Tag: kidnapped girl

  • کراچی سے ایک ماہ قبل اغوا کی گئی بچی گھوٹکی سے بازیاب

    کراچی سے ایک ماہ قبل اغوا کی گئی بچی گھوٹکی سے بازیاب

    گھوٹکی: کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے ایک ماہ قبل اغوا کی گئی بچی کو گھوٹکی سے بازیاب کرالیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی بچی کو مقابلے کے بعد بازیاب کرایا گیا، 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    مغوی بچی کو ایک ماہ قبل کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا، ملزمان نے بچی کی رہائی کیلئے 2 کروڑ تاوان مانگا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اغواکاروں کا تعلق سندھ کے علاقے ٹھل اور رحیم یارخان سے ہے، جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل لاہور میں گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال شاہدرہ سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی، ملزمان نے بچے کی لاش کو کیٹین کے پاس پھینک دیا تھا۔

    واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نومولود کی لاش اسپتال کی کینٹین کے پاس پھینک کر فرار ہوئے، اسپتال انتظامیہ اور سیکیورٹی کی لاپروائی کے باعث تاحال نومولود کی فیملی کو تلاش نہیں کیا جاسکا ہے۔

    ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، 28 جاں بحق، 20 زخمی

    پولیس کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیمیں اسپتال پہنچ گئی ہیں، شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • مغوی بچی نے9سال بعد اپنے گھر والوں کو ڈھونڈ لیا، لیکن کیسے؟

    مغوی بچی نے9سال بعد اپنے گھر والوں کو ڈھونڈ لیا، لیکن کیسے؟

    ممبئی : انٹرنیٹ کی مدد سے9 سال قبل اغوا ہونے والی7 سالہ بچی اپنے والدین سے مل گئی، پولیس نے اغوا میں ملوث جوڑے کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی سے سال 2013 میں اغوا ہونے والی سات سالہ بچی جس کی عمر اب 16سال ہے۔ پوجا گاڈ نے انٹرنیٹ پر اپنی بچپن کی تصویر دیکھی جو اس کے اہل خانہ سے ملنے کا ذریعہ بنی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پوجا گاڈ کو ایک جوڑے نے اس وقت اغوا کرلیا تھا جب وہ محض سات سال کی تھی۔ ملزمان اس کے محلے کے ہی رہائشی تھے۔

    ممبئی کے علاقے جوہو کی کچی آبادی میں مقیم مغویہ پوجا گاڈ کے اغوا کے حوالے سے اس کے بھائی روہیت نے میڈیا کو بتایا کہ پوجا کے اغوا کا واقعہ 22 جنوری 2013 کو پیش آیا جب وہ میرے ساتھ اسکول جارہی تھی۔

    بھائی روہیت کے مطابق ہم گھر سے اسکول کے لیے اکٹھے ہی نکلے تھے تاہم میں تھوڑا سا آگے چل رہا تھا کہ ایک موقع پر میں اسے دیکھنے کے لیے واپس مڑا لیکن وہ نظر نہ آئی۔

    اسکول پہنچ کر جب میں اس کے کلاس روم میں گیا تو کلاس ٹیچر سے اس کے بارے میں پوچھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پوجا اسکول ہی نہیں آئی تھی۔

    پولیس کے مطابق مغوی پوجا کو اس کے محلے دار ہیری ڈی سوزا اور اس کی بیوی سونی نے پوجا کو اغوا کیا تھا اور اسے ممبئی سے باہر کسی مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق مغویہ پوجا جسے اپنے خاندان کے افراد کے بارے میں زیادہ یاد نہیں تھا تاہم اسے یہ ضرور علم تھا کہ وہ اس جوڑے کی اولاد نہیں ہے۔

    پوجا نے انٹرنیٹ پر ایک گمشدگی اشتہار دیکھا کہ جس میں لگی بچی کی تصویر اسے اپنی لگی، جس کے بعد اس نے اشتہار پر درج ٹیلی فون نمبر پر رابطہ کیا۔

    پوجا کی ماں نے اپنی بچی کی آواز پہچان لی اور اس طرح 9 سال صبر کے بعد والدین کو ان کی مغوی بیٹی مل گئی، بعد ازاں پولیس نے ملزمان جوڑے ڈی سوزا اور اور اس کی بیوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