Tag: kim kardashian

  • انسٹاگرام پوسٹ، امریکی اداکارہ پر ساڑھے 11 لاکھ ڈالر جرمانہ

    انسٹاگرام پوسٹ، امریکی اداکارہ پر ساڑھے 11 لاکھ ڈالر جرمانہ

    واشنگٹن: امریکی ماڈل اور اداکارہ کِم کارڈیشین پر انسٹاگرام پوسٹ میں کرپٹو کرنسی کی تشہیر کے لیے ساڑھے 11 لاکھ ڈالر جرمانہ کر دیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کِم کارڈیشین نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ’ایتھریم میکس‘ کی تشہیر کرنے پر عائد 1.26 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

    امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا کہنا ہے کہ ریئلٹی ٹی وی اسٹار نے کرپٹو کرنسی کی تشہیر کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر وصول کیے تھے۔

    روئٹرز نے لکھا کہ کِم کارڈیشین بھوک ختم کرنے والے لولی پاپس اور خربوزے کے ذائقے والی شراب سے لے کر ٹوائلٹ پیپر تک ہر شے کی تشہیر کے لیے تیار رہتی ہیں، لیکن اس بار وہ کرپٹو کرنسیوں کی تاریک دنیا میں داخل ہوگئیں اور خود کو بڑی مشکل میں ڈال دیا۔

    کم کارڈیشین نے تین سال تک کرپٹو ایسِٹ سیکیورٹیز کی تشہیر نہ کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

    ان کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ کارڈیشین نے ایس ای سی کے ساتھ اس معاملے کو حل کرنے پر خوشی محسوس کی، وہ شروع ہی سے ایس ای سی کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہیں، اور اس کیس میں ایس ای سی کی مدد کرنے کے لیے جو کچھ بھی کر سکتی ہیں، وہ کرنے کو تیار ہیں۔

    رواں برس جنوری میں سرمایہ کاروں نے کارڈیشین، باکسر فلوئڈ مے ویدر جونیئر، باسکٹ بال کھلاڑی پال پیئرس اور ایتھریم میکس بنانے والوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

    ان کے خلاف الزام تھا کہ انھوں نے کرپٹو کرنسی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے سے قبل ان کی قیمتیں غیر قانونی طور پر بڑھانے کے لیے گمراہ کن اسکیم چلائی۔

  • فرانس کی سب سے بڑی ڈکیتی کے ملزمان کا ٹرائل شروع

    فرانس کی سب سے بڑی ڈکیتی کے ملزمان کا ٹرائل شروع

    امریکی ماڈل کم کارڈیشین کے گھر ہونے والی لاکھوں یورو مالیت کی چوری کے ملزمان کا ٹرائل شروع کردیا گیا، یہ فرانس میں گزشتہ 20 برسوں میں کسی انفرادی شخص کے گھر پر ہونے والی ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فرانس کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات کی سماعت شروع ہوگئی، ذرائع نے بتایا کہ کارڈیشین پیرس میں ہونے والی اس ڈکیتی میں ملوث 12 ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کا حکم دو تفتیشی مجسٹریٹس نے دیا ہے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ اکتوبر 2016 میں مشہور ماڈل اور امریکن میڈیا پرسنالٹی کم کارڈیشین کے اپارٹمنٹ سے زیورات اور ہیرے لوٹنے کی واردات میں فرانس میں 12 افراد پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ یہ فرانس میں گزشتہ 20 برسوں میں کسی انفرادی شخص کے گھر پر ہونے والی ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات تھی جس میں تقریباً 60 لاکھ یورو (7 ملین ڈالر) کے زیورات ان کے گھر سے لوٹے گئے تھے۔

    یہ واردات اس وقت ہوئی تھی جب کم کارڈیشین پیرس فیشن ویک کے دوران ایک پرتعیش رہائش گاہ پر مقیم تھیں۔

