Tag: Khwaja Asif

  • پی ٹی آئی میں جتنے لوگ ہیں اتنی پارٹیاں بن چکیں، خواجہ آصف

    پی ٹی آئی میں جتنے لوگ ہیں اتنی پارٹیاں بن چکیں، خواجہ آصف

    لندن : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں جتنے لوگ ہیں اتنی ہی پارٹیاں بن چکی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں بیٹھی آدھی پی ٹی آئی نورا ہوچکی ہے، اس کے بانی کو اپنی حمایت میں بندے ڈھونڈنے پڑیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی معافی مانگے بھی تو اقتداراس کے حوالے نہیں ہوگا، اس نے ریاست کے خلاف جرائم کیے، بانی کو اپنے جرائم کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

    وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پوری قوم سے معافی مانگیں،جس طرح انہوں نے ہماری تصویریں چلائیں، آج ان کی چل رہی ہیں،انہوں نے لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے ہوئے تھے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن دنیا کے مختلف ممالک میں ہونا چاہیے، مارچ میں 4ارب سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے، پیسے نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتا چل گئی۔

    نواز شریف کی صحت سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ان کا علاج جاری ہے، لندن آنے کا مقصد خالصتاً علاج کرانا ہی ہے، ان کی روزانہ کی بنیاد پرمیڈیکل اپوائنٹمنٹ ہیں، میری نوازشریف سے اچھی ملاقات رہی جس میں ذاتی نوعیت کی باتیں ہوئیں۔

    مزید پڑھیں : خواجہ آصف کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہائبرڈ ماڈل ہے۔ ملک آگے لے جانے کے لیے سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ سب کی پارٹنرشپ ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ بی ایل اے اگر پاکستانیوں کو مارے گی تو اسے قیمت ادا کرنی پڑے گی، بلوچستان کے مسائل بندوق کے زور پر نہیں بلکہ اس کا سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔

  • حکومت پر تنقید میں آئین سے تجاوز نہیں کریں گے، خواجہ آصف

    حکومت پر تنقید میں آئین سے تجاوز نہیں کریں گے، خواجہ آصف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پر تنقید میں آئین سے تجاوز نہیں کریں گے، ہم دھرنوں کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

    خواجہ آصف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں آج خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق نے اچھی تقریر کی ہے۔

    [bs-quote quote=”نواز شریف کی رائے ضرور ہوتی ہے مگر فیصلے شہباز شریف کرتے ہیں: خواجہ آصف” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اچھی تقریر کی، اپوزیشن نے اپنا تعمیری کردار ادا کیا، ہم حکومت پر تنقید میں آئین سے تجاوز نہیں کریں گے، لیکن حکومت کو کیسے دوام دوں گا میں تو چاہوں گا حال برا ہو۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی رائے ضرور ہوتی ہے مگر فیصلے شہباز شریف کرتے ہیں، پارلیمانی اور انتظامی فیصلوں کے لیے شہباز شریف ہم سے مشورہ کرتے ہیں۔

    سابق وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات پر افسوس کا اظہار کر سکتا ہوں، اب سیاست صرف فائدے کے لیے ہو رہی ہے، جس نے بھی فائدے کے لیے سیاست کی وہ ساکھ کھو بیٹھتا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  موجودہ صورتحال میں وزیراعظم سے لازمی تعاون کریں گے، آصف زرداری


    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست صرف ان کی ذاتی فائدے کے لیے ہے، جب کہ خاندانی سیاست کا معاملہ پوری دنیا میں ہے، امریکا کی تاریخ خاندانی سیاست سے بھری پڑی ہے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا دعویٰ غلط ہے کہ ہم حلف اٹھانا نہیں چاہتے تھے، ن لیگ بڑے دھچکوں کے باوجود اوپر آ رہی ہے، گزشتہ 5 سال دھرنے اور لاک ڈاؤن کیے گئے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ملاپ نے میثاق جمہوریت کو جنم دیا، نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات بالکل ہو سکتی ہے۔

  • وفاداریاں اور ضمیر بیچنا ملک کے لیے اچھا شگون نہیں، خواجہ آصف

    وفاداریاں اور ضمیر بیچنا ملک کے لیے اچھا شگون نہیں، خواجہ آصف

    سیالکوٹ: سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاداریاں اور ضمیر بیچنا ملک کے لیے اچھا شگون نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی وابستگیوں کی تبدیلی ناممکنات میں ہونی چاہیے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ 25 جولائی کو خلق خدا کی عدالت نے فیصلہ دینا ہے، یقین ہے کہ خلق خدا ووٹ کی حرمت اور عزت کی پاس داری کرے گی۔

