Tag: khyber agency operation

  • خیبر ایجنسی: زمینی اورفضائی کارروائی، 9دہشتگرد مارے گئے

    خیبر ایجنسی: زمینی اورفضائی کارروائی، 9دہشتگرد مارے گئے

    خیبر ایجنسی : زمینی اورفضائی کارروائی میں نو دہشتگرد مارے گئے جبکہ دہشتگردوں کے چھ ٹھکانے اور اسلحے کا بڑا ذخیرہ تباہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف زمینی اور فضائی کارروائی کی گئی، اس کارروائی میں نو دہشتگرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشگردوں کے چھ ٹھکانے اور اسلحے کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا۔


     مزید پڑھیں : خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی، 11 دہشت گرد ہلاک


    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے خروٹ آبادمیں کومبنگ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد پکڑے گئے، ایف سی کے مطابق خروٹ آباد اوراسکے ملحقہ علاقے میں رات بھر تابڑ توڑ چھاپے مارے گئے ،گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے چوبیس پسٹلز، دو رائفلز اور شارٹ گن برآمد ہوئی۔


     پڑھیں : پاک افغان سرحد پر فوج کی کارروائی،16 دہشت گرد ہلاک


    اس سے قبل پاک فوج کے طیاروں نے خیبر ایجنسی کے علاقوں بابر کچکول، نرے نائو، طور سپیرا ودیگر میں طیاروں کے ذریعے بمباری کی، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے آٹھ ٹھکانے تباہ ہوگئے اور 11دہشت گردے مارے گئے۔


     مزید پڑھیں : پاک افغان سرحد پر آپریشن، وادی راجگال میں اضافی دستے تعینات


    واضح رہے کہ چار روز قبل پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے آپریشن کا آغاز کیا تھا، آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک افغان سرحد پر خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں پاک فوج کے اضافی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں، جس کا مقصد دہشت گردوں کی سرحد پر نقل وحرکت پر نظر رکھنا اور ان کو روکنا ہے۔

  • خیبر ایجنسی: فرنٹیئر کور کا ایکشن، دہشت گردوں کے18 سہولت کار گرفتار

    خیبر ایجنسی: فرنٹیئر کور کا ایکشن، دہشت گردوں کے18 سہولت کار گرفتار

    خیبر ایجنسی :‌ فرنٹیئر کور نے خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے مدد کرنے والے اٹھارہ سہولت کار گرفتار کرلئے، ملزمان سے چھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پاکستانی اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے.

    خیبر ایجنسی میں فرنٹئیر کور نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اٹھارہ اہم سہولت کار گرفتار کرلئے، ترجمان فرنٹیئر کور کے مطابق ملزمان سے ساڑھے6کروڑروپے سے زائد مالیت کی پاکستانی اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے، ان میں ریال،درہم،ڈالر اورپاکستانی روپےشامل ہیں ۔

    ملزمان سے ڈھائی کلو سونا اور ڈیڑھ کلو چاندی بھی ملی ہے.

    ترجمان ایف سی نے بتایا ہے کہ دہشت گرد رقم ہتھیار خریدنے اور دیگر کارروائیوں کیلئے استعمال کرتے تھے، ترجمان کے مطابق کارروائی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے

  • خیبرایجنسی : اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی، بھارتی ہتھیارشامل

    خیبرایجنسی : اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی، بھارتی ہتھیارشامل

    خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں نے مشترکہ آپریشن کر کے اسلحہ کا ذخیرہ برآمد کرلیا، جس میں بھارتی ساخت کے ہتھیار بھی شامل ہیں.

    خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں نے بر وقت کارروائی کر کے دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنا دیا، مشترکہ آپریشن میں باڑہ کے علاقے کچا میں زیرِ زمین چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔

    سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا.

    کرنل سلمان کرنل سلمان کے مطابق بھاری تعداد میں ملنے والے راکٹ اور دیگرہتھیاروں کو زیرِزمین چھپایا گیا تھا، برآمد اسلحےمیں پانچ سو راکٹ لانچرز اور بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ شامل ہے، برآمد شدہ اسلحے کے ذخیرے میں چھوٹے بڑے مختلف اقسام کے ہتھیار شامل ہیں۔

    اس موقع پر کرنل سلمان نے کہا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے علاقے میں امن بحال کیا جارہا ہے.

  • خیبرایجنسی: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی 21 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی 21 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: سیکیورٹی فورسز کے فضائی کارروائی میں اکیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    دہشتگردی کی خاتمے کیلئے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔

    خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کا نشانہ بنایا۔

    سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں اکیس شدت پسند مارے گئے۔

    شدت پسندوں کیخلاف فضائی کارروائی میں جیٹ طیاروں اور فوجی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

    کارروائی میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں سمیت گولہ بارود کے ذخیروں کوبھی تباہ کیا گیا۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق شدت پسند مختلف چیک پوسٹوں پر حملے اور دہشتگری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • خیبرایجنسی میں 50دہشتگردہلاک، اسلحہ گولابارود برآمد

    خیبرایجنسی میں 50دہشتگردہلاک، اسلحہ گولابارود برآمد

    خیبر ایجنسی: پاک فوج کی زمینی کارروائیوں میں پچاس دہشتگرد مارے گئے،دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا۔

