Tag: killer mother

  • رحیم یارخان: چھ سالہ بچے کی قاتل اسی کی ماں نکلی، ملزمہ گرفتار

    رحیم یارخان: چھ سالہ بچے کی قاتل اسی کی ماں نکلی، ملزمہ گرفتار

    رحیم یارخان : چھ سالہ بچے کے قتل کا معمہ رحیم یارخان پولیس نے حل کرلیا، قاتل کوئی اور نہیں اسی کی ماں نکلی، ملزمہ کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں میرا بچہ کیسے میرے ہاتھوں مارا گیا؟

    تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں چار جنوری کو چھ سال کے وقاص کی قاتل کوئی اور نہیں اسی کی سگی ماں نکلی، دوران تفتیش ملزمہ نے بیٹے کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص کی تشدد زدہ لاش گھر کے باہرسے ملی تھی، قتل کا مقدمہ بھی تھانہ سی ڈویژن میں والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ بچے کی قاتل اسی کی ماں ہے، جس پر اسے حراست میں لے کر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا.

    پولیس کے مطابق تفتیش میں ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں میں نے کیسے بچے کو قتل کرڈالا، مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے ملزمہ نے دوسری شادی کی ہوئی تھی اور مقتول وقاص اس کے پہلے شوہرسے تھا، ملزمہ سابق اسٹیج اداکارہ ہے۔

    رحیم یار خان پولیس کا کہنا ہے ملزمہ نے پہلے بچے کے منہ پرتکیہ رکھ  کراس کا دم گھونٹ دیا، اور پھر جرم کو چھپانے کیلئے اس کی لاش پرچھری سے وار بھی کیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ 

     

  • میں‌ نے نہیں جنات نے بیٹے کو مارا، قاتل ماں‌ کا ویڈیو بیان

    میں‌ نے نہیں جنات نے بیٹے کو مارا، قاتل ماں‌ کا ویڈیو بیان

    شیخوپورہ: جعلی پیر کے کہنے پر ایک بیٹے کو دوسرے بیٹے کی مدد سے قتل کرنے والے ماں نے کہا ہے کہ مجھ پر جنات تھے انہوں نے بیٹے کو مارا، ملزم بیٹے نے کہا کہ میرا دماغ ماؤف ہوگیا تھا، بھائی بولتا رہا کہ میں آپ کا بیٹا ہوں ماں آپ کا بیٹا ہوں مگر وہ نہ مانی۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں ماں نے جعلی پیر کے کہنے پر 26 سالہ بیٹے کی مدد سے 24 سالہ بیٹے کو مارڈالا جس پر پولیس نے ماں اور بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی نے ماں اور بیٹے کے انٹرویو دکھائے جسے دیکھ کر لوگوں کی عجیب کیفیت ہوگئی۔

    ماں نے بتایا کہ(مکمل بیان کے لیے ویڈیو دیکھیں) تین برس قبل مکان خریدا وہاں ایک لڑکی تھی اس پر جن تھا، وہ تعویز جلاتی تھی اس پر سے جن مجھ پر آگیا، ایک بار میری کیفیت عجیب ہوگئی، زندہ ہوتے ہوئے بھی مرگئی، ایسی ہی کیفیت میں بیٹا مرا، اسے میں نے نہیں مارا جنات نے مارا۔

    ماں اور بیٹے کے بیان کی مکمل ویڈیو

    ماں نے کہا کہ اسے باندھو جن نکالنا ہے، ملزم بیٹا

    بیٹے نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ (مکمل بیان کے لیے ویڈیو دیکھیں) ماں نے مجھے کہا کہ چھوٹے کو باندھو اس کا جن نکالنا ہے، میں نے کہا یہ بیمار ہے لیکن والدہ غصہ ہوگئی اور کہا تجھے بھی ماردوں گی، میں بھائی کو باندھ کر باہر آگیا، ماں نے ڈنڈے کے وار وں سے اسے مار دیا اور کہا جن نکل گیا۔

    بھائی بولتا رہا کہ آپ کا بیٹا ہوں مگر ماں نہ مانی

    ملزم بیٹے نے بتایا کہ بھائی بولتا رہا کہ میں آپ کا بیٹا ہوں ماں آپ کا بیٹا ہوں مگر وہ نہ مانی، مجھے بہت دکھ ہے میری ماں نے مجھ سے کیا کرادیا، میرا دماغ ماؤف ہوگیا تھا جو مجھے کچھ نہیں سوجھا۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر طارق بٹ نے ملزم بیٹے سے پوچھا کہ پیر کا کیا معاملہ ہے؟ جس پر اس نے بتایا کہ ہر جمعرات کو پیر کے پاس رش ہوتا ہے، لوگوں کے جن بھی نکالتا ہے، پشاور میں پلازا بنایا ہوا ہے لوگوں سے پیسے جمع کرکرکے، وہ لوگوں سے 500 یا 1000 روپے لیتا ہے اور پانی دم کرکے دیتا ہے، جو تندرست ہو وہ بھی بیمار ہوجاتا ہے۔