Tag: Kidnapped girl rescued

  • کراچی سے ایک ماہ قبل اغوا کی گئی بچی گھوٹکی سے بازیاب

    کراچی سے ایک ماہ قبل اغوا کی گئی بچی گھوٹکی سے بازیاب

    گھوٹکی: کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے ایک ماہ قبل اغوا کی گئی بچی کو گھوٹکی سے بازیاب کرالیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی بچی کو مقابلے کے بعد بازیاب کرایا گیا، 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    مغوی بچی کو ایک ماہ قبل کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا، ملزمان نے بچی کی رہائی کیلئے 2 کروڑ تاوان مانگا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اغواکاروں کا تعلق سندھ کے علاقے ٹھل اور رحیم یارخان سے ہے، جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل لاہور میں گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال شاہدرہ سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی، ملزمان نے بچے کی لاش کو کیٹین کے پاس پھینک دیا تھا۔

    واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نومولود کی لاش اسپتال کی کینٹین کے پاس پھینک کر فرار ہوئے، اسپتال انتظامیہ اور سیکیورٹی کی لاپروائی کے باعث تاحال نومولود کی فیملی کو تلاش نہیں کیا جاسکا ہے۔

    ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، 28 جاں بحق، 20 زخمی

    پولیس کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیمیں اسپتال پہنچ گئی ہیں، شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • شیخوپورہ میں 5سالہ مغوی بچی بازیاب، اغواء کار گرفتار

    شیخوپورہ میں 5سالہ مغوی بچی بازیاب، اغواء کار گرفتار

    شیخوپورہ : پولیس نے پانچ سالہ مغوی بچی کو بازیاب کروا کر ایک ملزم گرفتار کرلیا، ملزمان نے اہل خانہ سے دو کوروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

    شیخوپورہ میں فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرکے 2کروڑ روپے تاوان کیلئے ایک ماہ قبل اغواء کی گئی5سالہ بچی بازیاب کرلی۔

    اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ میاں کالونی سے ایک ماہ قبل گلی میں کھیلتی بچی کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا، بعد ازاں اغواء کاروں نے بچی کے اہل خانہ کو مختلف جگہوں سے واٹس ایپ کال کرکے2کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔

    ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاہنہ سے بچی کو بازیاب کروا کر اغواء کارکو گرفتار کرلیا، ڈی پی او نے پریس کانفرنس میں 5سالہ بچی کو والدین کے حوالے کیا۔

  • کراچی : اغواء برائے تاوان، ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار، لڑکی بازیاب

    کراچی : اغواء برائے تاوان، ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار، لڑکی بازیاب

    کراچی : شہر قائد میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قلیل وقت میں اغواء برائے تاوان کا کیس حل کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، مغویہ لڑکی جنگل سے بازباب ہوگئی۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ کراچی میں شاٹ ٹرم اغواء کا کیس فوری طور پر حل کرلیا گیا ہے، سچل تھانے کی پولیس نے کارروائی کرکے اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق 23سالہ عروج باقر کے اغواء کے بعد اس کے بھائی سید باقر نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تھی جس پر قلیل وقت میں پولیس نے کارروائی کرکے کامیابی حاصل کرلی۔

    پولیس کے مطابق مغوی عروج باقر کا دوست احمد اسے گھمانے پھرانے کے بہانے گھر سے لے کر گیا تھا، 4ملزمان نے عروج کو اغواء کیا اور اس کی آنکھوں پرپٹی باندھ کر جنگل میں گھماتے رہے۔

    خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس سعدی ٹاؤن ہائی وے روڈ پر پہنچی تو3ملزمان کار سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس کارروائی کے دوران جب جھاڑیوں کی تلاشی لی گئی تو مغویہ عروج باقر کو وہاں موجود پایا، بعد ازاں ایک ملزم احمد عزیز کو موقع پر اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔

    گرفتار ملزم احمد نے اپنے ابتدائی بیان میں جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ عروج کے والدین دولت مند ہیں ان سے تاوان لینے کیلئےلڑکی کو اغواء کیا۔

  • کراچی : پب جی کھیلنے والی مغوی لڑکی بازیاب، دو ملزمان گرفتار

    کراچی : پب جی کھیلنے والی مغوی لڑکی بازیاب، دو ملزمان گرفتار

    کراچی : اینٹی وائلینٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے17 سال کی مغوی لڑکی کو بازیاب کرلیا، واردات میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی عبداللہ احمد نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی مصدقہ معلومات پر کینٹ اسٹیشن کی قریب کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ مذکورہ لڑکی اور ملزمان گزشتہ 3ماہ سے آن لائن گیم پب جی کھیل رہے تھے، ملزمان نے اس گیم سے متاثر ہوکر لڑکی کے اغواء کا منصوبہ بنایا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شیراز کی 17سال کی سفا نامی لڑکی سے پب جی پر دوستی ہوئی تھی، شیراز اور مغوی سفا آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم شیراز لڑکی سفا کو بھگا کر بذریعہ ٹرین پنجاب لے جانے کی کوشش کررہا تھا کہ اسٹیشن سے پکڑا کر لڑکی کو بازیاب کرلیا گیا ہے۔

    یس ایس پی عبداللہ احمد نے کہا ہے کہ سفاء کے والد نے ملزم کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کلفٹن کے پارک سے بے ہوشی کی حالت میں مغوی لڑکی بازیاب

    کلفٹن کے پارک سے بے ہوشی کی حالت میں مغوی لڑکی بازیاب

    کراچی : کلفٹن کے پارک سے گزشتہ روز اغواء ہونے والی لڑکی بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مبنیہ طور پر لڑکی کو اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن کے پارک سے پولیس کو بےہوشی کی حالت میں ایک لڑکی ملی ہے، جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اے ایس پی کلفٹن زاہدہ پروین خاتون کے ساتھ موجود ہیں، مذکورہ لڑکی ایک نجی ادارے میں ملازمت کرتی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے مطابق اسے گزشتہ رات اغواء کیا گیا تھا اور مبینہ طور پر گاڑی میں سوار 3افراد نے اسے رات بھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر لگے کیمروں کو چیک کیا جارہا ہے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

    اےایس پی کلفٹن زاہدہ پروین نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر رہے ہیں اور جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا، دو لڑکوں نے مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