Tag: khuwaja saad rafique

  • پی ٹی آئی پاکستان کی آر ایس ایس ہے، خواجہ سعد رفیق

    پی ٹی آئی پاکستان کی آر ایس ایس ہے، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو پاکستان کی آر ایس ایس قرار دے دیا، انہوں نے عمران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ رعایت برتی جارہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے پی ٹی آئی کو پاکستان کی آر ایس ایس قرار دیتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان کے تربیت یافتہ لوگ بھی زمان پارک میں نظر آرہے ہیں، عمران خان نے جتھوں کی سیاست کو فروغ دیا، عمران خان انتہا پسند ہے آر ایس ایس کے راستے پرچل رہا ہے۔

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے فیصلہ کرلیا کہ اب وہ عدالت میں پیش نہیں ہونگے، وہ ایک ٹینور کیلئے نااہل ہوئے تھے، عمران خان کے ساتھ خصوصی رعایت برتی گئی ہے، آپ ریاست کو مضبوط کررہے ہیں یا نقصان پہنچارہے ہیں۔

    انہوں نے زمان پارک میں ہونے والے واقعے کے حوالے سے کہا کہ وہاں پٹرول بم تیار ہیں، خواتین اور نوجوانوں کو استعمال کیا جارہا ہے، کالعدم تحریک طالبان کے تربیت یافتہ لوگ بھی وہاں نظرآرہے ہیں، کوئی قانون توڑے گا تو قانون حرکت میں آئے گا، ہم عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، یہ سارے تماشے ہم نے بھی بھگتے ہیں۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک دن ہائیکورٹ گیا تو ساتھ جم غفیر لے کر گیا تاکہ عدالتوں پر پریشر ڈالا جائے عمران خان کیا چیزہے خود کو کیا سمجھتا ہے، اس نے سازش، جھوٹ اور گالیاں دینے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب پولیس مار کھانے کے بعد بھی فرض کی ادائیگی کیلئے کھڑی تھی، کیا کوئی پولیس والا کسی کا بیٹا، باپ یا بھائی نہیں ہے، زمان پارک میں پولیس والوں پر تشدد کیا گیا ہے وفاقی حکومت نوٹس لے گی، جو جو شخص اس میں ملوث ہے قانون کی گرفت میں آئے گا۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ گلگت میں سہولت کاروں نے آپ کی حکومت بنوائی تھی، گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ نے پنجاب میں اپنی فورس بھیج دی، اسلام آباد پولیس گلگت بلتستان کی پولیس سے مقابلہ کرے تو وہاں کے لوگوں کو کیسا لگے گا؟ یہ ریاست سے چھیڑخانی کریں گے۔ صوبائی منافرت پھیلائیں گے تو اس قیمت چکانا پڑے گی۔

  • خواجہ سعد رفیق جوش خطابت میں غلط دعویٰ کرگئے

    خواجہ سعد رفیق جوش خطابت میں غلط دعویٰ کرگئے

    کراچی : وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کی اپ گریڈیشن کا معاملے پر ابتدائی تقریب سے لاعلم نکلے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر رن وے کے افتتاح کے موقع پر جوش خطابت میں 380طیارے کی لینڈنگ کا دعویٰ کرگئے۔

    ذرائع کے مطابق ائیربس اے380 طیارے کی لینڈنگ کے بعد طیارے کو رن وے سے ٹیکسی وے پر لے جانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

    ائیربس380 کے لئے نئے رن وے پر ٹیکسی وے کرنا مشکل ہے، سول ایوی ایشن نے عجلت میں رن وے کو فور ایف کیٹیگری کا سرٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

    اس حوالے سے ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کا فیز ون مکمل کرلیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ رن وے کو فور ایف کیٹیگری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مقصد جدید بوئنگ 777، 900طیارہ لینڈ کرسکے گا۔

    دوسرے فیز میں ایئربس 380کے طیارے کی لنک ٹیکسی وے کی تعمیر کی جائے گی، مستقبل میں ایئر بس 380کیلئے ڈبل برج کی تنصیب کیلئے منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔

    ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ کا مزید کہنا ہے کہ ایئربس380طیارے کی لینڈنگ کی سہولت تو موجود ہے لیکن اس کو پارک کرنے کی سہولت فی الحال نہیں ہے۔

  • خواجہ سعد رفیق نے اے ایس ایف ھیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

    خواجہ سعد رفیق نے اے ایس ایف ھیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

    کراچی : وفاقی وزیر برائے شہری ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

    ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل عابد لطیف خان ھلال امتیاز ملٹری نےخواجہ سعد رفیق کا پرتپاک استقبال کیا اور سنیئر اے ایس ایف عہدیداران سے تعارف کروایا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی، ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے وفاقی وزیر کو اے ایس ایف کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

    No description available.

