Tag: kicked off flight

  • بی بی سی پریزنٹر کو پائلٹ نے پرواز سے زبردستی اتار دیا، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    بی بی سی پریزنٹر کو پائلٹ نے پرواز سے زبردستی اتار دیا، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    لندن: بی بی سی کی ایک خاتون پریزنٹر کو اس وقت مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب لندن سے ترکیہ جاتے ہوئے پائلٹ نے انھیں فیملی سمیت طیارے سے اتار دیا۔

    بی بی سی کی پریزینٹر 49 سالہ جارجی پالمر کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی بیٹی کی الرجی کی وجہ سے مسافروں سے مونگ پھلی نہ کھانے کی درخواست کی تھی، جس پر پائلٹ نے انھیں فیملی سمیت ترکی جانے والی پرواز سے باہر نکال دیا۔

    جارجی کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا گیا، پائلٹ نے بیٹی کو الرجی ہونے کے باعث طیارے سے اتارا، جارجی کے مطابق انھوں نے طیارے کے عملے سے درخواست کی کہ اعلان کر دیں کہ جہاز میں کوئی مونگ پھلی نہ کھائے، کیوں کہ ان کی بیٹی کو اس سے الرجی ہے، اگر کسی نے طیارے میں مونگ پھلی کھائی تو میری بیٹی مر سکتی ہے۔

    تاہم جب یہ بات پائلٹ کو پتا چلی تو وہ جارجی پر بھڑک اٹھے اور فوری انھیں طیارے سے باہر نکال دیا۔ جارجی پالمر بی بی سی پر موسم کی خبریں سناتی ہیں، وہ اپنے شوہر 48 سالہ نک سولوم، 12 سالہ روزی اور 14 سالہ اینی کے ساتھ لندن، گیٹوِک سے دالامان جا رہی تھیں۔

    جارجی کے مطابق وہ مسافروں سے درخواست کر رہی تھیں کہ وہ مونگ پھلی نہ کھائیں، تاہم جب کپتان کو معلوم ہوا تو اس نے اس خاندان کے ساتھ اڑان بھرنے سے انکار کر دیا۔

  • سب نے مرنا ہے، خاتون نے جہاز میں ہنگامہ کھڑا کردیا، ویڈیو وائرل

    سب نے مرنا ہے، خاتون نے جہاز میں ہنگامہ کھڑا کردیا، ویڈیو وائرل

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک نہ پہننے پر خاتون مسافر کو جہاز سے اتار دیا گیا، مذکورہ خاتون غصے سے چلا رہی تھی کہ سب نے مر جانا ہے چاہے کورونا ہو یا نہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ نارتھ آئرلینڈ سے ایڈنبرا جانے والی فلائٹ میں پیش آیا، خاتون مسافر کے ماسک نہ پہننے پر عملے نے اسے متنبہ کیا لیکن وہ غصے کے عالم میں عملے پر ہی برس پڑی۔

    ائیرلائن کے عملے نے اڑان بھرنے سے قبل مسافروں کو ماسک پہننے کی تاکید کی لیکن جہاز میں موجود ایک خاتون مسافر نے ہدایت کو نظر انداز کیا اور ماسک پہننے سے انکار کردیا۔

    اس دوران کچھ مسافروں نے بھی اس کو سمجھانے کی کوشش کی جس پر وہ آپے باہر ہوگئی اور چیختے ہوئے کہا کہ سب نے مر جانا ہے چاہے کورونا ہو یا نہیں۔ ہر کوئی مر جاتا ہے یہی واحد چیز ہے جو حقیقت ہے۔

    جہاز سے اترتے ہوئے اس نے سیٹ پر آکر اپنا سامان اٹھایا اور جان بوجھ کر جہاز میں بیٹھے دیگر مسافروں کے منہ پر کھانسنے کی کوشش بھی کی۔

    اس موقع پر ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ خاتون اپنی سیٹ پر موجود تھی جب اسے عملے نے ماسک پہننے کی تاکید کی جس پر اس نے اپنے شدید درعمل کا اظہار کیا حالانکہ جہاز کے سفر کا دورانیہ محض50منٹ کا تھا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز سے اتارنے کے بعد مذکورہ خاتون کو بیلفاسٹ کے ہوائی اڈے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر فضائی سفر کیلئے رہنما اصول وضع کیے گئے ہیں جس کے تحت تمام مسافروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ حالیہ چند مہینوں میں متعدد ایسی وائرل ویڈیوز اور تصاویر بنائی گئی ہیں، کوویڈ19 کی وبا کے بعد پوری دنیا میں ہوائی سفر پھر سے شروع ہوا ہے جبکہ کورونا وائرس پھیلتا ہی جارہا ہے،

    اس سلسلے میں متعدد ایئر لائنز انتظامیہ نے ان مسافروں پر وسیع پیمانے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جنہوں نے نئی پالیسیوں پر عمل کرنے سے انکار کردیا ہے۔