Tag: Khyber Agency

  • خیبرایجنسی : اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی، بھارتی ہتھیارشامل

    خیبرایجنسی : اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی، بھارتی ہتھیارشامل

    خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں نے مشترکہ آپریشن کر کے اسلحہ کا ذخیرہ برآمد کرلیا، جس میں بھارتی ساخت کے ہتھیار بھی شامل ہیں.

    خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں نے بر وقت کارروائی کر کے دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنا دیا، مشترکہ آپریشن میں باڑہ کے علاقے کچا میں زیرِ زمین چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔

    سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا.

    کرنل سلمان کرنل سلمان کے مطابق بھاری تعداد میں ملنے والے راکٹ اور دیگرہتھیاروں کو زیرِزمین چھپایا گیا تھا، برآمد اسلحےمیں پانچ سو راکٹ لانچرز اور بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ شامل ہے، برآمد شدہ اسلحے کے ذخیرے میں چھوٹے بڑے مختلف اقسام کے ہتھیار شامل ہیں۔

    اس موقع پر کرنل سلمان نے کہا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے علاقے میں امن بحال کیا جارہا ہے.

  • آرمی چیف نے خیبرایجنسی میں عید جوانوں کے ساتھ منائی

    آرمی چیف نے خیبرایجنسی میں عید جوانوں کے ساتھ منائی

    خیبرایجنسی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبرایجنسی میں عید جوانوں کے ساتھ منائی۔

    raheel 3
    وطن کی حفاظت پر مامور پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف خیبر ایجنسی پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبرایجنسی میں بڑی عید جوانوں کے ساتھ منائی۔

    جنرل راحیل شریف نے عید کی نماز ادا کی اور گلے مل کر جوانوں کو عید کی مبارک باد دی، اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئی۔

    raheel1

    raheel 2

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، دہشتگردی کےاندرونی وبیرونی دُشمنوں کوشکست دے کررہیں گے ۔

    raheel 4

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ متحد ہوکر ریاست کے ہر طرح کے دشمنوں پر نظر رکھی جائے، تمام طبقے بہتر اوردہشت گردی سے پاک ملک کیلئے کردار ادا کریں۔

  • خیبر ایجنسی :جمرود میں دھماکا، خاصہ داراہلکارسمیت 3افرادجاں بحق،56زخمی

    خیبر ایجنسی :جمرود میں دھماکا، خاصہ داراہلکارسمیت 3افرادجاں بحق،56زخمی

    خیبرایجنسی :جمرود میں لائن آفیسر کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں خاصہ فورس کے اہلکار سمیت تین افرادجاں بحق اور چھپن زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پولیٹیکل ایجنٹ کے آفس کے باہر بم دھماکہ ہوا،جس کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 56  زخمی ہوگئے ہیں۔

    خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں باب خیبر کے قریب واقع پولیٹیکل ایجنٹ کے آفس کے باہر دھماکا اس وقت ہوا جب پولیٹیکل لائن افیسر اپنی گاڑی میں نکل رہے تھے تاہم وہ اس دھماکے میں محفوظ رہے۔

    دھماکے کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کئی کی حالت تشویش ناک ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خاصہ دار فورس کے 2 اہلکار اور ایک راگیر شامل ہیں۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش تھا۔

  • دہشت گردوں پرزمین تنگ کردی ہے، آرمی چیف

    دہشت گردوں پرزمین تنگ کردی ہے، آرمی چیف

    خیبر ایجنسی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ خیبرایجنسی میں پاک افغان بارڈر کے قریب تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا،اورشدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔

    دورے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے جوانوں کے عزم و حوصلے اورقربانیوں کو سراہا، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں کے چند ٹھکانے رہ گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ باقی ماندہ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، انہیں دوبارہ منظم ہونے نہیں دیا جائے گا۔   جنرل راحیل شریف نے کہا کہ فورسز نے ایسے علاقوں میں آپریشن کیا جہاں دیسی اورغیر ملکی ساختہ بارودی سرنگوں کی بھرمارتھی، دہشت گرد شمالی وزیرستان کے بعد خیبرایجنسی کے دشوارعلاقوں میں چھپے ہوئے تھے مگراب انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔   آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بعد ازاں باڑہ کا بھی دورہ کیا، جہاں آپریشن کے علاقوں کے متاثرین کو تعلیم اور فنی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔      

    انہوں نے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی اوران کے عزم اور حوصلے کو سراہا اوریقین دلایا کہ دہشت گردوں کو واپس ان علاقوں میں نہیں آنے دیا جائے گا۔

    انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ قوم کے تعاون سے ملک بھرمیں دہشت گردی کا جڑسے خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، اس موقع پرکورکمانڈر پشاورلیفٹنٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

    >

  • خیبرایجنسی میں فضائی کاروائی، 20 دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی میں فضائی کاروائی، 20 دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی : پاک فوج نے شمالی علاقہ جات میں کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق آج بروز جمعہ پاک فوج کی نشاندہی پر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے خیبرایجنسی میں واقع دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے روزکی جانےوالی کاروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 18زخمی ہوئے ہیں۔

