Tag: Kidnapped

  • لاہور : نویں جماعت کی طالبہ کا اغوا اور بازیابی

    لاہور : نویں جماعت کی طالبہ کا اغوا اور بازیابی

    لاہور : نویں جماعت کی طالبہ کو اسکول جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا، مغویہ طالبہ صبح سوا سات بجے گھر سے نکلی تھی، بعد ازاں پولیس نے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروالیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نویں جماعت کی ایک طالبہ کے اغواء کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    مغویہ طالبہ اسکول جانے کے لئے صبح سوا سات بجے گھر سے نکلی تھی، بچی کے گھر سےباہرجانے اوراسکول کے گردونواح کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آ گئی۔

    اغواء کا مقدمہ مغویہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا ہے۔

    لاہور پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبہ برقعہ پہنے اسکول کے قریب اکیلی جاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے سے اغوا ہونے والی نویں جماعت کی طالبہ کو بازیاب کرالیا گیا۔

    بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کو صبح گھر سے اسکول جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا تاہم اس کو اب پولیس نے بازیاب کرا لیا ہے۔

  • 3 پاکستانی نوجوان بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ، تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا

    3 پاکستانی نوجوان بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ، تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا

    ساہیوال کے 3 نوجوانوں کو بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے 3 نوجوانوں کو بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا، مغوی نوجوان عثمان امین، محمد احمد اور تجمل شہزاد بھارت کی لڑکی کیساتھ ٹیلیفونک رابطے میں تھے۔

    مغوی نوجوانوں کے والدین نے بتایا کہ انکے بچے اپنے ایک فیصل آباد کے رہائشی دوست کیساتھ 26 مئی 2025 کو تھائی لینڈ پہنچے، تینوں افراد کو وہاں سے اغوا کرکے میانمار پہنچایا گیا۔

    والد نے بتایا کہ میانمار سے اغوا کاروں کی جانب سے مغویوں کی رہائی کے بدلے 1 کروڑ روپے تاوان مانگا گیا۔

    مغوی شہریوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والوں سے بھارتی لڑکی رابطے میں تھی اور اسی لڑکی تھائی لینڈ کیلئے ٹکٹ بھیجے تھے جبکہ لاہور ائیر پورٹ پر نامعلوم افراد نے انہیں رخصت کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/kashmore-police-rescue-karachi-businessman-from-kutch/

  • رکن بلوچستان اسمبلی ہدایت الرحمن کا بیٹا کراچی سے مبینہ طور پر اغوا

    رکن بلوچستان اسمبلی ہدایت الرحمن کا بیٹا کراچی سے مبینہ طور پر اغوا

    گوادر سے بلوچستان اسمبل کے رکن مولانا ہدایت الرحمٰن کا بیٹا عبدالباسط کو کراچی کے علاقہ سعود آباد سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوادر سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مفتی ہدایت الرحمن کا بیٹا کراچی سے مبینہ طور پر لاپتا ہو گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    اہل خانہ نے بتایا کہ لڑکا اپنے ماموں کےگھر جانے کا کہہ کر مدرسے سے روانہ ہوا تھا، لڑکا سعود آباد میں زیر تعلیم ہے، کل شام مدرسے سے نکلا تھا۔

     وزیر اعلیٰ سندھ نے اغوا کی خبر ملنے پر آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی، ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے مغوی عبد الباسط کی تلاش کے لئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مولانا ہدایت الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان سے واقعے کی تفصیل دریافت کی اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

  • اینٹی نارکوٹکس کے انسپکٹر کو اغوا کر لیا گیا

    اینٹی نارکوٹکس کے انسپکٹر کو اغوا کر لیا گیا

    شمالی وزیرستان:میر علی سب ڈویژن میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے انسپکٹر کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی سب ڈویژن میں اینٹی نارکوٹکس کا انسپکٹر اغوا کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر محمد حنیف کو ڈیوٹی کے دوران نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ انسپکٹر پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان میں زیرو پوائنٹ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر محمد حنیف بنوں سے براستہ میرانشاہ غلام خان جارہا تھا کہ راستے میں انہیں اغوا کرلیا گیا۔

