Tag: Kidnaping

  • کراچی: گارڈن سے گم شدہ بچوں کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی!

    کراچی: گارڈن سے گم شدہ بچوں کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی!

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن ویسٹ میں 2 کم سن بچوں کے مبینہ اغوا کی واردات ہوئی ہے، پولیس بچوں کو تندہی سے تلاش کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ سے دو کمسن بچوں کے مبینہ اغوا کے واقعے کے سلسلے میں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے اغوا کاروں کا روٹ میپ بنا لیا ہے۔

    عالیان اور علی دونوں ایک ہی محلے کے رہائشی اور پڑوسی ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کار مرد اور خاتون نے دونوں بچوں کو اٹھایا، اور بچوں کو گھر سے کشتی مسجد چوک کی جانب لے گئے۔

    روٹ میپ کے مطابق ایک راستہ میوہ شاہ دوسرا گارڈن کی جانب جاتا ہے، ملزمان مرزا آدم خان روڈ کے کونے پر بچوں کو لے گئے، مرزا آدم خان سے اندر موٹر سائیکل بادشاہی روڈ کی جانب گئی۔

    اغوا کار فقیر محمد درہ گوٹھ کی جانب موٹر سائیکل لے گئے، اور دونوں بچوں کو چیل چوک سے اندرونی گلیوں کی طرف لے جایا گیا۔

    پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچوں کو بازیابی کے لیے 2 دن تک ندی نالوں میں بھی ڈھونڈا گیا تھا، پولیس بچوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

  • ملزمان شہری کو کار سمیت اغوا کر رہے ہیں، سنسنی خیز فوٹیج سامنے آ گئی

    ملزمان شہری کو کار سمیت اغوا کر رہے ہیں، سنسنی خیز فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: گلشن اقبال میں دو روز قبل شہری کو اغوا کر کے کار چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کار سوار مسلح ملزمان نے گلشن تھانے کے قریب مسکن پر کار چھیننے کی بڑی واردات کی اور فرار ہو گئے، واردات کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

    واقعے میں 5 ملزمان شہری کو کار سمیت اغوا کر کے لے گئے تھے، اس واردات کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے مسکن کے قریب سڑک پر کار روکی، کار سے 4 ملزمان اتر کر مطلوبہ کار کی جانب گئے، ٹرانسپورٹ کمپنی کا ملازم محمد علی چکن لے کر دکان سے نکلا، اور ڈگی میں سامان رکھ کر کار میں بیٹھ گیا۔

    کراچی میں منشیات فروشی کی آمدنی سے دہشت گردوں کی فنڈنگ کا انکشاف

    فوٹیج کے مطابق چاروں طرف کھڑے ملزمان نے اچانک سے کار گھیر لیا، اور شہری کو کار کے اندر ہی زبردستی بٹھا لیا، پھر ملزمان دونوں کاروں میں فرار ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری محمد علی کو اغوا کے بعد ناردرن بائی پاس لے جایا گیا تھا، اور ایک سنسان جگہ پر شہری کو اتار کر ملزمان فرار ہو گئے۔