Tag: KILLED

  • راولپنڈی میں دشمنی پر مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    راولپنڈی میں دشمنی پر مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    راولپنڈی(18 جولائی 2025): کہوٹہ کے علاقے بھون روڈ پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ قتل کا واقعہ رات گئےکہوٹہ کے علاقے بھون روڈ پر پیش آیا ہے، مخالفین کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد قتل ہوگئے، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

      ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین میں ثمر اقبال، جنید گل، متین کیانی اور شعیب شامل ہیں۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، فائرنگ واقعے پر شواہد اکٹھے کر لیئے گئے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/sheikhupura-property-murder/

    دوسری جانب کراچی کے بلدیہ اتحاد ٹاؤن کربلا گراؤنڈ کے قریب گھر میں فائرنگ سے نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 14 سالہ عبداللہ ولد علی بخش کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ خود کو گولی مار کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔

     اس سے قبل گجرات میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا تھا، پولیس نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ واقعہ ڈنگہ میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پرانی دشمنی پر گاڑی پر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں زاہد ناظم، چوہدری اختر رندھیر اور ان کے 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سےفرار ہوگئے۔

  • بونیر: فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    بونیر: فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    بونیر میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے دو  افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بونیر کے چملہ اگارئی میں 2 فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان اس واقعے کے بعد فرار ہوگئے جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت شاہد اور نثار کے ناموں سے ہوئی ہے، فرار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان کے شہر بارکھان میں مسلح افراد نے بس روک کر فائرنگ کرکے 7 مسافروں کو قتل کردیا اور واردات کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔

    ڈپٹی کمشنر وقار خورشید عالم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مسلح افراد نے روڈ پر رکاوٹیں کھرڑی کرکے مختلف گاڑیوں کو روکا اور ایک بس سے 7 افراد کو اتار کر شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا۔

    جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں مزید کارروائی کیلیے بارکھان کے رکنی اسپتال پہنچا دی گئیں جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ڈی سی بارکھان کا کہنا ہے کہ مذکورہ بس لاہور جارہی تھی، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔ لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

  • کراچی: 3 فروری کو لاپتہ ہونے والا 20 سالہ نوجوان تشدد کے بعد قتل

    کراچی: 3 فروری کو لاپتہ ہونے والا 20 سالہ نوجوان تشدد کے بعد قتل

    کراچی میں 3 فروری کو لاپتہ ہونے والے 20 سالہ نوجوان کو تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔

    کراچی پولیس کے مطابق 3 فروری کو لاپتہ ہونے والا 20 سالہ الیاس نوجوان دو روز قبل بے ہوشی حالت میں ملا تھا جس کے بعد دوران علاج دم توڑ دیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دو روز قبل الیاس کلفٹن کے قریب بیہوشی کی حالت میں ملا تھا، گزشتہ روز 20 سالہ الیاس نے جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی موت کے بعد بوٹ بیسن پولیس نے تلاش ڈیوائس کی مدد سے الیاس کی شناخت کی جس کے بعد بوٹ بیسن پولیس نے مقتول کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا  ہے کہ رات گئے ضابطہ کارروائی کے بعد سرد خانے سے لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی دوسری جانب لواحقین کا کہنا ہے کہ الیاس بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی اور ملازمت تلاش کرنے کلفٹن گیا تھا۔

    لواحقین نے کہا کہ پولیس نے بروقت تلاش ڈیوائس سے شناخت کی کوشش نہیں کی، اب پولیس کا دعویٰ ہے کہ شواہد جمع کررہے ہیں قاتلوں کو پکڑیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/chiniot-honor-killing/

  • 31 دسمبر کو شاہ لطیف میں قتل ہونیوالی خاتون کی شناخت ہوگئی

    31 دسمبر کو شاہ لطیف میں قتل ہونیوالی خاتون کی شناخت ہوگئی

    کراچی: سال 2024 کے آخری دن 31 دسمبر کو شاہ لطیف میں فائرنگ سے قتل ہونیوالی خاتون کی شناخت ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق 31 دسمبر کو مقتولہ کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے تھے، پولیس حکام نے اس واقعے سے متعلق کہا تھا کہ مقتولہ کے پاس سے 16ہزار روپے کی رقم برآمد ہوئی تھی۔

     لیکن کوئی شناختی دستاویزات اور موبائل فون نہیں ملا اور جس مقام پر قتل ہوا اس کے اطراف کوئی سی سی ٹی وی کیمرا موجود نہیں تھا۔

    تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونیوالی خاتون کی شناخت ذکیہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے قتل میں شوہر کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

    کراچی : 19 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والے کون تھے؟ پولیس نے اہم فیصلہ کرلیا

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کا دوسرا شوہر میانداد واقعے کے بعد سے فرار ہے، دوسرے شوہر نے خاتون کی گمشدگی یا ہلاکت پر پولیس کو اب تک آگاہ بھی نہیں کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بھاگ کر دوسری شادی کی تھی، دوسرے شوہر نے مقتولہ کو بچوں کیساتھ شکارپور چلنے کا کہا تھا لیکن ذکیہ نے اپنے دوسرے شوہر کو شکار پور جانے سے انکار کردیا تھا۔

    پولیس نے مزید کہا کہ مقتولہ کے دوسرے شوہر نے خاتون کو قتل کیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے اور خاتون کی لاش شکارپور روانہ کردی۔