    انھوں نے ن لیگ کے عوامی نمائندوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی امنگوں پر پورا اتریں اور عوام کے بنیادی اور قومی مسائل کو ایمان داری سے حل کریں، خیال رہے کہ یہ نصیحت گزشتہ ماہ ن لیگ کی پانچ سالہ حکومت پوری ہونے کے بعد آئی ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے باہمی اختلافات بھی ملک کے لیے نیک شگون نہیں، ان اختلافات کے باعث قومی مسائل پسِ پشت چلے گئے ہیں۔

    اللہ نےمجھ عاجزاورگناہ گارپررحم اورکرم کیا ہے‘ خواجہ آصف


    انھوں نے کہا کہ قومی مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی زندگیوں پر مباحثے ہو رہے ہیں، لیکن میں عوام کو درپیش مسائل کی طرف انتخابی مہم میں توجہ دلاؤں گا۔

    سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ، مشرف، پی پی، پی ٹی آئی کے گن گانے والے امیدوار بھی آئے، لیکن میں نے کبھی کسی کی ذاتی زندگی پر حملہ نہیں کیا۔

    خواجہ آصف نے کہا میری سیاسی تربیت میں ذاتی زندگی پر گفتگو کرنا شامل نہیں، یقین ہے ان انتخابات میں نوازشریف کے امیدوار کام یاب ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خواجہ محمد آصف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب روانہ

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد سعودی دارالحکومت ریاض روانہ ہوگیا ہے ، جہاں پاکستانی وفد اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کرکے یمن کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کرے گا۔

    پاکستانی وفد وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں وزیراعظم کے قومی سلامتی اور امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز ، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹنٹ جنرل اشفاق ندیم ، ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنزرئیر ایڈمرل کلیم شوکت ، ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف آپریشنز ائیر مارشل مجاہد انور سمیت دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل ہے۔

    سعودی عرب روانگی سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان تمام وسائل فراہم کرے گا تاہم پاکستان امن اور اتحاد سے تنازع کے حل کو اہمیت دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

  • تیس نومبر کو حکومت ریاستی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے گی، چوہدری نثار

    تیس نومبر کو حکومت ریاستی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے گی، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکہتے ہیں کہ تیس نومبر کو حکومت ریاستی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے گی، اگر ریڈزون میں داخل ہوئےتوذمہ دارجلسہ انتظامیہ ہوگی۔

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے تیس نومبر کےجلسےکےحوالےسےبریفنگ دی۔وزیراعظم نےانتظامات پراطمینان کااظہارکیا، جس کےبعدچوہدری نثارنےپریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ پی ٹی آئی کوجلسےکےلئےاین اوسی جاری کردیاہے،مرکزی جلسہ گاہ جناح ایونیو اوراسٹیج پریڈایونیومیں ہوگا،کوئی ریڈزون میں داخل ہوا تو ذمہ دارجلسہ انتظامیہ ہوگی۔

    چوہدری نثارنےکہا کہ پُرامن سیاسی جلسےاوراحتجاج پرحکومت کوکوئی اعتراض نہیں، جن نکات پراتفاق ہوااس کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ طاہرالقادری سے حکومت کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، وفاقی وزیرداخلہ نےمزیدکہاکہ جلسہ گاہ کےباہرپولیس، رینجرز ہوگی، اندرکےذمہ دارآرگنائزرہونگے۔ جلسہ گاہ میں بچوں کی سلامتی آرگنائزر کی ذمہ داری ہوگی۔

  • کسی کو بھی اسلام آباد میں یلغار کی اجازت نہی دینگے، چوہدری نثار

    کسی کو بھی اسلام آباد میں یلغار کی اجازت نہی دینگے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: چوہدری نثار کہتے ہیں کہ تیس نومبر کو اسلام آباد میں کسی کو بھی یلغار کی اجازت نہیں دینگے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چودہ اگست کی طرح تیس نومبر بھی گزر جائے گا حکومت کو خطرہ نہ پہلے تھا نہ اب ہے۔

    اسلام آباد میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ تیس نومبر کو اسلام آباد میں کسی کو یلغار کی اجازت نہیں دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ سے پاکستانی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ میں تربیت مکمل کرنیوالے اے ایس پیز نے حصہ لیا جبکہ پولیس اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران بھی تقریب میں شریک تھے۔ تقریب کےاختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چودہ اگست کی طرح تیس نومبر بھی گزر جائے گا، حکومت کو خطرہ نہ پہلے تھا نہ اب ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سرکار ی عمارتوں پر حملہ ہوا تو کارروائی کرینگے۔