Tag: khuwaja saad rafique

  • بی بی سی کی رپورٹ نے کئی سوالوں کو جنم دیا ہے،عمران خان

    بی بی سی کی رپورٹ نے کئی سوالوں کو جنم دیا ہے،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر بی بی سی رپورٹ سے کئی سوال پیدا ہو گئے۔ جبکہ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی.

    تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بی بی سی کی تہلکہ خیز رپورٹ نے کئی سوالوں کو جنم دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں پر تشدد کارروائیوں کے پیچھے کوئی بیرونی ہاتھ ملوّث ہے؟ اگر کسی بھارتی سیاسی جماعت پر آئی ایس آئی سے مدد لینے کا الزام ہوتا تو کیا وہ ایک دن بھی کام جاری رکھ پاتی؟

    عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم غداری کے مقدمے سے بچنے کے لئے بی بی سی کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتی ہے۔

    اس کے برعکس وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بی بی سی غیر ملکی ادارہ ہے اس کی خبر پر ایم کیوایم کے خلاف حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف بی بی سی کی رپورٹ پر تہلکہ مچا ہوا ہے۔ بی بی سی رپورٹ کے آخر میں کہا گیا ہے کہ لندن میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا اثر اسلام آباد نئی دہلی اور کراچی میں ضرور ہوگا۔

  • عمران خان سیاست میں انوکھا لاڈلا ہیں، خواجہ سعد رفیق

    عمران خان سیاست میں انوکھا لاڈلا ہیں، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست میں انوکھا لاڈلا ہیں، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمیں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 25اپریل کو لوگ شیر کے نشان پر مہر لگا کر ن لیگ کی فتح کو یقینی بنائیں گے۔

    کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کر سکتا، بیلٹ پیپز کی تقسیم سے پولنگ تک ہزاروں فوجی اہلکار شفافیت برقرار رکھنے کے لیے حصہ لیں گے۔

    خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ 25اپریل کو قوم ہمارے ترقیاتی کاموں کے مینڈیٹ کی توثیق کرے گی، انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ عمران خان کنٹونمنٹ بورڈ میں ووٹ مانگنے آئیں، عمران خان کی سیاست الزام خان کی سیاست ہے۔

  • عمران خان انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑے تھے، خواجہ سعد رفیق

    عمران خان انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑے تھے، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اپنے حلقے میں انتخابی دھاندلی کے الزام میں الیکشن ٹریبونل پہنچے تو کم اور باہر نکلے تو زیادہ گرم دکھائی دیئے تھے۔عمران خان پر چورن بیچنے کا الزام بھی لگا دیا۔

    لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو پچیس کی انتخابی عذر داری کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی دو ہزار تیرہ میں اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑے تھے۔

    ا نہوں نے کہا کہ عمران خان نجم سیٹھی کے نام کا چورن بیچتے رہتے ہیں ،کراچی کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب ٹی ٹی اور کے کے کا دور گزر چکا ہے۔

    پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے خلاف خواجہ سعد رفیق کے لہجے سے ان کی سیاسی ریل گاڑی کی رفتار نہ صرف ہلکی ہو سکتی ہے بلکہ اس کا انجن فیل ہونے کا بھی امکان ہے۔

  • قومی اسمبلی میں توہین آمیزخاکوں کے خلاف مارچ اورمذمتی قرارداد

    قومی اسمبلی میں توہین آمیزخاکوں کے خلاف مارچ اورمذمتی قرارداد

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف بحث کی گئی جس میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظورکرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اجلاس کے بعد مارچ بھی کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں فرانسیسی جریدے کے سرورق پرتوہین آمیز خاکے چھاپے جانے پربحث کی گئی اوربحث کے بعد متفقہ طورپرمذمتی قرارداد منظور کی گئی۔

    قرارداد توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف منظور کی گئی اوراس میں اقوامِ متحدہ اورعالمی برادری سے اپیل کی  گئی کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے۔ قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا کہاس طرح کے عمل سے دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے ۔ قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ آزادیٔ اظہار رائے کی بھی حد ہونی چاہیے۔

    اس موقع پروفاقی وزیرِریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آںحضرتؐ کی توہین کرنا جائز نہیں ہے۔

     اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کے ممبران توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف مارچ کیا گیا جس کی قیادت وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کی ۔