    آئی ایس پی آرنے مزید کہا ہے کہ کاروائی میں دہشت گردوں کے اہم کمانڈرکو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

    کاروائی میں دہشت گردوں کی پناہ گاہ تباہ کردی گئی اوران کے جمع کردہ ہتھیاربھی تلف کردئیے گئے۔

  • قبائلی آپریشن متاثرہ 22ہزار318خاندانوں کی آبائی علاقوں کوواپسی

    قبائلی آپریشن متاثرہ 22ہزار318خاندانوں کی آبائی علاقوں کوواپسی

    خیبرایجنسی: شمالی جنوبی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں آپریشن متاثرہ بائیس ہزار سے زائد خاندان آبائی علاقوں کو واپس چلےگئے۔

    قبائلی آپریشن متاثرین خاندانوں کی آبائی علاقوں کوواپسی کاعمل تیزی سے جاری ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں جاری کامیاب آپریشنز کے بعد بائیس ہزار تین سو اٹھارہ خاندان گھروں کو واپس چلے گئے۔

    ان میں سے انیس ہزارچارسو چونسٹھ خاندانوں کواے ٹی ایم کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔

    خیبرآپریشن ون اور ٹو کے سترہ ہزارتین سو انتیس خاندانوں نے خیبر ایجنسی میں دوبارہ گھرآباد کرلئے ہیں۔

    شمالی وزیرستان کے چار ہزار سات سو نواسی اور جنوبی وزرستان کےدوسوخاندان بھی آبائی علاقوں کارخ کرچکے ہیں۔

    سرکاری حکام کےمطابق جنوبی وزیرستان جانے والےافراد کو ڈھائی ہزار سم کارڈ بھی دیئے گئے ہیں۔

  • خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں فضائی کارروائی، 12دہشت گردہلاک

    خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں فضائی کارروائی، 12دہشت گردہلاک

    خیبرایجنسی: آپریشن خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں بارہ دہشت گرد مارے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کےمطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے بارہ دہشت گرد ہلاک اور سات زخمی ہوئے جبکہ ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

    پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ٹو میں تیزی لاتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

    گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں کارروائی کےدوران انتالیس دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کےایک کیپٹن سمیت پانچ جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاک فوج نے جون 2014 میں ملک کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا جبکہ اکتوبر 2014 میں خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون اور مارچ 2015 میں آپریشن خیبر ٹو شروع کیا گیا۔

    یاد رہے کہ دسمبر2014 کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے حملے میں 133 سے زائد بچوں سمیت 150 افراد کی ہلاکت کے بعد شدت پسندوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

  • خیبرایجنسی : 2 روز میں24 سے زائد دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی : 2 روز میں24 سے زائد دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی: آپریشن خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہے، وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں دو وز کے دوران فضائی کارروائی میں چوبیس سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں تازہ فضائی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کے چار ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔

    گذشتہ دو روز کے دوران فضائی کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جسکے نتیجے میں کم از کم  پچیس سے زائد دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں تین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

    فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے زیرِاستعمال اسلحہ اور خوراک کے ذخیروں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی کے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کردیا گیا ہے۔

  • خیبر اجنسی: شدت پسند کمانڈرحافظ سعید دھماکے میں ہلاک

    خیبر اجنسی: شدت پسند کمانڈرحافظ سعید دھماکے میں ہلاک

    پشاور:پاکستان کے قبائلی علاقے میں ہوانے والے دھماکے میں اہم شدت پسند کمنڈرساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقےتوردرہ میں ہونے والےدھماکے میں شدت پسند کمانڈرحافظ سعید مارا گیا۔

    دھماکے میں حافظ سعید کے ہمراہ اس کے تین ساتھی بھی مارے گئے۔

    ذرائع کے مطابق 42 سالہ سعید خان کا تعلق تحریکِ طالبان سے تھا لیکن بعد ازاں مبینہ طور پراس نے دولت اسلامیہ المعروف داعش نامی دہشت گرد تنظیم کے لئے کام کرنا شروع کردیا تھا۔

    داعش میں شمولیت اختیار کرکے اس اپنے گروہ کا نام دولتِ اسلامیہ خراساب رکھا تھا اور اس کا دائرہ کار پاکستان، افغانستان، بھارت، بنگلہ دیش اور وسطی ایشیا کے چند حصوں تک پھیلادیا تھا۔

    تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے جس کے نتیجے میں حافظ سعید مارا گیا ہے۔

  • خیبرایجنسی : پاک فضائیہ کی بمباری 23 شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی : پاک فضائیہ کی بمباری 23 شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی: پاک فضائیہ کی بمباری سے تئیس شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے تئیس شدت پسند مارے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے وادی تیراہ کے دو مختلف مقامات پر بمباری کی،جس کے نتیجے میں جمرود کے علاقے میں سترہ اور طور درہ میں سات شدت پسند ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے۔

    فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے  وادی تیراہ سمیت مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کا گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