    یاد رہے کہ 2024 میں بھی خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کسٹمز انفورسمنٹ انسپکٹر کو ڈرائیور سمیت اغوا کرلیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/khairpur-journalist-kidnapping-drop-scene/

  • شکارپور میں رکشہ سے 4 افراد اغوا

    شکارپور میں رکشہ سے 4 افراد اغوا

    پولیس کا کہنا ہے کہ شکار پور کی حدود میں رکشے سے 4 افراد کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور کے چک تھانے کی حدود میں لنک روڈ پر 4 افراد کو اغوا کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے خالی رکشی برآمد کرلیا ہے۔

    شکار پور پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد رکشہ میں گاؤں عیسیٰ ٹانوری جارہے تھے، خالی رکشہ رستم کے کچے کے علاقے سے برآمد کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، جلد مغوی کو بازیاب کروالیا جائے گا۔

    دوسری جانب لاہور میں ماڈل ٹاؤن تھانے کے پولیس اہلکاروں نے ڈاکٹر کو اغوا کر کے تاوان وصول کرلیا، پولیس اہلکار ڈاکٹر کو اغوا کر کے گجومتہ لے گئے جہاں سے ایک پولیس اہلکار ڈاکٹر مختار کا اے ٹی آیم کارڈ لینے ان کے گھر پہنچا۔

     کارڈ ملنے پر تین موٹر سائیکلوں پر سوارپولیس اہلکار ڈاکٹر کو لیکر جنرل اسپتال کے قریب نصب اے ٹی ایم پہنچ گئے، اور اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکال لیے۔

    ڈاکٹر نے اے ٹی ایم سے ایک لاکھ روپے نکال کر اس کے حوالے کئے، اہلکار اکاؤنٹ میں موجود باقی رقم بھی نکالنے کیلئے ڈاکٹر پر دباؤ ڈالتا رہا لیکن اے ٹی ایم کی حد پوری ہونے کے باعث مزید رقم نہ نکالی جاسکی۔

  • شادی کے جھانسے میں کچے کے علاقے جانے والے افراد اغوا ہونے سے بال بال بچ گئے

    شادی کے جھانسے میں کچے کے علاقے جانے والے افراد اغوا ہونے سے بال بال بچ گئے

    کشمور: شادی کے جھانسے میں سندھ کے کچے کے علاقے جانے والے افراد اغوا ہونے سے بال بال بچ گئے۔

    ایس ایس پی کشمور کے مطابق کشمور پولیس نے خواتین سمیت 6 افراد کو اُس وقت اغوا ہونے سے بچایا جب وہ شادی کرنے کے جھانسے میں درانی مہر کچے کے علاقے کی طرف جا رہے تھے۔

    ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے کچے جانے والے راستے پر ایک فیملی کو روکا جنھوں نے بتایا کہ وہ شکارپور سے ہیں اور درانی مہر کی طرف جا رہے ہیں، کچے جانے والے افراد سے جب تفصیلات معلوم کی گئیں تو سامنے آیا کہ وہ ٹریپ ہونے جا رہے تھے۔

    پولیس نے انھیں صورت حال سے آگاہ کیا، بعد ازاں تمام افراد کو بحفاظت ورثا کے حوالے کیا گیا۔

    واضح رہے کہ کندھ کوٹ کے علاقے ملیر کے قریب ڈاکوؤں نے 6 سالہ بچے کو اغوا کیا ہے، ڈاکو بچے کو اغوا کر کے کچے کے علاقے میں لے گئے ہیں، بچے اور دیگر گیارہ مغویوں کی بازیابی کے لیے ان کے اہل خانہ نے انڈس ہائی وے پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا ہے۔

    دھرنے کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان آنے جانے والی ٹریفک متاثر ہو گئی ہے، کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والوں کی تعداد 3 بچوں سمیت 13 ہو گئی ہے۔

