Tag: killing

  • افغانستان: ریسلنگ اسٹیڈیم کے قریب کار بم دھماکا، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے

    افغانستان: ریسلنگ اسٹیڈیم کے قریب کار بم دھماکا، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے

    کابل: افغان صوبے ہلمند میں واقع ریسلنگ اسٹیڈیم کے قریب کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ ہلمند کے دار الحکومت لشکر گاہ میں کار بم دھماکا اس وقت ہوا کہ جب ریسلنگ اسٹیڈیم کے اندر کشتی کا مقابلہ جاری تھا، دھماکے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے، ہلاک اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بارود سے بھری ایک گاڑی ریسلنگ اسٹیڈیم کے قریب دھماکے سے اڑائی گئی، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو کلیئر کرایا، تاہم اس واقعے کی ذمہ داری فی الحال کسی دہشت گرد گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔

    افغانستان: شدت پسندوں کا گاؤں پر حملہ، 50 شہری قتل

    مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا شدید نوعیت کا تھا تاہم اسپتال میں ایمر جنسی نافذ ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، البتہ 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    خیال رہے کہ ہلند صوبے کے ایک بڑے حصے پر طالبان کا قبضہ ہے، تاہم افغان فورسز امریکی افواج کی مدد سے مختلف مقامات پر طالبان کو شکست دینے میں کامیاب رہی ہیں، جب کہ حالیہ کچھ دنوں میں ہلمند کے دیگر متعدد اضلاع سے بھی طالبان کو پسپائی اختیار کرنا پڑی ہے۔

    افغانستان میں خود کش حملہ، 18 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ ماضی میں متعدد بار افغانستان دہشت گردوں کے نشانے پر رہا ہے، گذشتہ دنوں کابل میں خود کش حملہ ہوا تھا جس کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے: مشعال ملک

    بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے: مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں 6 نوجوانوں کی شہادت پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مشعال ملک نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 6 کشمیریوں کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، بھارتی فوج معصوم شہریوں پر شیلنگ کر رہی ہے۔

    کشمیر اور پاکستان کے گہرے رشتے کو کوئی جدا نہیں کر سکتا، مشعال ملک

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں موبائل، انٹرنیٹ سروس بند کر رکھی ہے، جنت نظیر وادی کو بھارتی افواج نے جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، حریت رہنماء یاسین ملک کو سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے لیکن دنیا بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، بھارت جان لے وہ کشمیریوں کا عزم متزلزل نہیں کر سکتا۔

    خیال رہے کہ آج مقوضہ کشمیر کے علاقے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔ شہید نوجوان کار میں سوار تھے جب بھارتی فوج نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی فوج انسانی حقوق کے بعد اخلاقیات بھی بھول چکی ہے، مشعال ملک

    دوسری جانب نوجوانوں کی شہادت پر سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک سمیت حریت قیادت نے ہڑتال کی اپیل کی ہے، حکام نے کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے سری نگر، پلواما سمیت دیگر اضلاع میں سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • انتظار کیس: سانحہ اہلکاروں کے غیر پیشہ ورانہ رویے کا نتیجہ تھا: ایس ایس پی سی ٹی ڈی

    انتظار کیس: سانحہ اہلکاروں کے غیر پیشہ ورانہ رویے کا نتیجہ تھا: ایس ایس پی سی ٹی ڈی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں پولیس گردی کا نشانہ بننے والے انتظار کے کیس کی تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی ممبران اور سی ٹی ڈی افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

     اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پرویز چانڈیو نے کہا کہ کیس کی صحیح خطوط پر تفتیش کرنے کے لیے جائے وقوعہ آئے ہیں، جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے، اب تک کی تحقیقات میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔

    ایس ایس پی پرویز چانڈیو کا کہنا ہے کہ واقعہ پولیس اہلکار  دانیال اور بلال کی فائرنگ سے پیش آیا، فائرنگ کرنے والے ملزمان زیر حراست ہیں، اب صرف کیس کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے نتیجے پر پہنچنا ہے۔

    بیٹے کے قتل میں پولیس اہلکار ہی ملوث ہیں، والد انتظار احمد

    ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ پولیس اہلکاروں کے غیرپیشہ ورانہ رویے اور غفلت کا نتیجہ تھا، افسران کا اپنے ماتحت اہلکاوں پر کنٹرول نہیں تھا، کیس کے حوالے سے تیسرا سیشن پیر کو ہوگا جس کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا تھا کہ جب اینٹی کار لفٹنگ فورس (اے سی ایل سی) کے چار اہلکاروں نے نامعلوم کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملائشیا سے آنے والا انتظار نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔

    خیال رہے واقعے کے رونما ہونے کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جارہی ہے ، جلد ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیا گروہ مخصوص پولیس افسران کو نشانہ بنارہا ہے، آئی جی سندھ

