Tag: khuwaja saad rafiq

  • طاہرالقادری کومارچ کی اجازت نہیں ملے گی، سعدرفیق

    طاہرالقادری کومارچ کی اجازت نہیں ملے گی، سعدرفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو انقلاب مارچ کی اجازت ہرگرنہیں ملے گی کیونکہ ان کے خلاف مقدمات ہیں اور وہ سیاسی ورکر بھی نہیں ہیں وہ انقلاب مارچ سے باز آجائیں ،البتہ عمران خان امن کی تحریری ضمانت دیں تو پھر لانگ مارچ کا کوئی راستہ بن سکتا ہے۔

    ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی استعفی دیں، میں بھی استعفی دیتا ہوں پھرآمنے سامنے الیکشن میں دیکھتے ہیں کون جیتتا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو ڈاکٹر طاہر القادری سے علیحدہ کریں کیونکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کےساتھ دس ہزار مسلح پیروکار ہیں اور ان کی تقریریں بھی خطرناک ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ اور لانگ مارچ کی کیاضرورت تھی جس سے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ہے اورسرمایہ کاروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ ان لانگ مارچوں سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔

  • اپوزیشن سے بات کرنے کیلئےہرممکن کوششیں جاری ہیں، سعد رفیق

    اپوزیشن سے بات کرنے کیلئےہرممکن کوششیں جاری ہیں، سعد رفیق

    اسلام آباد:  وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے حکومت اپوزیشن سے بات کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔

    حکومت نے سیاسی ہلچل کو کم کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کے عمل کو تیز کردیا۔ قومی اسمبلی کے باہر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ارکان سیاسی تنظیموں سے رابطے میں ہیں، خواجہ سعد رفیق نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے اپیل کی کہ وہ حکومت مخالف بیانات دینے سے گریز کریں،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بات چیت دھرنے کے بعد بھی کرنی ہوگی،انہوں نے کہا کہ حکمراں قیادت رابطے کررہی ہے اور مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔

  • فوج کو آئین کے تحت بلائیں گے، سعدرفیق

    فوج کو آئین کے تحت بلائیں گے، سعدرفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان محاذ آرائی ترک کر دیں حکومت اسلام آباد اور دیگر شہروں میں فوج کی مدد آئین کے تحت ہی لے گی۔ اسلام آباد میں فوج کو سول انتظامیہ کہ مدد کیلئے بلائے جانے پر تحریک انصاف کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے فیصلے پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ دہشت گردی کےخلاف حکومت اورفوج کاساتھ دیں،

    عمران خان کو سمجھنا چاہیئے کہ محاذ آرائی کی پالیسی سے وہ صرف ملک وقوم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسلام آباد میں فوج بلائی جائے یا کسی اور شہر میں اسے بلایا آئین کے تحت ہی جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فوج کو اپنی ذمہ داریوں کے انجام دہی کے لئے قانون اور آئین کا تحفظ دینا حکومت کا فرض ہے،

    ہمارے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں،۔۔انہیں جہا ں بھی سول انتظامیہ کی مدد کیلئے قانونی تحفظ کی ضرورت ہوگی فراہم کیجائے گی، پرویز رشید نے کہا کہ قوم نے انتشار کی سیاست گیارہ مئی کو مسترد کر دی تھی اب انتشار کا سونامی مارچ بھی جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔،

  • تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 30فیصد کمی کا اعلان

    تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 30فیصد کمی کا اعلان

    اسلام آباد :پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کیلئے عید کا تحفہ،تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں تیس فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے ۔

    ایک طرف سی این جی کی لوڈ شیڈنگ ختم تودوسری جانب ریلوے نے بھی تمام ٹرینوں کے کرایوں میں تیس فیصد کمی کر دی ہے ۔ یہ کمی عید کے پہلے دو دنوں کیلئے ہوگی ،ترجمان ریلوے کے مطابق کمی کا اطلاق تمام کلاسز کی ٹرینوں پر ہو گا۔

    عید اور اس کے اگلے روز ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا مقصد عید اور اگلے روز عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

  • عمران خان فسادی مارچ ترک کردیں،خواجہ سعد رفیق

    عمران خان فسادی مارچ ترک کردیں،خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد :وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ عمران خان یوم آزادی کے موقع پرقوم کو تقسیم کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ن لیگ کے رہنمااوروزیرریلوےسعدرفیق نےایک بارپھرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو یوم آزادی کے موقع پر احتجاجی سرگرمیوں سے بازرہنےکی تنبیہ کی ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہاعمران خان فسادی مارچ ترک کردیں ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت عمران خان کے دھرنےکےخلاف طاقت کے استعمال نہیں کرے گی ۔وزیرریلوےنےکہاکہ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا حکومت سے پوچھے امدادی رقم کے سترہ ارب روپے کہاں گئے ۔

    اسلام آبادمیں ریلوے کیرج فیکٹری کےدور ے آزادی ٹرین کی تفصیلات بتاتے ہوئے سعد رفیق نےکہاکہ آزادی ٹرین میں چاروں صوبوں کی ثقافت،تاریخ اورافواج کے واقعات پر مشتمل راہدارہاں بھی بنائی گئی ہیں