Tag: Khwaja Muhammad Asif

  • بھارت قیام امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے، وزیردفاع

    بھارت قیام امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے، وزیردفاع

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ بھارت قیام امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے، جارحیت کابھرپورجواب دےسکتےہیں۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نےاپنےایک بیان میں کہاہےکہ بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،بھارت ہماری دیرپاامن کی کوششوں میں مشکلات نہ کھڑی کرے۔ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،انہوں مزیدکہاہےکہ ہم بھارت کی ہرطرح کی جارحیت کامنہ توڑجواب دینےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

     انہوں نےخدشہ ظاہرکیاکہ ورکنگ باؤنڈری پرمتواترحملے خطے میں امن کی کوششوں کوضائع کرسکتے ہیں،  دنیابھرمیں فلیگ میٹنگ پرحملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی سمجھا جاتاہےاور بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

  • کراچی ڈاکیارڈ حملے کےتمام 9ملزمان گرفتار کر لیئے، خواجہ آصف

    کراچی ڈاکیارڈ حملے کےتمام 9ملزمان گرفتار کر لیئے، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کراچی ڈاکیارڈ حملے میں ملوث تمام 9ملزمان گرفتار کر لیئے گئے ہیں دو منصوبہ ساز بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اصف نے کہا کہ کراچی ڈاکیارڈ حملے میں بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں انہوں نے کہا کہ حملے میں نیوی کے افسران ایک کمیشنڈ اور ایک نان کمیشنڈ آفیسر شامل ہے،انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ مسلح افواج کے اندر سے منصوبے کے تحت حملے کیسے کیے جا رہے ہیں۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ کے تقرر پر کوئی قیاس ارائیاں نہ کی جائیں ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر سے متعلق کارروائی جاری ہے ۔

  • پوری طاقت کے ساتھ ریاست کا دفاع کیا جائے گا ، خواجہ آصف

    پوری طاقت کے ساتھ ریاست کا دفاع کیا جائے گا ، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو سیاست کے بجائے کرکٹ کی کوچنگ کا مشورہ دے دیا، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے استعفیٰ دیا تو کوئی وزیراعظم بھی سال سے زیادہ منصب پر نہیں رہ سکے گا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 20،25 ہزارافراد کےسامنےسرنڈر نہیں کریں گے،فوج کو آئین کےتحت علاقہ مظاہرین سے خالی کرانے کا کہاجاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ آئین کےتحت فوج حساس عمارتوں کے تحفظ کے لیے موجود ہے،آرمی کے ٹیک اوور کا کوئی امکان نہیں، عمارتوں پر حملہ ہوا تو دفاع کریں گے، مظاہرین مسلح ہیں، انہیں کہیں نہیں بیٹھنے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اب مسئلہ مذاکرات سے حل نہیں ہوسکتا، مظاہرین ہمیں یرغمال بنانا چاہتے ہیں ان کے ساتھ کیسے مذاکرات کریں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے سچ بولنے کے علاوہ ہر کام کیا الزام ثابت نہ کرنے پر انہیں سیاست چھوڑ دینی چاہیے، کرکٹ کی کوچنگ عمران خان کیلئے سیاست سے بہتر میدان ثابت ہو سکتی ہے۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مطالبات آئین اور قانون کے دائرے میں ہی تسلیم کئے جائیں گے، وزیراعظم کے استعفے کی کوئی گنجائش نہیں طاہر القادری کی اصلاحات پر عمل کیلئے کینیڈا کا بجٹ چاہیے۔ وفاقی وزراء نے واضح کیا کہ حکومت جمہوری استحکام کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔

  • اگلے48گھنٹےاہم ہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

    اگلے48گھنٹےاہم ہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ حکومتی رٹ قائم ہے،وزیراعظم استعفا نہیں دیں گے۔

    طاہرالقادری اور عمران خان کی جانب سے وزیراعظم سےاستعفا کے مطالبے کو اراکین اسمبلی نےمسترد کردیا، وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہےکہ آئین پامال ہواتوجمہوریت خطرےمیں پڑجائےگی، وزیر اعظم کوکروڑوں عوام نےمنتخب کیاہے،چند ہزار لوگوں کے مطالبے پر استعفانہیں دیں گے، وزیردفاع نےکہاحکومتی رٹ مکمل طورپر قائم ہے، خواتین اور بچوں کااحترام کرتے ہیں اسے حکومت کی کمزوری نہ سمجھا جائے، خواجہ آصف نے کہااگلے اڑتالیس گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