  • بین الصوبائی منشیات فروش فیصل ساتھیوں سمیت مارا گیا

    بین الصوبائی منشیات فروش فیصل ساتھیوں سمیت مارا گیا

    گجرات کے گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بین الصوبائی منشیات فروش اپنے ساتھی سیمت مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات کے گاؤں ہنج میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ملزم فیصل عرف فیجی 4 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

    ڈی پی او گجرات ملک عرفان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بین الصوبائی منشیات فروش فیصل شہزاد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس نے سرچ آپریشن مکمل کر کے علاقہ کلیئر کردیا۔

    اس سے قبل پولیس نے اسی منشیات اسمگلر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تھا جس کے نتیجے میں ملزمان فیصل نے فائرنگ کر دی جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم فیصل پہلے بھی دو پولیس مقابلوں میں لاہور پولیس سمیت کئی اہلکاروں کو زخمی کر چکا ہے جبکہ ریکارڈ یافتہ ملزم فیصل کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

  • ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان ٹرک کلینر قتل

    ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان ٹرک کلینر قتل

    سکھر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے محنت کش نوجوان ٹرک کلینر کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کی قومی شاہراہ پر روہڑی کے قریب ڈکیتی کا واقہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر ٹرالر کلینر کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق 3 ملزمان ٹریلر کے 27 سالہ کلینر سے لوٹ مار کر رہے تھے، دوران ڈکیتی نوجوان نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان کی فائرنگ سے محمد واحد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، مقتول کا تعلق پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تھا۔

  • گھریلوں ناچاقی پر سسر کی فائرنگ سے بہو اور کم سن پُوتی قتل

    گھریلوں ناچاقی پر سسر کی فائرنگ سے بہو اور کم سن پُوتی قتل

    سوات: خیبر پختونخوا کے ضلع میں گھریلوں ناچاقی پر سفاک سُسر نے فائرنگ کرکے  بہو اور کم سن پُوتی کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے کوکاری میں گھریلوں ناچاقی پر سسر نے فائرنگ کرکے بہو اورکم سن بچی کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم لیاقت واردات کے بعد موقع سےفرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب سوات میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، مٹہ کے علاقے سر بانڈہ میں کار کھائی میں گر گئی، اس حادثے کے نیتجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلادی

    شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلادی

    گوجرانوالہ: دھاڑیوال میں سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلادی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے دھاڑیوں میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے اسکی لاش جلادی۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے جبکہ ملزم فرار ہوچکا ہے، ملزم نے الیکٹرک تار سے گلا دبایا اور پھر پیٹرول ڈال کر آگ لگائی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد ملزم ساجد سے شادی کی تھی، ملزم ساجد کا گھر والوں اور بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

    پولیس کے مطابق 6 ماہ قبل مقتولہ کے والدین بیٹی اور داماد کو اپنے گاؤں لے آئے تھے، ساجد سسر کے فرنیچر شوروم سے ملحقہ کمرے میں رہائش پذیر تھا جب سسر صبح شوروم پر آیا تو کمرے میں بیٹی کی جلی ہوئی لاش دیکھی۔

  • سعودی عرب: 3 بچے والدین کے سامنے سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق

    سعودی عرب: 3 بچے والدین کے سامنے سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب کے علاقے قصیم میں ایک خاندان کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے، والدین اور 2 بچے باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے علاقے قصیم کی وادی ابو رمث میں 3 بچے والدین کے سامنے سیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے، شہری دفاع کے اہلکاروں نے تینوں کی نعشیں نکال لیں۔

    شہری دفاع نے ٹویٹر پر کہا کہ تینوں بچے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ سیلاب میں پھنس گئے، سانحہ کی اطلاع پر پورے علاقے میں رنج و ملال کی لہر دوڑ گئی۔

    شہری دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حادثے کے وقت تینوں بچے اپنے والدین کے ہمراہ تھے، ان کی گاڑی کو سیلابی ریلا بہا کر لے گیا۔

    عہدیدار کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں محصور افراد نے گاڑی کے الٹنے سے قبل اس سے نکلنے کی کوشش کی، والدین اور 2 بچے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم تین بچے گاڑی ہی میں پھنس گئے۔

    ڈوبنے والے بچوں کی عمریں ڈیڑھ سے 5 سال کے درمیان تھیں، تینوں بچوں کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

    شہری دفاع نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے ایک بار پھر کہا ہے کہ بارش کے دوران برساتی نالوں سے دور رہا جائے، اگر برساتی نالے خشک ہوں تو وہاں رکنے سے گریز کریں۔ بچوں کو سیلاب یا تالاب کے قریب نہ جانے دیا جائے۔

    خیال رہے کہ ان دنوں قصیم ریجن اور اس کی تحصیلوں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔

  • کراچی میں ایک اور ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    کراچی میں ایک اور ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک اور ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، کار سوار نے خود کو لوٹنے والے 3 ڈکیتوں کو ٹکر ماری جس پر ایک ڈکیت ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پل پر ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی۔

    موٹر سائیکل پر سوار 3 ڈکیتوں نے کار سوار کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر کار سوار شہری نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، ٹکر سے تینوں ڈکیت زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس موقع پر عوام جمع ہوگئے اور زخمی ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا تاہم اسپتال منتقلی کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق دیگر 2 زخمی ملزمان شیر اللہ اور عبد النصیر کو طبی امداد دی جارہی ہے، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