Tag: killing in karachi

  • کراچی میں دہشت گردی کا راج، تین افراد جاں بحق

    کراچی میں دہشت گردی کا راج، تین افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، لیاری میں رینجرزسے مقابلے میں گینگ وارکاکارندہ ماراگیا۔

    پولیس کے مطابق ناظم آباد دو نمبر گجر نالہ کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے چوبیس سالہ عمیر جاں بحق ہوگیا جبکہ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پچاس سالہ مسرت اور سولہ سالہ سمیر زخمی ہوگیا پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ادھرتھانہ رضویہ کی حدود میں واقعہ قبرستان سے ایک شخص کی کئی روز پرانی بوری بند لاش ملی مقتول کو تشدد کرکے قتل کیا گیا،رات گئے سپر ہائی وے پر چاکر ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے ڈکیتی میں مزاحمت پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

    لیاقت آباد میں فائرنگ سے اے ایس آئی کمال حسین زخمی ہوگیا،لیاری جونا مسجد کے قریب رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کا اہم ملزم مارا گیاہلاک ملزم قتل کی تیرہ وارداتوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

    گلستان جوہرپولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بھتہ خورآصف عرف سرکی کو گرفتار کرلیا ،دوسری جانب ایس آئی یو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بینک ڈکیتیوں میں ملوث سہیل اور بلال نامی ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان نے فیروز آباد اور سولجر بازار میں واقعہ بینک ڈکیتیاں کی تھی چند عرصہ قبل ملزمان نے سنار کواغواء کرکے سونا لوٹ لیا تھا۔

  • اورنگی میں کارکنوں کا قتل،الطاف حسین کی شدید مذمت

    اورنگی میں کارکنوں کا قتل،الطاف حسین کی شدید مذمت

    کراچی: شہر قائد کےعلاقے اورنگی ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے،دونوں افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے،الطاف حسین نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

    کراچی میں اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے،ان میں سے ایک کی شناخت ایم کیو ایم کے کارکن جبکہ دوسرے کی ہمدرد کے طور پر کی گئی ہے،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے واقعے کی شدید مذمت اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کارکنان کے قتل پر بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے،اورنگی ٹاؤن میں کارکنان کے قتل اور دہشتگردی کے واقعات حکومت سندھ پر سوالیہ نشان ہیں،تسلسل سے ہونے والے واقعات کے باوجود اب تک کسی قاتل کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ قاتلوں کی عدم گرفتاری ایک بہت بڑاسوالیہ نشا ن ہے،دوسری طرف ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے قتل کی شدید مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ اورنگی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے کارکن اور ہمدرد کا قتل سفاکیت اور بربریت ہے،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دہشتگردوں نے ایم کیو ایم کے پانچ کارکنان کو شہید کیا ہے،کارکنوں کے قتل کے باوجود حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

  • کراچی آپریشن کی ناکامی وسائل کی کمی ہے،غلام قادر تھیبو

    کراچی آپریشن کی ناکامی وسائل کی کمی ہے،غلام قادر تھیبو

    کراچی: پولیس چیف غلام قادر تھیبو نےکراچی آپریشن میں ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے ذمہ داری وسائل کی کمی پرڈال دی ہے۔

    کراچی میں قیام امن کیلئے شروع ہونے والا ٹارگٹڈ آپریشن ایک سال بعد بھی خاطر خواہ نتائج حاصل نہ کرسکا،ایک سال کے دوران پولیس اور رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیوں میں ہزاروں ملزمان گرفتار تو ہوئے لیکن قتل وغارتگری کاسلسلہ نہ رک سکا۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے پولیس کی نااہلی کو چھپانےکیلئے آپریشن کی ناکامی کو وسائل کی کمی سے منسلک کردیا،آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کو لکھے جانے والےخط میں انہوں نے آئی جی سندھ سےمطالبہ کیا ہےکہ پولیس میں فوری مزید بھرتیاں کی جائیں،جدید اسلحہ،موٹرسائیکلیں،موبائل وین اوربلٹ پروف جیکٹٰس فراہم کی جائیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں کامیابی حاصل کی جاسکے۔

    ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کےخط کے جواب میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو موجودہ وسائل میں غفلت لاپرواہی ختم کرکے پولیس کی کارکردگی بہتربنانےکی سختی سےہدایت کی ہے۔