    نیا گروہ مخصوص پولیس افسران کو نشانہ بنارہا ہے، آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے گروہ کو ختم کردیا تاہم حالیہ واقعات میں دوسرا گروہ سرگرم ہے جو مخصوص افسران کو نشانہ بنارہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی اسپتال آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ’’جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے گی‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے گروہ کو ختم کیا تو ایک نیا گروپ سرگرم ہوگیا جو صرف مخصوص افسران کو نشانہ بنارہا ہے تاہم جلد اس گروہ کو بھی ختم کردیا جائے گا۔


    پڑھیں: ’’ کراچی، فائرنگ کے واقعات ڈی ایس پی سمیت 2 افراد جاں بحق ‘‘


    اے ڈی خواجہ نے کہا کہ فائرنگ کے حالیہ واقعات میں کالعدم جماعت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے پر باضابطہ بیان جاری کیا جائے گا، آئی جی سندھ نے کہا کہ ڈی آئی ٹریفک ڈیوٹی ختم کر کے گھر جارہے تھے کہ الہ دین پارک کے پاس نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس افسر جاں بحق ہوا۔


    مزید پڑھیں: ’’ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو برقرا رکھنے کا فیصلہ ‘‘


    پولیس نے فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے 13 خول قبضے میں لے لیے ہیں، عینی شاہدین کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر چار مسلح ملزمان نے ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ کی اور پولیس کی جوابی فائرنگ پر وہ آسانی سے فرار ہوگئے۔
  • فیصل رضا عابدی:غیر قانونی اسلحے کے الزام میں گرفتارہیں، مراد علی شاہ

    فیصل رضا عابدی:غیر قانونی اسلحے کے الزام میں گرفتارہیں، مراد علی شاہ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فیصل رضاعابدی کوغیرقانونی اسلحہ رکھنے پرگرفتارکیا گیا، پولیس نے کارروائی کے دوران جو اسلحہ برآمد کیا اُن میں سے ایک ایس ایم جی غیر قانونی تھی۔

    سی پی او آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں حالیہ دہشت گردی کی وارداتوں کے بعد انٹیلی جنس بنیادوں پر کچھ لوگوں کی گرفتاریاں کی گئیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ شہر کے مخصوص علاقوں میں دیئے جانے والے دھرنوں پر خاص نظر رکھی ہوئی ہے، انٹیلی جنس بنیاد پر گرفتار ہونے والے افراد سے تفتیش کی جارہی ہے اگر کوئی بے قصور ہوا تو اُسے چھوڑ دیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر کے حالات خراب ہونے پرکچھ گرفتاریاں کی جبکہ کچھ لوگوں کو اس لیے گرفتار کیا کہ ان پر فرقہ واریت پھیلانے کا شبہہ تھا۔

    فیصل رضا عابدی کی گرفتار ی کے حوالے سے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ’’فیصل رضا عابدی کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، اُن کے گھر سے برآمد ہونے والے اسلحے میں سے ایک ایس ایم جی غیر قانونی تھی۔


    پڑھیں:  کراچی: مجلس وحدت المسلمین کے رہنمامرزا یوسف عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل


    یاد رہے شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ وارداتوں کے بعد تین روز قبل شیعہ مذہبی رہنماء فیصل رضا عابدی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا، پولیس نے گرفتاری پر موقف اختیار کیا تھا کہ فیصل رضا عابدی کو پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    بعد ازاں خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مجسٹریٹ نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر ملیر پولیس کے حوالے کیا، علاوہ ازیں پولیس نے شیعہ ایکشن کمیٹی کے غلام مرزا یوسف اور گزشتہ رات وحدت المسلمین کے دو رہنماؤں کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔


    مزید پڑھیں:  فیصل رضا عابدی کی جان کو خطرہ ہے، اہلیہ


    دوسری جانب فیصل رضا عابدی کے اہل خانہ نے غیر قانونی اسلحے سے متعلق پولیس کے الزام کو مسترد کردیا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ نے آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ وہ فیصل رضا عابدی کی رہائی میں اپنا کردار ادا کریں۔
  • پٹیل پاڑہ پر فائرنگ کا واقعہ، سی سی ٹی وی فوٹیج موصول

    پٹیل پاڑہ پر فائرنگ کا واقعہ، سی سی ٹی وی فوٹیج موصول

    کراچی: پٹیل پاڑہ پر گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہح مسلح ملزمان نے دو افراد پر فائرنگ کی اور بآسانی فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے نکلنے والے دو افراد کو مسلح ملزمان نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے تھے۔

    فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر چار مسلح ملزمان نے پیدل چلنے والے 2 افراد پر فائرنگ کی اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

    واپس جاتے وقت مسلح ملزمان انتہائی پرسکون تھے اور اپنی موٹرسائیکلیں بھی تبدیل کیں اور وہاں سے کامیابی سے فرار ہوئے۔ چار میں سے دو ملزمان نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے اور دو نے منہ پر نقاب لگائے ہوئے تھے۔

    یاد رہے گزشتہ روز ہونے والے ہلاکتوں کا مقدمہ آج جمشید کوارٹر تھانے میں درج کیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی پی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو  اس کیس میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا ہے۔

