Tag: Kidnapping children

  • سعودی عرب : بیس سال قبل کتنے بچے اغوا کئے؟ اغوا کار عورت کا بڑا انکشاف

    سعودی عرب : بیس سال قبل کتنے بچے اغوا کئے؟ اغوا کار عورت کا بڑا انکشاف

    ریاض : بیس سال قبل اغوا کار عورت نے تین نہیں بلکہ چار بچوں کو اغوا کیا تھا، اس سلسلے میں ایک اور بچے کا نام سامنے آگیا۔ مغوی بچے کا کہنا ہے کہ اس خاتون کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں20 برس قبل تین سعودی بچوں کو اغوا کرنے والی خاتون نے تین نہیں بلکہ چار بچوں کو اغوا کیا تھا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون نے ایک یمنی بچے کو بھی اغوا کیا تھا، اس بچے کا نام نسیم حبتور بتایا جارہا ہے اور اس کے اغوا میں بھی اسی خاتون کا ہی ہاتھ ہے، اغوا کار عورت نے سال1996میں ڈیڑھ سال کے بچے کو دمام کے ساحل کے قریب میرینا مال کے سامنے سے اغوا کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اغوا کرنے والی خاتون نے ساحل سے ایک اور بچے کے اغوا کی کہانی بیان کی ہے جس سے غالب گمان یہی ہے کہ یہ بچہ نسیم حبتور ہی ہوگا۔

    علاوہ ازیں بیس برس پہلے اغوا ہوکر بازیاب ہونے والے نوجوان نایف القرادی نے اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ وہ اغوا کار خاتون کو تنہا نہیں چھوڑے گا کیونکہ اس نے محبت سے میری پرورش کی ہے۔

    نوجوان کا کہنا تھا کہ خاتون نے ہمیشہ میرا خیال رکھا، اچھا کھانا کھلایا اچھا پہنایا اور کبھی بخل سے کام نہیں لیا، اس خاتون نے مجھے اپنے آرام پر ترجیح دی، میں اس کا بھرپور دفاع کروں گا۔

    نایف القرادی نے اغوا کرنے والی خاتون کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا ہے،اس نے سیکیورٹی اہلکاروں سے کہا ہے کہ یہ وہ خاتون ہے جس نے میری تربیت کی۔

    مغوی نوجوان نے کہا کہ اس خاتون  نے میرے ساتھ بہت اچھا کیا، یہ مظلوم ہے۔ جب تک اس خاتون کے ساتھ رہا، اس نے کبھی میری کوئی فرمائش رد نہیں کی۔اس خاتون سے دستبردار نہیں ہوسکتا۔

    یاد رہے کہ مشرقی ریجن کے اسپتالوں سے ایک خاتون نے 20 برس قبل بچوں کو اغوا کیا تھا۔ اس کی کہانی سامنے آئی تو پورا معاشرہ اس

    حوالے سے چونک اٹھا۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد مغوی لڑکوں کو حقیقی اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ تحقیقات کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

  • لاہورمیں بچہ اغوا، تاوان کے عوض رہا

    لاہورمیں بچہ اغوا، تاوان کے عوض رہا

    لاہور: لاہور میں بچوں کے اغوا کے واقعات تھم نہ سکے ،17 روز قبل ہربنس پورہ سے لاپتا ہونے والے 13 سالہ شہریار کو پولیس ڈھونڈنے میں ناکام رہی تو دوسری جانب اقبال ٹاﺅن سے چھ سالہ محمدعلی کو بھی گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا گیا جسے تاوان کی ادائیگی کے بعد اغوکار سنسان جگہ چھوڑ گئے۔

    لاہور کے علاقے ہربنس پورہ سے سترہ روز قبل لاپتا ہونے والے تیراسالہ محمد شہریار کے اغوا کا مقدمہ بچے کے والد اقبال حسین کی مدعیت میں تھانہ ہربنس پورہ میں درج ہے۔

    شہریا ر کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس بچے کو ڈھونڈنے میں کردار ادا نہیں کر رہی۔

    دوسری جانب اقبال ٹاﺅن نیلم بلاک سے نرسری جماعت کے طالب علم چھ سالہ بچے کو نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر رکشا ڈرائیور سے چھین کر فرار ہوگئے، بچہ اسکول سے گھر جا رہا تھا، بچے کے اغوا کی درخواست اس کے اہل خانہ کی جانب سے تھانہ اقبال ٹاﺅن میں دے دی گئی۔

    نمائندہ لاہور احمر کھوکھر کے مطابق بچے کو اہل خانہ نے تاوان دے کر رہا کرالیا ہے،اغوا کے بارہ گھنٹے کے بعد ملزمان کو اہل خانہ نے تاوان کی ادائیگی کردی جس کے بعد ملزمان بچے کو سنسان جگہ چھوڑ کر چلے گئے جہاں سے پولیس نے بچے کو لے کر اہل خانہ کے حوالے کردیا۔