Tag: khyber agency tirah valley

  • خیبرایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری،10دہشت گرد مارے گئے

    خیبرایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری،10دہشت گرد مارے گئے

    خیبرایجنسی: وادی تیرہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کے جیٹ طیاروں سے خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیرہ میں بمباری کی گئی، کارروائی میں متعدد دہشت گردوں مارے گئے جبکہ کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔


    مزید پڑھیں : خیبر ایجنسی: زمینی اورفضائی کارروائی، 9دہشتگرد مارے گئے


    پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن مرحلے میں پہاڑی دروں اورسرحدی علاقوں میں کارروائیاں تیزکردی ہیں۔

    اس سے قبل بھی اسی علاقے میں پاک فوج کی بڑی کاروائیوں کے دوران متعدد دہشتگردوں ہلاک ہوچکے ہیں۔


    مزید پڑھٰیں : پاک افغان سرحد پر آپریشن، وادی راجگال میں اضافی دستے تعینات


    واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے آپریشن کا آغاز کیا تھا آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک افغان سرحد پر خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں پاک فوج کے اضافی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں، جس کا مقصد دہشت گردوں کی سرحد پر نقل وحرکت پر نظر رکھنا اور ان کو روکنا ہے۔

  • وادی تیراہ میں فضائی کارروائی،30  دہشت گرد مارے گئے

    وادی تیراہ میں فضائی کارروائی،30 دہشت گرد مارے گئے

    تیراہ: خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ اور شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران تیس دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ انکے پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکراسلام سے ہے۔

    دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال اور دتہ خیل میں بھی جیٹ طیاروں نے امن دشمنوں پر ضرب لگائی، بمباری سے پندرہ شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    خیال رہے کہ خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے عسکری تنطیموں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ابھی تک کسی علاقے کو بھی مکمل طورپر کلئیر نہیں کرایا جاسکا ہے، ان کاروائیوں کی وجہ سے خیبرایجنسی کے علاقوں باڑہ اور وادی تیراہ سے لاکھوں افراد نے بے گھر ہوکر مہاجر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

    یاد رہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 15 جون کو آپریشن ضربِ عضب کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا تھا۔

  • خیبرایجنسی : 2 روز میں24 سے زائد دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی : 2 روز میں24 سے زائد دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی: آپریشن خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہے، وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں دو وز کے دوران فضائی کارروائی میں چوبیس سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں تازہ فضائی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کے چار ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔

    گذشتہ دو روز کے دوران فضائی کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جسکے نتیجے میں کم از کم  پچیس سے زائد دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں تین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

    فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے زیرِاستعمال اسلحہ اور خوراک کے ذخیروں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی کے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کردیا گیا ہے۔