    یہ پڑھیں: پیپلزپارٹی کےسابق رہنمافیصل رضا عابدی گرفتار

  • کراچی : ایک گھنٹے میں فائرنگ کے متعدد واقعات 2 سگے بھائی جاں بحق

    کراچی : ایک گھنٹے میں فائرنگ کے متعدد واقعات 2 سگے بھائی جاں بحق

    کراچی: ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا ایک واقعہ کورنگی صنعتی ایریا میں ویٹا چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں ملزمان کی جانب سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں ہوگئے، ایس پی اورنگی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسلح ملزمان مقتول کے بیٹے کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد بابر اور شاہد کے نام سے کی گئی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق مقتول محمد بابر متحدہ قومی موومنٹ یوسی 31 کا کارکن تھا۔

    فائرنگ کا دوسرا واقعہ لانڈھی 89 کے قریب پیش آیا جہاں ملسح موٹر سائیکل سوار نے نجی ٹی وی کے دو کارکنان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں حاکم خان اور یوسف خان زخمی ہوئے ، دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اسپتال حکام نے حاکم خان کی گردن میں گولی لگنے کے باعث حالت تشیویشناک بتائی ہے تاہم یوسف خان کی ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نجی ٹی وی کی گاڑی پر فائرنگ اور کارکنان کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس پی کو جائے وقوعہ پہنچنے اور ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

    فائرنگ کا تیسرا واقعہ شیرشاہ کاکا ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس اور ڈاکو کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی غلام یاسین اور پولیس کانسٹیبل بنارس زخمی ہوئے تاہم مقابلے کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوا جبکہ دیگر 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

     

  • کراچی میں فائرنگ، دو افراد قتل دو زخمی

    کراچی میں فائرنگ، دو افراد قتل دو زخمی

    کراچی: شہرقائد کےعلاقے لیاقت آباد الیاس گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے جبکہ لانڈھی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔
    پولیس کے مطابق لیاقت آباد لاسی گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جان کی بازی ہارگئے، مقتولین کی شناخت دانیال اوراشرف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقےلانڈھی میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کےنتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں کل بلدیاتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں جس کے سبب شہرمیں سیکیورٹی کی صورتحال کو برقراررکھنے کے لئے پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی بھرپورتوانائیاں صرف کررہے ہیں۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ شہرمیں ہونے والے قتل وغارت کے ان واقعات کی تحقیقات کررہے ہیں۔

  • بھارتی فوج کے افسران انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں، رپورٹ

    بھارتی فوج کے افسران انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں، رپورٹ

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی، بھارتی فوج کے 972 افسران انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ۔

    بھارتی شہری کارتک مارک کوٹلا اور مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقو ق کے کارکن خرم پرویز کی تیار کردہ رپورٹ کے مطا بق گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ایک ہزار سے زائد کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل جبکہ کشمیر ی لاپتہ کیئے گئے ۔

    رپورٹ کے مطابق جرائم میں ملوث 972 افراد کے خلاف 333 مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ 464 بھارتی فوجی، 158 پولیس اہلکا، 189 حکومتی گن مین ملزم ٹھہرائے گئے ۔

    سنگین انسانی جرائم میں بھارتی فوج کے ایک میجر جنرل سات برگیڈیئراور اکتیس کرنلز سمیت پیر ا ملٹری فورس کے 54 سینئر آفیشلز بھی ملوث پائے گئے

    ۔رپورٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے رپوٹ کو چشم کشا قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

    چوہدری عبدالمجید کاکہنا تھاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حق خود ارادیت کے علاوہ کوئی بھی حل قابل قبول نہیں ۔

    ان کاکہنا تھاکہ بھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے گیا تھا مگر اب ان قراردادوں سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں کو کرنے دیا جانا چاہیئے اس کے علاوہ کسی آپشن کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

  • دو صحافیوں کے قتل کے خلاف صحافی برادری کا کراچی پریس کلب پر احتجاج

    دو صحافیوں کے قتل کے خلاف صحافی برادری کا کراچی پریس کلب پر احتجاج

    کراچی/لاہور: شہرقائد میں 24 گھنٹوں کے دوران دو صحافیوں کے قتل کے خلاف صحافی برادری نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب پر کراچی یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے سینئر صحافی آفتاب عالم اور نجی نیوز چینل کے سینئر سیٹلائٹ انجینئرارشد علی جعفری کے قتل پر سنگین خدشات کا اظہار کیا گیا۔

    انہوں نے حکام سے قاتلوں کو گرفتار کرنے اور میڈیا کے اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

    اسی طرح کا ایک مظاہرہ لاہور میں کیا گیا جس کے دوران احتجاج کرنے والوں نے ارشد علی جعفری اور آفتاب عالم کے قتل کو ‘ظلم کی بدترین مثال’ قرار دیا۔

    انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کوئی کارروائی نہیں ہونے کی صورت میں میڈیا کے نمائندوں کی طرف سے ملک بھر میں احتجاجی مہم کے بارے میں بھی خبردار کردیا۔