Tag: Killed mother

  • ماں کو بے دردی سے کیوں قتل کیا؟ بیٹیوں نے وجہ بتادی

    ماں کو بے دردی سے کیوں قتل کیا؟ بیٹیوں نے وجہ بتادی

    کویت سٹی: اپنی ماں کو انتہائی سفاکانہ طریقے سے قتل کر کے اس کا سر تن سے جدا کرنے والی دو بہنوں نے گرفتاری کے بعد جرم کرنے کی وجہ بتادی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کویت کے دارالحکومت کے علاقے الدوحہ میں پولیس نے ماں کا قتل کرنے والی دونوں بہنوں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی تو معاملہ کھل کر سامنے آگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد دونوں خواتین پر جنونی کیفیت طاری ہوگئی جس کے باعث کچھ دنوں کیلئے ان سے تفتیش مؤخر کردی گئی تھی۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر67 سال تھی جبکہ بہنوں میں سے ایک کی عمر 40 سال جبکہ دوسری ملزمہ کی عمر 33 سال ہے۔ پولیس کو مقتولہ کا سر ایک تھیلی میں بند ملا جسے کچن میں چھپایا گیا تھا۔

    بعد ازاں دونوں بہنوں کو ورادات کے محرکات کی چھان بین کیلئے جائے وقوعہ پر لایا گیا، انہوں نے پولیس کو وہ جگہ بھی دکھائی جہاں وہ اپنی ماں کی لاش کو دفنانا چاہتی تھیں۔

    مزید پڑھیں : بیٹیوں نے ماں کا بہیمانہ قتل کر کے سر تن سے الگ کردیا

    دونوں بہنوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کا اپنبی ماں کے ساتھ گھریلو مسئلے پر اختلاف تھا جس پر جھگڑے کے بعد انہوں نے طیش میں آکر والدہ کو قتل کردیا۔

  • موبائل فون کا شاخسانہ : سفاک بیٹے نے ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    موبائل فون کا شاخسانہ : سفاک بیٹے نے ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    میرٹھ : بھارت میں موبائل فون خریدنے کیلئے پیسے نہ دینے پر نوجوان نے اپنی سوتیلی ماں کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر میرٹھ کے سردھنہ تھانے کی حدود میں موبائل فون کے تنازعہ نے بیٹے نے اپنی ماں کی جان لے لی۔

    خیجر نامی 18سالہ لڑکے نے اپنی سوتیلی ماں سے موبائل فون خریدنے کے لئے دس ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا لیکن ماں کے انکار کرنے پر اس نے اپنی سوتیلی ماں35سالہ ریشماں کے دوپٹے سے ہی اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق خونی واردات کے بعد ملزم نے خود ہی اپنے والد کو اس کی اطلاع دی۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے لے آئی جہاں اس نے اپنا جرم قبول کرلیا۔

    قاتل بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جبکہ مزید کارروائی کیلئے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ موبائل کے لئے ماں کا قتل کردینے کی اس واردات پر علاقے میں شدیدی غم و غصہ پایا جارہا ہے۔