Tag: khuzdar

  • خضدار بس حملے میں مزید 2 طالبات دم توڑ گئیں، شہید بچوں کی تعداد 8 ہوگئی

    خضدار بس حملے میں مزید 2 طالبات دم توڑ گئیں، شہید بچوں کی تعداد 8 ہوگئی

    بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خودکش حملے میں شہید طلبہ کی تعداد 8 ہوگئی۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  8 معصوم جانیں فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئیں، اسکول بس پر حملے میں زخمی ہونیوالے مزید 2 طلبا شہید ہوگئیں۔

    سیکیورٹیہ ذرائع کے مطابق دو طلباء شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں، حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور 1 طالب علم شامل ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/khuzdar-school-bus-attack-case-registered/

    بس پر خود کش حملے کے پہلے روز چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں، طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔

    خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی، معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور انکے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ منگل کو خضدار میں اسکول بس پر حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید جبکہ 39 زخمی ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ روز آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم بھی زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئی تھی۔

  • کوئٹہ : چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکار شہید

    کوئٹہ : چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکار شہید

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردوں نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، اندھا دھند فائرنگ سے چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کوئٹہ کے بیورو چیف مصطفیٰ خان ترین کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

    اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال نے بتایا کہ دہشت گردوں نے صمند چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود لیویز اہلکاروں نے ان کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار موقع پر ہی جام شہادت نوش کرگئے، شہید اہلکاروں کی لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت مقبول ، خدا بخش ، اعجاز احمد اور محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    لیویز حکام کے مطابق واقعے کے فوراً بعد فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال 16 فروری کو بھی بلوچستان کے ضلع قلات میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی، جس سے حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔

    اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ بحالی امن کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو دہشت گرد عناصر کی جانب سے نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

  • سب سے مہنگی مرغی کس شہر میں؟

    سب سے مہنگی مرغی کس شہر میں؟

    اسلام آباد: ملک میں مرغی کی قیمتوں کو پرلگ گئے ہیں، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی۔

    ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شہر خضدار میں شہری ملک میں سب سے مہنگی مرغی خریدنے پر مجبور ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ملک میں زندہ مرغی کی کم سے کم فی کلو قیمت 373 روپے پر پہنچ گئی ہے، ملک میں مرغی کی اوسط فی کلو قیمت 409 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی جب کہ خضدار میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 500 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

    کسانوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم، زرعی مالز قائم کرنے کا فیصلہ

    کراچی میں زندہ مرغی فی کلو قیمت 470 اور حیدرآباد میں 440 روپے ہے، کوئٹہ اورسکھر میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 440 روپے ہے، اسلام آباد میں فی کلو زندہ مرغی 430 اور راولپنڈی میں 420 روپے ہے، جب کہ ملتان میں فی کلو زندہ مرغی 415 اور پشاور میں 405 روپے ہے۔

    پاکستانی وفد فیوچر منرل فورم کے لیے ریاض پہنچ گیا، سعودی آرامکو سے سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی

  • خضدار میں پولیس وین کے قریب دھماکا، سی ٹی ڈی انسپکٹر شربت خان جاں بحق

    خضدار میں پولیس وین کے قریب دھماکا، سی ٹی ڈی انسپکٹر شربت خان جاں بحق

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے خضدار میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں سی ٹی ڈی انسپکٹر شربت خان جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خضدار میں جھالاوان کمپلیکس میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سی ٹی ڈی انسپکٹر شربت خان جاں بحق ہو گئے، جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کا نشانہ ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی تھی، پولیس افسر شربت خان گاڑی میں اکیلے سوار تھے، اور وہ گھر سے دفتر جا رہے تھے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ دہشت گرد صوبے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا لازم و ملزوم ہو چکا ہے۔

  • خضدار، ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق

    خضدار، ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق

    خضدار میں کوچ اور گاڑی میں تصادم سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خضدار میں قومی شاہراہ پر وڈھ کے قریب کوچ اور گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کی خستہ حالی اور تنگ سڑکوں کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں، ان ٹریفک حادثات کی ایک اہم وجہ کوچ ڈرائیوروں کی لاپرواہی بھی ہے، کراچی کوئٹہ شاہراہ پر سب سے زیادہ حادثات خضدار اور بیلہ کے درمیان پیش آتے رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: خضدار میں مسافر بس الٹ گئی، 18 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    وڈھ، اور ناچ کے مقام پر اس سے قبل بھی حادثات ہوتے رہے ہیں، گذشتہ ماہ خضدار کے قریب بھلونک تھانے کی حدود میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 18 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    چند ماہ قبل ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جب کہ 21 افراد زخمی ہوئے، اس کے بعد ایک اور ٹریفک حادثے میں 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جب کہ 15 زخمی ہوئے تھے۔

  • خضدار سے برآمد بارودی مواد سے کتنے بم بنائے جاسکتے تھے؟ بڑا انکشاف

    خضدار سے برآمد بارودی مواد سے کتنے بم بنائے جاسکتے تھے؟ بڑا انکشاف

    کوئٹہ: لیویز فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے ان کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خضدار میں لیویز فورس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے، زاوہ پوسٹ پر ایک گاڑی سے 88 کلو بارودی موادبرآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ڈی سی خضدار ولی محمد بڑی کے مطابق برآمد سامان میں وائر، ٹائمر بھی شامل ہیں، قبضے میں لیا گیا مواد تین سو سے زائد بم بنانے میں استعمال ہوسکتاتھا، لیویز فورسز کی جانب سے قبضے میں لئے گئے بارودی مواد کو سی ٹی ڈی کے حوالے کیا جائے گا۔

