Tag: Khyber agencgy

  • خیبر ایجنسی میں پہلی مرتبہ پولیٹیکل ایجنٹ خیبرجیپ ریلی کا انعقاد

    خیبر ایجنسی میں پہلی مرتبہ پولیٹیکل ایجنٹ خیبرجیپ ریلی کا انعقاد

    پشاور : خیبر ایجنسی میں امن کے پیغام کو فروغ دینے کیلئے پہلی مرتبہ جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے، فرنٹیئر فور ویل کلب کے بابر غوری ریلی کے فاتح قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق فاٹا اور خیبر پختونخواہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیٹیکل ایجنٹ خیبر جیپ ریلی منعقد کی گئی۔

    پاک افغان بارڈر طورخم سے شروع ہونے والی ریس میں 80 جیپ ڈرائیورز نے اپنی مہارت دکھائی۔ ایجنسی کے مختلف حصوں میں بچوں اور نوجوانوں نے ریلی کے شرکاء کا بھر پوراستقبال کرتے ہوئے والہانہ طور پرخوشی کا اظہار کیا۔

    جیب ڈرائیورز کے اعزاز میں پختونوں کا ثقافتی رقص بھی پیش کیا گیا۔ پینتالیس کلومیٹر فاصلہ پر محیط امن جیب ریلی کا اختتام باڑہ کے بیسہ والی کے مقام پر ہوا، حتمی نتیجہ کے مطابق فرنٹیئر فور ویل کلب کے ڈرائیور بابر غوری مقابلے کے فاتح قرار پائے۔

     

  • خیبر ایجنسی: افغان حکام نے بارڈر بند کردیا

    خیبر ایجنسی: افغان حکام نے بارڈر بند کردیا

    خیبر ایجنسی: افغان حکام کی جانب سے پاک افغان بارڈر بند کردیاگیا ہے، جس کی وجہ سے دونوں اطراف کے تاجروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان حکام نے پاک افغان بارڈر بند کردیا ہے، جس کی وجہ سے دونوں اطراف کے تاجروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حدود میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک کمپلیکس کی تعمیر کے خلاف افغان حکام نے اعتراض اٹھایا ہے، اسی لئے پاک افغان بارڈر کو بند کردیا ہے۔ جس کے باعث بارڈر کے دونوں اطراد کاروباری افراد اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے مذاکرات کے بعد ہی سرحد کھلنے کا امکان ہے۔

  • خیبر ایجنسی: جھڑپ میں9شدت پسند ہلاک، ہنگو چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکار شہید

    خیبر ایجنسی: جھڑپ میں9شدت پسند ہلاک، ہنگو چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکار شہید

    خیبر ایجنسی: اکاخیل میں سیکیورٹی فورسزکی جھڑپ میں نوشدت پسندمارے گئے ہے۔ ہنگوچیک پوسٹ حملےمیں دو اہلکار شہید پندرہ حملہ آور ہلاک ہوگئے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز پاک سر زمین سے دہشتگردوں کےمکمل خاتمےکیلئے پرعزم ہے اور دھرتی کی حفاظت کےلئےہرلمحہ جانوں کی قربانی دینے کوتیار ہے۔ خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ اکاخیل میں فورسزاور دہشت گردوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں ہے۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ میں نو شدت پسند ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے ہے اور علاقے میں فورسزنےسرچ آپریشن بھی کیا ہے۔

    دوسری جانب ہنگو کےعلاقےاورکزئی میں دہشتگردوں نےصبح سویرے شیرین درہ میں چیک پوسٹ پرحملہ کردیا تھا اور حملے میں دواہلکار بھی شہید ہوگئے۔ فورسزکی جوابی کارروائی میں پندرہ عسکریت پسند مارے گئے۔

    علاوہ ازیں بنوں کےعلاقےنالہ ٹوچی میں فورسزکی گاڑی کوبم سےاڑانےکی کوشش کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب ہونے والےدھماکے میں دواہلکار شہید اور دوزخمی ہوگئے، واقعے کے بعدسیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرےمیں لےلیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
    عسکری ذرائع کے مطابق ڈھائی سو شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے،جبکہ جاری آپریشن میں اب تک اہم کمانڈرزسمیت ایک سو پینتیس دہشتگردمارےجاچکے ہیں۔

  • خیبر ایجنسی: کلعدم لشکر اسلام کے اہم کمانڈر نے ہتھار ڈال دیئے

    خیبر ایجنسی: کلعدم لشکر اسلام کے اہم کمانڈر نے ہتھار ڈال دیئے

    خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی میں جاری فوجی آپریشن میں تیزی کے بعد باڑہ میں کالعدم لشکر اسلام کے اہم کمانڈروں سمیت کئی شد ت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی میں پاکستان فوج کی جانب سے آپریشن تیزی سے جاری ہے اور پاک فوج علا قے میں موجود شدت پسندوں کے خلاف زمینی اور فزائی کاروائیاں کر رہی ہے جس میں سیکٹروں شدت پسند ہلاک اور گرفتار ہو ئے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں کالعدم لشکر اسلام سے منحرف ہونیوالے سابق امیر نےباڑہ کےکئی علاقوں پر اپنا کنڑول حاصل کر لیا ہے۔

  • باڑہ اکاخیل میں مکان پر گولہ گرنے سے ایک خاتون سمیت 2بچے جاں بحق

    باڑہ اکاخیل میں مکان پر گولہ گرنے سے ایک خاتون سمیت 2بچے جاں بحق

    خیبر ایجنسی: خیر ایجنسی کی تحصیل باڑہ اکاخیل میں مکان پر مارٹر گولہ گرنے سےایک خاتون سمیت دو بچے جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں درو اڈہ کے مقام پر، ایک مکان پر مارٹر گولہ آگرا جس سے گھر میں موجود ایک خاتون اور دو بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین خواتین اور تین بچے زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہو نے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