    وفاقی وزیر نے اے ایس ایف کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک و قوم اور محکمہ کے وسیع تر مفاد میں کام کریں، آخر میں انہوں نے مہمانوں کی یاداشت کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

  • الیکشن کمیشن میں اپنا کیس بھرپور طریقے سے لڑیں گے، سلمان رفیق

    الیکشن کمیشن میں اپنا کیس بھرپور طریقے سے لڑیں گے، سلمان رفیق

    لاہور : احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کے مزید گواہان کو طلب کرلیا۔

    لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت کی، خواجہ سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے جبکہ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے حاضری معافی درخواست جمع کروائی گئی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نجی دورے پر برطانیہ گئے ہوئے ہیں جہاں ان کی کمر میں تکلیف شروع ہوگئی ہے جس کے باعث ڈاکٹر نے انہیں فوری طور پر سفر کرنے سے منع کیا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ معزز عدالت ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے، عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کے چار گواہان سدرہ خالد، مبارک علی، محمد عتیق اور آغا ریحان گل کے بیانات قلمبند کیے۔

    اس موقع پرعدالت نے کیس کے مزید گواہان کو بیانات قلمبند کروانے کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت31 مئی تک ملتوی کردی۔

    عدالت میں پیشی کے موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی راٸے کا احترام کرتے ہیں، الیکشن کمیشن میں اپنا کیس بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی عجیب صورتحال ہے جہاں اب تک کوٸی کابینہ موجود ہی نہیں ہے۔

  • لیڈرکون ہوگا؟ یہ فیصلہ عوام کریں گے، خواجہ سعد رفیق

    لیڈرکون ہوگا؟ یہ فیصلہ عوام کریں گے، خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چند لوگوں کا فیصلہ ہم نہیں مانیں گے، تمام سیاسی جماعتیں ان معاملات کا شکار ہوچکی ہیں، لیڈر کون ہوگا اور کون نہیں اس کا فیصلہ عوام کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے انتخابی اصلاحات بل کی ایک شق کی مخالفت میں پیش کیے جانے والے ترمیمی بل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم آمرانہ دور کی غیر جمہوری ترامیم ختم کرنا چاہتے ہیں، سب کمیٹی کے بعد بڑی کمیٹی سے بھی یہ بل منظور ہوا، ہماری جنگ جمہوریت کی بقاء کیلئے ہے۔

    خواجہ سعد رفیق کا جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ماں باپ جمہوریت اس کی جنگ کی نذر ہوئے، چند لوگوں کا فیصلہ ہم نہیں مانیں گے۔

    یہ جنگ پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سمیت سب جماعتوں نے لڑی ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ان معاملات کا شکار ہوچکی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جوانی میں جیلیں اس لیے نہیں کاٹیں کہ چند لوگ عوام کے فیصلے کریں، یہ لوگ کون کہتے ہیں جو کہیں کہ یہ لیڈرہوگا اور یہ نہیں ہوگا، کبھی یہ مائنس تو کبھی وہ مائنس، کوئی بڑا لیڈر مائنس ہوتا ہے تو پھر جمہوریت اور ایوان مائنس ہوتا ہے، یہ جنگ پہلے پیپلزپارٹی نے لڑی اب ہم لڑ رہے ہیں۔

    وزیر ریلوے نے تمام سیاست دانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شکوے اور شکایتیں ہیں، ہم سب سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتےہیں، ہم آپس میں لڑلیں گے کیونکہ میدان سیاست موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر آپ کو برےلگتےہیں تو یہ آپ کی مرضی ہے، لیکن خدا کیلئےنفرت کے تحت ایسے قوانین نہ بنائیں جو جمہوریت کو کمزورکردیں۔

  • خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط کا انکشاف

    خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط کا انکشاف

    لاہور : خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط سامنے آگئے، آشیانہ سوسائٹی کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب نے پیراگون سوسائٹی انتظامیہ کو22نومبر کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آشیانہ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انشاف ہوا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔

    پروجیکٹ کا ٹھیکہ سپارکو گروپ سے ہوا جس میں تین کمپنیاں شامل تھیں، لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے منصوبے آشیانہ اقبال لاہور کا ٹھیکہ تین کمپنیوں کو دیا گیا جن کے نام سپارکو گروپ، بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی، انہوئی کنسٹرکشن ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گروپ میں سعد رفیق کی فرنٹ کمپنیاں بھی شامل تھیں، کمپنیاں علی سجاد اور ندیم ضیاء پیرزادہ کے ذریعےآپریٹ ہورہی تھیں، علی سجاد اور ندیم ضیاء پیراگون سٹی، منی ایکسچینج اوردیگر کمپنیاں چلارہےہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمپنیاں سعدیان ایسوسی ایٹس سے ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ لنک ہوتی ہیں، سعدیان ایسوسی ایٹس سعد رفیق کے ڈی ایچ اے والےگھر سےآپریٹ کرتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بسم اللہ انجیئنرنگ کمپنی پیراگون سٹی کے چیف ایگزیکٹو ندیم ضیاء جبکہ انہوئی کنسٹرکشن کمپنی پیراگون ایکسچینج کےڈائریکٹرعلی سجاد کی ملکیت ہے۔

    نیب نے آشیانہ سوسائٹی کی تحقیقات کے سلسلے میں پیراگون سوسائٹی انتظامیہ کو22نومبر کو طلب کرلیا ہے، نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیب کو زمین کی صورت حال کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے۔

    دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ندیم ضیا پیرزادہ واپڈا کےایک ایس ڈی او سےارب پتی بن گیا، خواجہ سعد رفیق نے سرمایہ کاری ندیم پیرزادہ کے نام پر کر رکھی ہیں۔

    اس کے علاوہ خواجہ سعد رفیق پر دوستوں کے نام قرضے لے کر بلیک منی وائٹ کرنے اور برکی روڈ کے مضافات میں زمینوں پر قبضے کے الزام کے علاوہ ایل ڈی اے سٹی میں زمینوں کو سستےداموں خریدنے کابھی الزام ہے۔

  • صرف ڈھائی سیٹوں کیلئےعمران بلاول نے زہریلی مہم چلائی، خواجہ سعد رفیق

    صرف ڈھائی سیٹوں کیلئےعمران بلاول نے زہریلی مہم چلائی، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان نے محض ڈھائی سیٹوں کے لیے آزاد کشمیر انتخابات میں زہریلی مہم چلائی۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہی، خواجہ سعد رفیق نے کشمیر الیکشن میں ہارنے والی پارٹیوں کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے کہا کہ ہمیں کشمیر میں توقع سے زیادہ ووٹ ملے۔ بلاول اور عمران نے محض ڈھائی سیٹیں جیتنے کیلیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔

    وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی چیئرمین اور رہنماؤں کے کالا چشمہ پہننے پر بھی جُملہ کستے ہوئے کہا کہ کالا چشمہ لگاؤ گے توسفید بھی سیاہ نظر آئے گا۔

    لاہور میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج پر مخالفین اور جمہوریت کے دشمنوں کو غور کرنا چاہئے، نتائج محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے سیاسی مخالفین کو حکومت سے نمٹنے کے گر بھی سمجھائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا اور جمہوریت پاکستان کی بنیاد میں شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ احتجاج کی باتیں کرنے والوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا احتجاج اس بات پر کرو گے کہ مری ہوئی ریلوے زندہ ہوگئی ہے؟  کیا یہ ماتم کروگے کہ رینجرزآپریشن کے بعد کراچی کا امن واپس آرہا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ صرف گالیاں دوگے، جھوٹ بولو گے تولوگ آپ کا ساتھ نہیں دینگے۔ خواجہ سعد تقریر کے دوران کسی ٹیچر کی طرح کارکنوں کو بیٹھنے اور خاموش ہونے کی تلقین بھی کرتے رہے۔

     

