Tag: kidnapper

  • ہنی ٹریپ گینگ : مغوی کی رہائی کیلئے5 کروڑ روپے تاوان، پولیس بے بس

    ہنی ٹریپ گینگ : مغوی کی رہائی کیلئے5 کروڑ روپے تاوان، پولیس بے بس

    لاہور سے 60سالہ تصورحسین کو اغواء کرنے والوں نے 5کروڑ روپے تاوان مانگ لیا۔ پولیس نے بے بسی کا اظہار کردیا، مغوی شہری کی دل دہلا دینے والی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    کچے کے ہنی ٹریپ گینگز کی کارروائیاں زور پکڑنے لگیں، ملزمان نے اغواء برائے تاوان کی رقم 1کروڑ سے بڑھا کر5کروڑروپے کردی۔

    لاہور سے اغواء ہونے والے 60سالہ تصورحسین کی ویڈیوز اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، اغواء کاروں کی جانب سے 60سالہ تصورحسین کی تشدد کی ویڈیو اہل خانہ کو بھجوائی گئی ہے۔

    لاہور کے شہری کی دل دہلا دینے والی ویڈیو منظر عام پر آگئی، مغوی تصور حسین مبینہ طور پر اغواء کرکے زنجیروں میں باندھ کر رکھا گیا۔

    مبینہ اغواء کار تصور حسین پر بہیمانہ تشدد کر رہے ہیں، اہل خانہ نے کہا ہے کہ ہمارے والد کو سندھ پنجاب کے بارڈر پر رکھا گیا ہے، ویڈیو میں تصور حسین کو چھڑی سے مارا جارہا ہے
    اغواء کاروں نے بازیابی کے لیے 5کروڑ روپے مانگے ہیں۔

     

    مغوی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ رہائی کے بدلے5کروڑ روپے تاوان مانگا جارہا ہے، تصورحسین کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا کہ سی سی پی او لاہور تک نے بےبس ہونے کا اعتراف کرلیا۔ بیٹے نے کہا کہ میرے والد پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے انہیں جلد سے جلد بازیاب کرایاجائے۔

    مزید پڑھیں : ہنی ٹریپ کرکے اغوا کیے گئے 4 مغوی بازیاب

    واضح رہے کہ کچے کے گینگز لاہور، قصور، سرگودھا، گوجرانوالہ سے کئی افراد کو اغواء کرچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق مغویوں کو سندھ کے شہر گھوٹکی اور کشمور کے علاقوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔

  • انسداد دہشتگردی کی عدالت نے امریکی ڈاکٹرکےاغواکار کو3بارسزائےموت کی سزا سنادی

    انسداد دہشتگردی کی عدالت نے امریکی ڈاکٹرکےاغواکار کو3بارسزائےموت کی سزا سنادی

    لاہور: امریکی ڈاکٹروارن اسٹائن کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے امریکی ڈاکٹر وارن اسٹائن کے اغوا کے مجرم کو تین بار پھانسی کی سزا سنا دی مقدمہ کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی۔

     عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم حافظ عمران نے امریکی ڈاکٹر وارن وارن اسٹائن کو دوہزار گیارہ میں ماڈل ٹائون لاہور سے اغوا کیا جسکا سراغ نہ مل سکا، خدشہ ہے کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے۔

     اس موقع پر وکیل صفائی نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے حافظ عمران کو بری کرنے کی درخواست کی کیا جائے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد حافظ عمران کو تین بار پھانسی اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