Tag: kidnaped

  • پولیس نے خطرناک ڈاکو کے بدلے اپنے مغوی کانسٹیبل کو بازیاب کروالیا

    پولیس نے خطرناک ڈاکو کے بدلے اپنے مغوی کانسٹیبل کو بازیاب کروالیا

    صادق آباد: پنجاب پولیس کے مغوی کانسٹیبل احمد نواز کو بازیاب کروالیا گیا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار احمد نواز کو بازیاب کرلیا دوسری طرف ڈاکوؤں نے بڑا دعویٰ کر دیا کہ انہوں نے اپنے ساتھی عبدالجبار کے بدلے میں پولیس اہلکار کو چھوڑا ہے اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔

    دو روز پہلے ڈاکو نے پولیس پر حملہ کیا جس میں 12 پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایک پولیس اہلکار احمد نواز کو ڈاکو اپنے ساتھ لے گئے تھے جس کے بعد ڈاکوؤں نے کانسٹیبل کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

    کچے کے ڈاکوؤں نے مغوی کانسٹیبل کی ویڈیو جاری کردی

    ویڈیو میں کانسٹیبل احمد نواز نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی تھی کہ میری جان بچائیں۔

    تاہم اب ترجمان پولیس نے کانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی کی باضابطہ تصدیق کردی، پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار کو بازیاب کروا لیا ہے لیکن کچے میں کوئی بھی اپریشن یا ڈاکو کے ہلاکت کی خبر نہیں دی گئی۔

     ڈاکو نے بڑا دعوی کر دیا ہے کہ احمد نواز کو انہوں نے اپنے ساتھی جبار لولائی جو جیل میں قید تھا اس کی رہائی کے بدلے کانسٹیبل کو چھوڑا گیا ہے، ڈاکو نے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے شدید ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔

    دوسری جانب ترجمان پولیس نے کانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی کی تصدیق کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ڈیل پر اہلکار کو رہائی ملی ہے۔

    واضح رہے کہ جبار کا تعلق ادھر گینگ سے ہے جو کئی قتل چوری ڈکیٹی کے مقدمات میں نامزد ہے جبکہ اس  نے 2 سال قبل نواز آباد کے قریب مہر شیخ کو قتل کیا تھا۔

    دوسری جانب ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ کانسٹیبل احمد نواز کی بحفاظت بازیابی اولین ترجیح تھی، کانسٹیبل احمد نواز کی بحفاظت بازیابی پولیس کی اہم کامیابی ہے۔

  • کراچی: بچے کی لاش ملنے کا واقعہ، ایڈیشنل آئی جی کی متاثرہ بچے کے گھر آمد

    کراچی: بچے کی لاش ملنے کا واقعہ، ایڈیشنل آئی جی کی متاثرہ بچے کے گھر آمد

    کراچی: شہرقائد سے گذشتہ روز بچے کی لاش ملنے کے واقعے پر ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ متاثرہ بچے کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے سے گزشتہ روز بچے کی لاش ملی تھی اسی حوالے سے ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ سہراب گوٹھ میں متاثرہ بچے کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    پولیس چیف امیر احمد شیخ نے بچے کے والد کو پولیس کی تفتیش سے آگاہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے تفتیش جاری ہے۔

    کراچی سے اغوا ہونے والے بچے کی لاش مل گئی

    خیال رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے سائٹ تھانہ سپرہائی وے سے ملنے والی لاش کی شناخت بارہ سالہ ریحان خان نے نام سے ہوئی تھی، بچے کو 26 اگست کو اغوا کیا گیا تھا۔

    اس موقع پر پولیس نے کہا تھا کہ جاں بحق ریحان خان کی عمر بارہ سے چودہ سال کےدرمیان تھی، ریحان خان کو تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا، تھانہ سہراب گوٹھ میں اغواکا مقدمہ درج ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں چھ سال ہبچہ حذٰیفہ لاپتہ ہونے پر اہل علاقہ شدید مشتعل ہوگئے تھے، بعد ازاں علاقہ میدان جنگ بن گیا، سڑک بلاک کردی گئی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔

  • یمن میں ریسکیوآپریشن ناکام، امریکی شہری ہلاک

    یمن میں ریسکیوآپریشن ناکام، امریکی شہری ہلاک

    یمن : جنگجوؤں کے قبضے سے امریکی مغوی کوچھڑانے کے لئے یمن میں آپریشن کے دوران امریکی مغوی ہلاک ہوگیا۔غیرملکی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق یمن میں جنگجوؤں نے ایک امریکی شہری 33 سالہ لیوکس سومر کویرغمال بنا رکھا تھا۔

    جسے آزاد کرانے کے لئے یمنی فورسزنے آپریشن کیا، مذکورہ شخص کو ایک سال قبل یمنی القاعدہ نے اغواء کیا تھا۔

    آپریشن میں دس جنگجومارے گئے جبکہ جنگجوؤں اورفورسز میں جھڑپ کے دوران مغوی امریکی شہری بھی مارا گیا۔ امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے امریکی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے افسوسناک قراردیا ہے۔