  • عید پرمیری دعا ہے کہ اللہ پاک عمران خان کو بڑا کردے، خواجہ سعد رفیق

    عید پرمیری دعا ہے کہ اللہ پاک عمران خان کو بڑا کردے، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عید کے روز ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو بڑا کر دیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق بے سہارا بچوں کو عید کی خوشیاں دینے کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں میلے کا انعقاد کیا گیا۔ خواجہ سعد رفیق اپنی اہلیہ کے ہمراہ میلے میں پہنچے تو بچوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

    وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ان بچوں کے ساتھ عید منائی اور تحائف بھی تقسیم کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان بچوں کی کفالت کرنا بہت عظیم کام ہے۔

    اس موقع پر خواجہ سعدرفیق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو میری طرف سے عید مبارک ہو اور اس مبارک دن ہاتھ اٹھا کر دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں بڑاکر دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موجودہ صورتحال میں دھرنوں اور بچگانہ سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ میرے نزدیک پاکستان میں اپوزیشن ہے ہی نہیں۔ کیونکہ چاروں صوبوں میں تین سیاسی جماعتوں کی حکومتیں ہیں۔ جو جماعت اچھا کام کرے گی، عوام اسی کو ووٹ دیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ ان کے بھائیوں کی طرح ہیں۔ اس لئے وہ ان کی کسی بھی بات کا برا نہیں مناتے۔

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کا کہنا تھا کہ عید کے روز انہیں ان کے والدین کی یاد تو آتی ہے، لیکن وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بھی یہاں بہت خوش ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک کے ہمراہ بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور بچوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

     

  • بھارتی شہری کل تک بھارت روانہ ہوجائیں گے، سعد رفیق

    بھارتی شہری کل تک بھارت روانہ ہوجائیں گے، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اورسمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت نہ جا پانے والے مسافروں سے ملاقات کی۔

    لاہور ریلوے اسٹیشن پر رکنے والے بھارتی شہریوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بیس بھارتی اور بیس پاکستانی شہری بھارت نہ جا پانےکے باعث لاہور ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو اپنے شہریوں کی دیکھ بھال کے لیے اقدامات کرنے چاہیں ہم نے بھارتی شہریوں کو یہاں برادرانہ جذبے کے تحت رکھا ہواہےاور انہیں علاج معالجے کی تمام سہولیات میسر ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہامید ہے کہ بھارتی شہری کل تک بھارت روانہ ہوجائیں گےسمجھوتہ ٹرین آپریشن معطل ہونے کا فیصلہ وزارت داخلہ کی سطح پر ہوگا۔

    وفاقی وزیر ریلوے نےاس موقع پر ریلوے اسٹیشن پر موجود گاڑیوں کے کچن کا بھی جائزہ لیا۔

  • این اے 122: پی ٹی آئی کے نوٹوں کا مقابلہ ووٹوں سے ہوگا، خواجہ سعد رفیق

    این اے 122: پی ٹی آئی کے نوٹوں کا مقابلہ ووٹوں سے ہوگا، خواجہ سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ این اےایک سوبائیس میں پی ٹی آئی کے نوٹوں کا ووٹوں سےمقابلہ ہوگاجب کہ 11 اکتوبر کو عمران خان کی منفی طرز سیاست کو عوام مسترد کردیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حلقہ این اے 122میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی کا الزام غلط ہے۔

    عمران خان کو اب بچوں والی باتیں چھوڑ کر بڑا ہو جا نا چاہیے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عامیانہ زبان اورالزامات عمران خان کا انتخابی نشان بن چکا ہے جب کہ (ن) لیگ کے امپائرصرف عوام ہیں اور میچ میں امپائربدلناعمران کا وطیرہ ہے اور وہ اپنی مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں دہرے معیارنہیں چلتے، عمران خان بتائیں کہ وہ 300 کنال کے گھرمیں رہتے ہیں اورانہوں نے کتنا ٹیکس دیا؟۔

    نوازشریف بحیثیت وزیراعظم 12 نشستوں کے جہاز پرامریکا گئے لیکن خیبرپختونخوا میں عمران خان سرکاری جہاز کیوں استعمال کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چھ ارکان اسٹے پر ہیں اگر ہم عدالت جائیں تو اعتراض کرتے ہیں ۔اگر عدالتوں سے ن لیگ کو ریلیف مل جائے تو اس پر عمران خان پریشان ہوئے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومتیں کام کرتی ہیں جلسے اپوزیشن کرتی ہے۔