    اس سے قبل پچیس دسمبر کو سوات پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی نےباجوڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دوگاڑیاں اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے، ملزمان کو گرفتاری کے بعد ان سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اٹھارہ دسمبر کو سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ نے مردان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پانچ افغان دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 4 ملزمان گرفتار

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کا ہدف صوابی میں اسٹیل ملز میں کام کرنے والےغیر ملکی تھے، دہشتگردوں کے ہائی اسکول شاہ ڈھنڈ بابا اور نہر چوک بھی ٹارگٹ تھے اس کے علاوہ دہشتگردوں کا پشاور میں مسجد کو بھی ٹارگٹ بنانےکا منصوبہ تھا۔

    اٹھارہ دسمبر کو ہی سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تھانہ باڑہ کی حدود میں خفیہ اطلاعات پر ایک مکان پر چھاپہ مارا، کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    گرفتاردہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ذاکرآفریدی بھی شامل تھا، دہشتگردوں کےقبضےسے تین خودکش جیکٹ، چھ دیسی ساختہ بم برآمد اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا تھا۔

  • خضدار میں فائرنگ، قبائلی رہنما امان اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق

    خضدار میں فائرنگ، قبائلی رہنما امان اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کی تحصیل خضدار میں قبائلی رہنما نواب امان اللہ کے قافلے پر حملہ ہوا، جس میں امان اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ خضدار کی تحصیل زہری میں پیش آیا، قبائلی رہنما نواب امان اللہ کا قافلہ بلبل سے نور گامہ جا رہا تھا جب رات گئے ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے قافلے پر فائرنگ کی جس سے امان اللہ اور ان کے نواسے مردان زرکزئی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں اسپتال پہنچا دی گئیں، سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور اطراف میں تلاشی کا عمل شروع کردیا۔

    خیال رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ روز دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا جب کوئٹہ کے نزدیک واقع قصبے کچلاک میں ایک مدرسے میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے وقت مسجد میں بے شمار نمازی موجود تھے۔

    دھماکے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوئے، عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ نہایت زوردار تھا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

  • خضدارمیں 3 مسافربسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد جاں بحق

    خضدارمیں 3 مسافربسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد جاں بحق

    خضدار: صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خضدار میں قومی شاہراہ پر وڈھ کے قریب تین مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، افسوس ناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق سڑک پر دو بسیں پہلے سے کھڑی تھیں جن سے ایک تیسری تیزرفتار بس ٹکرائی۔

    بھکرمیں رکشہ بس کی زد میں آگیا‘ 7 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 30 مارچ کو بھکر میں جھنگ روڈ جیسے والا کے قریب رکشہ بس کی زد میں آگیا تھا، افسوس ناک حادثے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور شامل تھا، طالبات نویں جماعت کا پرچہ دینے کے بعد گھر جا رہی تھیں۔

    واضح رہے کہ کہ 29 مارچ کو صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں مسافر بس اور تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

  • خضدار: پاک فوج کے زیر اہتمام اسپورٹس گالا کا انعقاد، ہزاروں نوجوانوں کی شرکت

    خضدار: پاک فوج کے زیر اہتمام اسپورٹس گالا کا انعقاد، ہزاروں نوجوانوں کی شرکت

    کوئٹہ : خضدار میں پاک فوج کے زیر اہتمام اسپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا جس میں نوجوانوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے دارالحکومت خضدار میں پاک افواج کے 2 ہفتے تک جاری رہنے والے رنگا رنگ اسپورٹس گالا میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان شریک ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج ڈی جی ائی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اسپورٹس گالا میں فٹبال، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، بیڈمنٹن اور میراتھون کے مقابلوں کا انعقاد کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں میں خضدار کے 35 سو طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا۔

    مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان: پاکستان الیون اوریوکےالیون میں خیرسگالی کرکٹ میچ

    خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کی جانب سے ملک کے مضافاتی علاقوں میں مختلف ایسے پروگرامات کا انعقاد اس لیے کروایا جارہا ہے تاکہ نوجوانوں کی صلاحتیوں میں اضافہ ہو اور نیا ٹیلنٹ نکل کر دنیا کے سامنے آئے۔

    کچھ ماہ قبل آرمی چیف نے بلوچستان کے دورے کے دوران بلوچ قوم کو تحفہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ برس شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیراہتمام خیرسگالی ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں پاکستان الیون اور یو کے الیون مدل مقابل تھے، میچ میں پاکستان الیون نے یو کے میڈیا الیون کو 133 رنز سے شکست دی تھی۔

  • خضدار: زوردار بم دھماکہ: ایک شخص جاں بحق تین زخمی

    خضدار: زوردار بم دھماکہ: ایک شخص جاں بحق تین زخمی

    خضدار: بلوچستان کے علاقے خضدار میں زوردار بم دھماکہ  ایک شخص جاں بحق تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق، خضدارمیں ارباب کمپلیکس کے قریب زور دار دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق  تین افراد زخمی ہوگئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا، اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

    دھماکہ سے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ بہت بڑی نوعیت کا ہے،جس کے باعث مزید نقصان کا اندیشہ ہے۔

    واضح رہے کہ اربا ب کمپلیکس قومی شاہراہ کے قریب واقع ہے اور یہاں ہوٹل اور ریستوران بھی کافی تعداد میں ہیں، جس کی وجہ سے بسوں اور گاڑیوں کے مسافر یہاں قیام کرتے ہیں، اور دن بھر لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے۔