Tag: Killed by firing

  • کراچی : موٹرسائیکل ٹکرانے پر نوجوان کا لرزہ خیز قتل

    کراچی : قیوم آباد میں فائرنگ سے ہلاکت کا معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عینی شاہد نے ویڈیو بیان میں پورا واقعہ بیان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے قیوم آباد میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی فائرنگ سے ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    عینی شاہد حسن نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں اپنے کزن رمضان کے ساتھ گھر واپس جارہا تھا، اس دوران ہم ایک موٹر سائیکل سوار کو راستہ نہیں دے سکے تھے۔

    حسن کے مطابق اچانک موٹرسائیکل سوار دوسری طرف سے گزارنے والی گاڑی سے ٹکرا کر گرگیا، جس کے بعد وہ موٹرسائیکل سوار اٹھ کر دوبارہ ہماری طرف آیا اور پستول نکال کر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے رمضان کے سر پر ایک گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا، مقتول رمضان شیرشاہ میں کام کرتا تھا، ہم دونوں کام سے واپس گھرجارہے تھے۔

  • بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا کا مرکزی رہنما فائرنگ سے ہلاک

    بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا کا مرکزی رہنما فائرنگ سے ہلاک

    امرتسر : بھارت کی انتہاء پسند جماعت شیوسینا کا مرکزی رہنما قاتلانہ حملے میں مارا گیا، پنجاب میں احتجاجی دھرنے کے دوران گولیاں ماری گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر میں شیو سینا کے انتہائی دائیں بازو کے سخت گیر رہنما سدھیر سوری کو احتجاجی دھرنے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سدھیر سوری کو قتل کرنے والا حملہ آور مظاہرین کے درمیان ہی موجود تھا جسے پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا، تاہم سرکاری سطح پر تاحال شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کی جانب سے گوپال مندر کے باہر کچرے کے ڈھیر سے ٹوٹے ہوئے بتوں کے ٹکڑے ملنے پر مندر انتظامیہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جارہا تھا۔

    دوسری جانب عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ سندیپ سنگھ نامی ایک دکاندار نے سدھیر پر گولی چلائی، قتل کے بعد علاقے میں ممکنہ ردعمل کے باعث سکھ برادری میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    خیال رہے کہ سدھیر سوری سکھوں کے خلاف متنازع بیانات دیتا رہتا تھا اور دیگر اقلیتوں کے خلاف جذبات اُکسانے پر اسے کئی مقدمات کا سامنا تھا اور کافی عرصہ وہ جیل میں بھی گزار چکا ہے۔