    سانحہ پشاور کے بعد پاک فوج نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں، آئی ایس پی آر کے مطابق فورسزنے خیبر ایجنسی کے علاقےتنگئی سراورکونگانہ قمرمیں کارروائی کے دوران اٹھارہ شدت پسندوں کو ٹھکانے لگایا، ایک اور کارروائی وادی تیراہ میں کی گئی جہاں فورسز کی دہشتگردوں میں اس وقت جھڑپ ہوئی جب وہ پاک افغان سرحد کی طرف فرار ہورہے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو ورمنگئی اورسپرکوٹ کےمقام پر روکنے کی کوشش کی گئی جس پر دہشتگردوں سےفائرنگ کا تبادلہ ہوگیا ،فائرنگ کے تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکارزخمی ہوئے، پاک فوج کی تابڑ توڑ کارروائی میں بتیس دہشتگردمارے گئے۔

  • خیبرایجنسی: سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی 22 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی 22 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: تحصیل باڑہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن خیبر ون جاری،فضائی کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے بائیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں آج سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بائیس دہشتگرد مارے گئے ،پشاور سانحہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن خیبرون میں مزید تیزی لائی گئی ہے جس کے بعد آج یہ کارروائی عمل میں آئی ہے۔

  • خیبرایجنسی میں 10 دہشت گردوں نےپاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

    خیبرایجنسی میں 10 دہشت گردوں نےپاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

    خیبرایجنسی :آئی ایس پی آر کے مطابق مزید دس دہشت گردوں نےپاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

    پاک فوج ملک سے دہشت گردوں کاصفایا کرنے کیلئے خیبرایجنسی میں خیبرون آپریشن میں مصروف ہے، آپریشن کے نتیجے میں اب تک ساڑھے تین سو دہشت گرد ہتھیارڈال چکے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق ہتھیارڈالنے والے دہشت گردوں میں بیس کمانڈر بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے نتیجے میں خیبر ایجنسی جانے والے دہشت گردوں کے سدباب کیلئے پاک فوج نے آپریشن خیبرون شروع کر رکھا ہے جو کامیابی سے جاری ہے۔

  • خیبرایجنسی: پاک فوج کی فضائی کارروائی، 19دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: پاک فوج کی فضائی کارروائی، 19دہشتگرد ہلاک

    خیبر ایجنسی: نواحی علاقے سنداپل میں پاک فوج نے فضائی کارروائی کے دوران انیس دہشتگرد ہلاک کردیئے ہیں۔

    خیبرایجنسی میں آپریشن خیبر ون اور خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہیں، آج صبح کی گئی تازہ فضائی کارروائی میں انیس دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا گیا ہے، مارے گئے دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی میں دہشت گردوں کے 5 ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ دہشت گردوں کے زیرِ استعمال اسلحے کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

  • خیبر ایجنسی: جھڑپ میں9شدت پسند ہلاک، ہنگو چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکار شہید

    خیبر ایجنسی: جھڑپ میں9شدت پسند ہلاک، ہنگو چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکار شہید

    خیبر ایجنسی: اکاخیل میں سیکیورٹی فورسزکی جھڑپ میں نوشدت پسندمارے گئے ہے۔ ہنگوچیک پوسٹ حملےمیں دو اہلکار شہید پندرہ حملہ آور ہلاک ہوگئے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز پاک سر زمین سے دہشتگردوں کےمکمل خاتمےکیلئے پرعزم ہے اور دھرتی کی حفاظت کےلئےہرلمحہ جانوں کی قربانی دینے کوتیار ہے۔ خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ اکاخیل میں فورسزاور دہشت گردوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں ہے۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ میں نو شدت پسند ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے ہے اور علاقے میں فورسزنےسرچ آپریشن بھی کیا ہے۔

    دوسری جانب ہنگو کےعلاقےاورکزئی میں دہشتگردوں نےصبح سویرے شیرین درہ میں چیک پوسٹ پرحملہ کردیا تھا اور حملے میں دواہلکار بھی شہید ہوگئے۔ فورسزکی جوابی کارروائی میں پندرہ عسکریت پسند مارے گئے۔

    علاوہ ازیں بنوں کےعلاقےنالہ ٹوچی میں فورسزکی گاڑی کوبم سےاڑانےکی کوشش کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب ہونے والےدھماکے میں دواہلکار شہید اور دوزخمی ہوگئے، واقعے کے بعدسیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرےمیں لےلیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
    عسکری ذرائع کے مطابق ڈھائی سو شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے،جبکہ جاری آپریشن میں اب تک اہم کمانڈرزسمیت ایک سو پینتیس دہشتگردمارےجاچکے ہیں۔

  • باڑہ اورچک درہ میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 18دہشت گرد ہلاک

    باڑہ اورچک درہ میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 18دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی: سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی اور دیر میں کارروائی کرتے ہوئے اٹھارہ دہشت گردہلاک کر دیئے ہیں، کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ اور خود کش جیکٹس برآمد کرلی گئی ہے۔

    سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، آپریشن ضربِ عضب کے ساتھ خیبر ون اور خیبر ٹو بھی کامیابی کے ساتھ جاری ہیں، ہر گزرتے دن سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں پر کاری ضرب جاری ہے۔

    خیبرایجنسی کے علاقے باڑہ اسپین قبرمیں سیکیورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپ میں سترہ شدت پسند مارے گئے، ہلاک ہونے والوں کی لاشیں لیوی سینٹر پہنچادی گئیں ہیں۔

    دوسری جانب دیرکے علاقے چک درہ میں بھی سیکیورٹی فورس کے ساتھ مڈبھیڑ میں ایک شدت پسند ہلاک ہوگیا، ذرائع کے مطابق مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ، دستی بم اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