Tag: Khyber Pakhtunkhwa government

  • شجر کاری مہم ، خیبر پختونخواہ حکومت  کل 20 لاکھ پودے لگائے گی

    شجر کاری مہم ، خیبر پختونخواہ حکومت کل 20 لاکھ پودے لگائے گی

    پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت کل شجر کاری مہم میں 20 لاکھ پودے لگائے گی، پودے لگانے کے سلسلے 853 ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر شجر کاری مہم میں خیبر پختونخواہ حکومت کل 20 لاکھ پودے لگائے گی، وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے گئے ہدف 9 لاکھ کی بجائے 20لاکھ پودے لگیں گے۔

    تمام ڈویژن میں پودے لگانے کےسلسلے 853 ایونٹس کا انعقاد کیا جائےگا اور کمشنرزمتعلقہ ڈویژن میں پودےلگانےکےعمل میں شریک اور نگرانی کریں گے۔

    خیال رہے ٹائیگرزفورس ڈے کے موقع پر کراچی سےخیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تقریبات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ حکومتی وزرا ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنانےکیلئے پرعزم ہیں۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمودخان نے ٹائیگر زفورس ڈے کے موقع پر 5 لاکھ درخت لگانےکی ذمہ داری لی تھی اور کہا تھا کہ پختونخواہ حکومت ایک ارب درخت لگانےکاسنگ میل عبورکر چکی ہے۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے نوجوان رضاکاروں سے خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ 9 اگست کو پورے پاکستان میں ٹائیگر فورس ڈے منائیں گے، اس دن کے منانے کا مقصد ملک میں شجرکاری مہم شروع کرنا ہے۔

  • کورونا وائرس ،  ورلڈ بینک کا خیبر پختونخوا حکومت کیلئے بڑا تحفہ

    کورونا وائرس ، ورلڈ بینک کا خیبر پختونخوا حکومت کیلئے بڑا تحفہ

    پشاور: کورونا وائرس کے جدوجہد میں عالمی بینک کی جانب سے خیبرپختونخواحکومت کو 44 وینٹی لیٹرز فراہم کر دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک اس وقت وینٹی لیٹرز کی قلت کا شکار ہیں، عالمی بینک نے 44 وینٹی لیٹر خیبرپختونخواحکومت کے حوالے کردیئے، وینٹی لیٹرحکومت کی درخواست پر دیے گئے۔

    عالمی بینک کی جانب سے دیئے گئے جدید وینٹی لیٹرز ایمبولنسسز اور ایمرجنسی صورتحال میں استعمال کیا جاسکیں گے۔

    خیبر پختونخوا کو عالمی بینک کی جانب سے 120 وینٹی لیٹرز اور 2 لاکھ 10 ہزار ماسک دیےجائیں گے ، وینٹی لیٹر ملنے سے کوروناکےعلاج کے سلسلے میں بہتری آئے گی۔

    اس کے علاوہ ڈاکٹروں اور مریضوں دونوں کےلیےحفاظتی کٹس بھی سامان میں شامل ہیں

    خیال رہے کہ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2039 ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد26 ہوگئی ہے۔

    آزاد کشمیر میں6، بلوچستان158، گلگت بلتستان184، اسلام آباد54، خیبر پختونخوا253، پنجاب708 اور سندھ میں 676 کورونا وائرس کے مریض رپورٹ پوئے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب ایک مریض کی ہلاکت ہوئی اور 1436 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔

  • خیبر پختونخواہ حکومت نے 5سال کے لیے ترقیاتی منصوبہ بندی مکمل کرلی

    خیبر پختونخواہ حکومت نے 5سال کے لیے ترقیاتی منصوبہ بندی مکمل کرلی

    پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت نے 5سال کےلیےترقیاتی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے، جس میں مستحق خاندانوں کوصحت انصاف کارڈکی فراہمی، 3ماہ میں 100فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اور حکومتی ریسٹ ہاؤس عوامی استعمال کیلئے کھولنا شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے 5سال کےلیےترقیاتی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے، تمام منصوبےوزیر اعظم عمران خان کوپیش کیےجائیں گے۔

    خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے دیہی علاقوں کےلئےایمبولنس سروس متعارف کرائی جائے گی ، مستحق خاندانوں کوصحت انصاف کارڈکی فراہمی یقینی بنانا جائے گا جبکہ ایک سال کے اندر 24گھنٹےفعال ثانوی مرکز صحت قائم کئے جائیں گے۔

    منصوبوں میں صحت کے شعبے میں 4 ہزارایل ایچ ڈبلیوز کی بھرتیاں اور لائیواسٹاک کی5500ایکڑبنجرزمین کوقابل کاشت بنایاشامل ہیں۔

    کےپی حکومت محکمہ پولیس میں خواتین افسران کی تعداد4گنا بڑھائےگی اور مزید13ماڈل پولیس اسٹیشنوں کی تعمیرکویقینی بنایاجائے گا جبکہ 30ہزار خواتین کو ہنر، تربیت دے کر ان کو بااختیار بنائیں گے۔

    بچھڑوں کی پیداوار بڑھانے، نشونما کے لئے فارمزبنانا ، بچھڑوں کی پیداوارایک لاکھ تک پہنچانا اور مویشیوں کی افزائش نسل کیلئے3ہزار زمینداروں کوٹیکنالوجی کی فراہمی منصوبوں کا حصہ ہیں۔

    کےپی حکومت رواں سال پولیس اسٹیشنوں پر مبنی بجٹ ترتیب دےگی، معلومات وابلاغ عامہ کی تکنیک پرمبنی مارکیٹ جانچنےکانظام متعارف کرایاجائے گا جبکہ زمینداروں کے منافع میں 15سے 20فیصداضافہ ہوگا۔

    کےپی حکومت 3ماہ میں 100فلٹریشن پلانٹ نصب کرےگی ، تشددکی روک تھام کیلئےریجنل وائلنس اگینسٹ ویمن سینٹرقائم کیاجائے گا اور سیاحت کےفروغ کیلئے حکومتی ریسٹ ہاؤس عوامی استعمال کیلئے کھولے جائیں گے ، 3 ہائکنگ ٹریلز کاقیام اورآف روڈسیاحت کوفروغ دیاجائےگا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور جائیں گے

    آئندہ 3سال میں پشاور میں 3میگاپارکس کاقیام عمل میں لایاجائےگا اور صلاحیتوں کےحامل نوجوانوں کیلئےحیات آبادکرکٹ اکیڈمی بنائی جائے گی۔

    خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے 8000اسکولوں،187 بنیادی مراکزصحت ، سول سیکرٹریٹ اور4 ہزار 440مساجد کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا جبکہ 2023 تک سرکاری شعبے میں930 اور نجی شعبے میں2750میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

    کےپی حکومت کے منصوبوں میں 4 ہزاریوتھ کونسلر،4ہزارخواتین کوولیج کونسل لیول پربااختیاربنانا اور عوامی احتساب،خدمات کے لئے سیاسی پارٹیوں سے 120 میئر کا انتخاب شامل ہیں۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کریں گے اور گورنر ہاوس میں صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے اور خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی اور ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیں گے

    صوبائی حکومت کی جانب سے سو روزہ پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ وزیراعظم کو دی جائے گی جبکہ عمران خان صوبائی حکومت کو نئے اہداف بھی دیں۔