  • کراچی میں دہشت گردی کےواقعات تھم نہ سکے

    کراچی میں دہشت گردی کےواقعات تھم نہ سکے

    کراچی:شہرقائد میں دہشت گردی کےواقعات تھم نہ سکےڈیفنس سوسائیٹی میں سپریم کورٹ کے وکیل کے گھرکو نامعلوم افرادنےآگ لگادی جبکہ فائیواسٹارچورنگی کےقریب دہشت گردوں کے پولیس موبائل پرکریکرحملے سےدواہلکارزخمی ہوگئے۔

    ذرائع کےمطابق علی الصباح کراچی کےعلاقےڈیفنس فیزفائیو میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اشفاق حسین رضوی کےگھرکونامعلوم افردنےآتش گیرمادہ چھڑک کرآگ لگا دی، آگ لگنےکےباعث گھرکی پرپارکنگ میں کھڑی دوگاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں جبکہ اہل خانہ نے چھت پرچڑھ کرجانیں بچائیں گاڑیوں میں لگنےوالی آگ کو فائربرگیڈ نے بجھایا۔

    ایڈووکیٹ اشفاق حسین کا کہنا ہےکہ انھیں کسی قسم کی کوئی دھمکی نہیں ملی تاہم ان کے پاس سول ایوی ایشن اتھارٹی،پی آئی اے،اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سے متعلق کیسز موجود ہیں۔

    دہشت گردی کے دوسرے واقعہ میں نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹارچورنگی کے قریب کھڑی پولیس موبائل پردہشت گردوں نےکریکرسےحملہ کردیا،جس کی ذد میںآکر مو بائل میں موجود دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد دینے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، حملے میں پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

  • قانون نافذ کرنے والےاہلکارمسلسل ٹارگٹ کلنگ کا شکار

    قانون نافذ کرنے والےاہلکارمسلسل ٹارگٹ کلنگ کا شکار

    کراچی:انیس سوبانوےآپریشن میں حصہ لینے والے پولیس آفیسر ایس ایچ او پریڈی پولیس اسٹیشن غضنفر کاظمی کو تھانے سے گھرجاتے ہوئے گولیاں مارکرہلاک کردیاگیا۔

    کراچی میں قانون نافذ کرنے والےاداروں کےاہلکارمسلسل نشانے پرہیں،کبھی رینجرز اہلکار وں کو نشانہ بنایا جاتا ہےتوکبھی پولیس اہلکارنشانہ بن جاتےہیں۔

    پولیس ذرائع کےمطابق ایس ایچ او پریڑی غضنفرکاظمی اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گاڑی میں تھانے سے گھرجارہےتھےکہ نامعلوم افرادنےان کی گاڑی پرگولیوں کی بوچھاڑ کر دی،غضنفرکاظمی پرچھ گولیاں فائرکی گئیں،چارسرمیں لگیں جس سے وہ موقع پرہی جاں بحق ہو گئے۔

    ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کہتےہیں کہ ایس ایچ اوپریڈی کوقتل کی دھمکیاں مل رہی تھی،ایس ایچ اوپریڈی کےقتل کی تحقیقات کےلئےپانچ رکنی کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے جس کی سربراہی ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ کرینگے۔

  • کالعدم تنظیموں کےسربراہ کھلےعام نفرت انگیز بیانا ت دیتے نظر آتے ہیں، حیدرعباس

    کالعدم تنظیموں کےسربراہ کھلےعام نفرت انگیز بیانا ت دیتے نظر آتے ہیں، حیدرعباس

    کراچی:ایم کیوا یم کےرہنما حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کالعدم تنظیموں کو کنٹرول کرنے کیلئےفیصلہ کن قدم اٹھائیں۔

    کراچی کےعلاقےانچولی میں علامہ طالب جوہری کے داماد مبارک رضا کاظمی کی نماز جنازہ کےبعد میڈیا سے گفتگو میں حیدرعباس رضوی نے کہا کہ دہشتگر د یہ بھول گئے ہیں کہ شہادتیں علمائےحق کے بزرگوں کی وراثت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کراچی میں اہل تشیع اوراہل سنت کے لوگوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے وہ لمحہ فکریہ ہے۔

    حیدرعباس رضوی نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیموں کےسربراہوں کولگام دینےوالا کوئی نظر نہیں آتا اور وہ کھلےعام پریس کانفرنسوں میں نفرت انگیزتقاریرکر تے نظر آتے ہیں، کراچی میں جاری قتل عام کا محض ایک سیاسی پہلو نہیں بلکہ اس کے کئی پہلو ہیں۔