  • خاتون کی آواز کے جھانسے میں آ کر 2 نوجوان اغوا

    خاتون کی آواز کے جھانسے میں آ کر 2 نوجوان اغوا

    شکار پور: صوبہ سندھ کے شہر شکار پور میں 2 نوجوانوں کو خاتون کی آواز کا جھانسہ دے کر اغوا کرلیا گیا، مغویوں کے ورثا سے 30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شکار پور کے علاقے ٹاؤن مدیجی کے قریب 2 نوجوانوں کو مبینہ طور پر عید کے روز اغوا کر لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ محمد خان اور احمد علی کو اغوا کاروں نے خاتون کی آواز سے جھانسہ دے کر اغوا کیا، دونوں نوجوانوں کا موبائل نمبر گزشتہ روز دوپہر 12 بجے سے بند ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے ورثا سے تاوان طلب کیا گیا ہے، اغوا کاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

    دوسری جانب مغویوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کراچی سے اغوا ہونے والا 2 ماہ کا بچہ ننکانہ صاحب سے بازیاب

    کراچی سے اغوا ہونے والا 2 ماہ کا بچہ ننکانہ صاحب سے بازیاب

    لاہور / کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے اغوا ہونے والا 2 ماہ کا بچہ پنجاب سے بازیاب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں پولیس نے کراچی سے اغوا ہونے والے 2 ماہ کے بچے کو بازیاب کرلیا۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل عبد اللہ کو تاوان کے لیے کراچی سے اغوا کیا تھا، ملزم کے خلاف کراچی کے ضلع کورنگی کے تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج تھا۔

    پولیس نے بچے کو والدین کے حوالے کر دیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ایک کروڑ روپے کے لیے اغوا ہونے والا 5 سالہ بچہ بازیاب

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اغوا ہونے والے 5 سالہ بچے کو بازیاب کروا لیا گیا، اغوا کاروں نے 1 کروڑ روپے کا تاوان طلب کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 1 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے جانے والے 5 سال کے بچے کو بازیاب کرلیا گیا۔

    ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ برہان نامی بچے کو 2 موٹر سائیکل سوار افراد نے 31 دسمبر کو اغوا کیا تھا، بچے کی فیملی کو 1 کروڑ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی ہوئی تھی۔

    ترجمان پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے ایک اور کال کی اور بچے کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔

    ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی اور ٹیکنیکل طریقے سے پولیس نے ملزمان کو ٹریس کیا، کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

  • کراچی کا تاجر ایران ترکی سرحد پر اغوا، 3 ہزار ڈالر تاوان ادا کرنے کا مطالبہ

    کراچی کا تاجر ایران ترکی سرحد پر اغوا، 3 ہزار ڈالر تاوان ادا کرنے کا مطالبہ

    کراچی: ایران ترکی سرحد پر اغوا ہونے والے کراچی کے تاجر کی رہائی کے لیے اغواکاروں نے 3 ہزار ڈالر تاوان کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجر کو ایران ترکی سرحد پراغوا کرلیا گیا، اغوا کار رہائی کے لئے تین ہزار ڈالرتاوان ادا کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    مغوی کے بیٹے عدیل کا کہنا ہے والد کو ٹیکسی ڈرائیورنے اغوا کیا اور تشدد بھی کیا جا رہا ہے، اغوا کار فارسی میں بات چیت کر رہے ہیں اور تین ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    عدیل کا کہنا تھا کہ ان کے والد پرانے کیمروں کا کاروبار کرتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کا اکثر ایران اور ترکی آنا جانا رہتا ہے۔

    مغوی تاجر کے اہلخانہ نے فارن منسٹری سے باضابطہ طورپررابطہ کرلیا، خط میں کہا ہے کہ پینسٹھ سالہ محمد خلیل کی بازیابی کےلیے حکومت پاکستان کوشش کرے۔

    خیال رہے کراچی کے رہائشی محمد خلیل کاروبار کی غرض سے ایران گئے تھے۔