مترادف ہے، ان کو غریبوں کی مشکلات کا احساس نہیں ہے ورنہ ایسے بیانات نہ دیتے۔

    شبلی فراز نے ن لیگی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب ! درحقیقت آپ اور آپ کی قیادت کنفیوز ہے کہ کیا کریں؟ ملک واپس آنے کے بعد انہیں ملک سے واپس جانے کی سمجھ نہیں آ رہی، پاکستان میں ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں، دونوں بھائی لاک ڈاؤن میں ہیں، کورونا کی آڑ میں سیاست کا کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم اور ملک کے مفاد میں فیصلے لے رہے ہیں، وزیراعظم کہہ رہے ہیں کورونا سے محفوظ رکھنا اور بھوک سے بچانا ہے، کورونا کے باعث دنیا بھر کی معیشت دباؤ میں ہے۔

    انہون نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان قوم اور ملک کے مفاد میں فیصلے کررہے ہیں، قوم کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، کمزور طبقے بزنس اور معیشت کو سہارا دینے کے لیے1.24ٹریلین کا سب سے بڑا پیکج دیا۔

  • خواجہ آصف کے ساتھیوں کیخلاف گھیرا تنگ، محکمہ ریلوے کی بڑی کارروائی

    خواجہ آصف کے ساتھیوں کیخلاف گھیرا تنگ، محکمہ ریلوے کی بڑی کارروائی

    سیالکوٹ : ن لیگی دور میں نوازے گئے خواجہ آصف کے قریبی ساتھیوں کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا، محکمہ ریلوے نے سیالکوٹ میں بڑی الیکٹرانک مارکیٹ کو سیل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے ن لیگی دور حکومت میں کوڑیوں کے مول دی گئی ریلوے کی اربوں کی اراضی پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں بڑی الیکٹرانک مارکیٹ سیل کردی ہے۔

    اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی اراضی پر مارکیٹ بنائی گئی اس مارکیٹ کی کمرشل اراضی ن لیگ کے من پسند افراد کو کوڑیوں کے بھاؤ دی گئی تھی۔

    ان افراد نے3سال سے کرائے کی مد میں واجبات تک ادا نہیں کیے، واجبات ادا نہ کرنے کے باعث محکمہ ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں نبی لون اور شیخ قیصر کی الیکٹرانک مارکیٹ جو سربمہر کیا گیا ہے، واجبات کی عدم ادائیگی اور لیز ریویو نہ کرانے پردکانیں سیل کیں، مالکان کو واجبات کے لیے14دن قبل نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے۔

  • اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا، خواجہ آصف

    اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا، خواجہ آصف

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قانون سازی کا مذا ق اڑایا گیا، ایوان میں ہونے والی کارروائی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

    اسمبلی میں آدھے گھنٹے میں تمام بل پاس کروا لئے گئے۔ کل جو کام ان کے لیے حرام تھا آج اسے جائز قرار دے رہے ہیں، قومی اسمبلی جیسے ادارے کو تباہ کیا جارہا ہے، اس لیے تمام اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش جائے گی۔

    مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مولانا کے مارچ کو اسلام آباد میں7واں دن ہے، مولانا مارچ کے شرکا کو ثابت قدم رہنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وہ اس بارش اور سردی میں عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    مولانا کے آزادی مارچ میں قانون کے احترام کی مثال نہیں ملتی، مارچ کے دوران بھی لاہور میں میٹرو بس چل رہی تھی، اسلام آباد میں میٹرو کو بند کردیا گیا ہے جس سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں، پشاور میں میٹرو تو چلا نہیں سکے، شہباز شریف کی میٹرو کو بھی بند کردیا۔

  • ذاتی اور سیاسی مقاصد کیلئے مذہبی کارڈ استعمال کرنا درست نہیں، خواجہ آصف

    ذاتی اور سیاسی مقاصد کیلئے مذہبی کارڈ استعمال کرنا درست نہیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ذاتی مقاصد کیلئے مذہبی کارڈ استعمال کرنا درست نہیں، ایسا کوئی مذہبی معاملہ نہیں ہوا جس پر احتجاج کیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ذاتی مقاصد کیلئے مذہبی کارڈ کا استعمال کرنا کسی طور بھی درست نہیں۔

    سیاسی مقاصد کیلئے دین کو استعمال کرنے سے دین کو نقصان ہوتا ہے، سیاسی مقاصد کیلئے سیاسی تحریک اور سیاسی موومنٹ ہونی چاہیے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ دین اسلام کو کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچ رہاہے اور نہ ہی ملک میں کوئی ایسا کوئی مذہبی معاملہ نہیں ہوا جس پر احتجاج کیا جائے۔

    ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی ملکی سیاست میں اپنی انفرادی حیثیت ہے اور انفرادی ہی چلے گی اور اگر کسی کے ساتھ چلنا بھی ہے تو پارٹی تشخص متاثر نہیں ہونا چاہیے۔