    مشتبہ افراد کو پیرس اور جنوبی فرانس سے 4 ماہ بعد گرفتار کیا گیا، ان میں عمر ایٹ کھڈاشے نامی شخص بھی شامل ہے جسے اولڈ عمر کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس گروہ کا سرغنہ ہے۔

  • ہالی ووڈ اداکارہ کم کارڈیشن کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

    ہالی ووڈ اداکارہ کم کارڈیشن کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

    واشنگٹن: ہالی ووڈ اداکارہ و ماڈل کم کارڈیشن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جیلوں میں قیدیوں کے اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلی بار ڈونلڈ ٹرمپ نے اداکارہ و ماڈل کم کارڈیشن سے ملاقات کی، 2016 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کم کارڈیشن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن کو سپورٹ کیا تھا جبکہ ان کے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کو سپورٹ کررہے تھے۔

    ٹرمپ سے ملاقات میں کم کارڈیشن نے جیلوں میں قیدیوں کے اصلاحات اور انہیں ملنے والی سزاؤں کے قوانین میں بہتری سے متعلق گفتگو کی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کم کارڈیشن کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کہا کہ ملاقات بہترین رہی ہے، ڈونلڈ ترمپ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران کم کارڈیشن نے جیل اصلاحات اور قیدیوں کو ملنے والی سزاؤں میں بہتری کے حوالے سے گفتگو کی۔

    دوسری جانب کم کارڈیشن نے جوابی ٹویٹ امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ڈرگ کے غیر متشدد کیس میں جیل میں قید 62 سالہ ایلیسا مری جوہنسن کو قانونی مدد فراہم کرنے کی منظوری دیں گے۔

    واضح رہے کہ کم کارڈیشن ڈرگ کیس میں قید 62 سالہ خاتون ایلیسا کی رہائی کے لیے کوشاں ہیں، ایلیسیا مری 20 سال سے امریکی جیل میں قید ہیں۔

    زندگی کا بہت بڑا عرصہ جیل میں گزرانے والی خاتون کی رہائی کے لیے کم کارڈیشن نے گزشتہ چند ماہ سے مہم چلا رکھی ہے اور ٹرمپ سے ملاقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مادام تساؤ میوزیم میں سجے گا ’’کم کاردشیان‘‘ کا  سیلفی لیتا مجسمہ

    مادام تساؤ میوزیم میں سجے گا ’’کم کاردشیان‘‘ کا سیلفی لیتا مجسمہ

    لندن: مشہورزمانہ مادام تساؤ میوزم نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیلفی کی دیوانی ’کِم کاردشیان‘ کا ’’سیلفی تصویر‘‘ لیتا مجسمہ بنارہے ہیں میوزیم کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا’’سیلفی‘‘ لیتا مومی مجسمہ ہوگا۔

    میوزیم کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مجسمے میں انکا چہرہ کچھ ایسے ہی تاثرات کا حامل ہوگا جس کے لئے کم مشہور ہیں اور ان کے آگے کو پھیلے ہوئے ہاتھ ہوں گے جن میں ایک موبائل فون تھمایا جائے گا۔

    مجسمے کے کی خاص بات یہ ہے کہ میوزیم میں آنے والے سیاح ان کے بالکل برابر میں کھڑے ہوکر سیلفی لے سکتے ہیں اورآپ کو اس کے لئے صرف بٹن دبانا ہوگا۔

     

    میوزیم کے مینیجر ایڈورڈ فلر کا کہنا تھا کہ جب کمِ کا مجسمہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تو یہ بات تو طے تھی کہ یہ مجسمہ سیلفی لے رہا ہوگا لیکن مجسمے کو ان کے مداحوں کے لئے مزید دلچسپ بنانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ مجسمے کے ہاتھ میں اصلی فون رکھا جائے جس کی مدد سے مداح ان کے ساتھ سیلفی لے سکیں۔

    میوزیم انتظامیہ کے مطابق یہ مجسمہ تکمیل کے مراحل میں ہے اور جولائی میں اسے صارفین کے لئے پیش کردیا جائےگا۔