Tag: king cobra

  • خاتون فاریسٹ افسر نے کنگ کوبرا کو بہادری سے قابو کرلیا، ویڈیو وائرل

    خاتون فاریسٹ افسر نے کنگ کوبرا کو بہادری سے قابو کرلیا، ویڈیو وائرل

    بھارت کی ریاست کیرالا میں محکمہ جنگلات کی ایک بہادر خاتون فاریسٹ افسر نے 18 فٹ لمبے خطرناک کنگ کوبرا کو انتہائی ہوشیاری سے قابو کرکے دیکھنے کو حیران کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ آنچومرتھوموٹ نامی علاقے میں رونما ہوا، جہاں یہ دیو قامت کنگ کوبرا ایک چشمے میں تیر رہا تھا۔

    مقامی افراد نے مذکورہ معاملے کی اطلاع فاریسٹ افسران کو دی، جس پر خاتون فاریسٹ افسر روشنی اپنی ٹیم کے ہمراہ مذکورہ مقام پر پہنچیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انتہائی پرسکون انداز میں ایک چھڑی اور مخصوص بیگ کی مدد سے سانپ کو پکڑنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    مسلسل محنت اور خطرناک صورتحال کے باوجود، انہوں نے بغیر کسی نقصان کے کوبرا کو بیگ میں ڈال کر بند کردیا۔ اس بہادری پر انہیں محکمہ جنگلات، سوشل میڈیا صارفین اور مقامی افراد کی جانب سے زبردست خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ڈاکٹر جی ایس روشنی گزشتہ 8 سال سے محکمہ جنگلات سے وابستہ ہیں اور اب تک 800 سے زائد سانپوں کو کامیابی سے پکڑ چکی ہیں۔

    انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جنوبی کیرالا میں کنگ کوبرا کا آنا بہت نایاب ہوتا ہے، اور یہ پہلا موقع تھا کہ انہوں نے اس قسم کے سانپ کو قابو کیا۔

    اس سے قبل بھی بھارت میں پالتو کتے نے کنگ کوبرا کو مار کر بچوں کی جان بچائی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    یہ واقعہ جھانسی کے علاقے شیو گنیش کالونی میں پیش آیا تھا جہاں گھریلو ملازم کے بچے گارڈن میں کھیل رہے تھے کہ انہوں نے کوبرا کو دیکھ کر چیخ و پکار شروع کردی تھی۔

    کوبرا سے ایک میٹر دوری پر انٹرنیشنل فوٹوگرافر نے اپنے خوف پر قابو کیسے پایا؟ ویڈیو وائرل

    جینی نامی پٹ بل (پالتو کتا) جو گارڈن کے دوسری طرف بندھا ہوا تھا اس نے اپنی رسی توڑی اور کنگ کوبرا پر حملہ آور ہوگیا۔

    ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ پالتو کتے نے کوبرا کو جبڑوں میں مضبوطی سے پکڑا ہوا ہے اور اسے بار بار زمین پر پٹخ رہا ہے۔

  • کنگ کوبرا کی خوفناک ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا

    کنگ کوبرا کی خوفناک ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا

    خوفناک کنگ کوبرا نے اپنا جسم اتنی اونچائی تک اٹھا کر پھن پھیلایا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    آپ نے سوشل میڈیا پر سانپوں کے حوالے سے بہت سی ویڈیوز دیکھ رکھی ہوں گی لیکن آج ہم جو ویڈیو آپ کیلئے لے کر آئے ہیں یہ ان سب سے منفرد ہے۔

    سب سے بڑے سائز کے اژدھے کا ایک لمبے درخت کی طرح اونچے کھڑے ہونے کی وائرل ویڈیو نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا،

    اس حوالے سے بھارت کے فاریسٹ آفیسر سوسنتا نندا نے سوشل میڈیا پر کنگ کوبرا کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں رینگنے والا یہ دیو قامت جانور ایک ڈھلان کے اوپر کھڑا ہے اور اس کا سر زمین سے کئی فٹ اوپر ہےاور جسم کا باقی حصہ زمین پر ہی ہے۔

    ویڈیو پوسٹ کرنے والے افسر نے کیپشن لکھا کہ کنگ کوبرا بھی ایک درخت طرح کھڑا ہوسکتا ہے اور جب ان کا سامنا کسی دشمن سے ہوتا ہے تو وہ اپنے جسم کا ایک تہائی حصہ زمین سے اٹھا سکتے ہیں۔

    ایک رپورٹ کے مطابق کنگ کوبرا دنیا کا سب سے لمبا زہریلا سانپ ہوتا ہے، دراصل یہ ایک ڈرپوک قسم کی مخلوق ہے جو ان علاقوں میں رہنے سے ڈرتا ہے جہاں انسان بستے ہوں۔

    مذکورہ ویڈیو کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کو بھی یقین نہیں آیا، انہوں نے اس پر شدید حیرت کا اظہار کیا، وائرل ویڈیو کو 539.6ہزار سے زیادہ ویوز، 1ہزار پلس ریٹویٹ اور 6.3ہزار سے زیادہ لائکس ملے ہیں۔

  • موٹر سائیکل سے خطرناک کوبرا نکل آیا، خوفناک ویڈیو وائرل

    موٹر سائیکل سے خطرناک کوبرا نکل آیا، خوفناک ویڈیو وائرل

    عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ سانپوں کی سب سے خوفناک قسم کوبرا ماہ اکتوبر یا نومبر میں کسی محفوظ مقام پر طویل عرصہ قیام (ہائبرنیٹ) کرتے ہیں۔

    ان کا یہ فطری عمل ہم انسانوں کیلئے باعث حیرت بھی ہو سکتا ہے، کچھ ایسا ہی واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک خوفناک کنگ کوبرا نے ہائبرنیٹ کیلئے ایک اسکوٹی کا انتخاب کیا اور اندر جاکر بیٹھ گیا۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اسے ’اسکوٹی کے کوبرا‘ کا نام دیا، سانپ کو اسکوٹی سے نکالنے کیلئے ماہر سپیرے کی خدمات حاصل کی گئیں۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سپیرا کس احتیاط اور مہارت سے کوبرا کو اسکوٹی کے اندر سے نکال رہا ہے تاکہ وہ زخمی بھی نہ ہو اور باآسانی نکل آئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص نے محض ایک پیچ کس کی مدد سے اسکوٹر کے آگے کا حصہ کھولا اور تھوڑے سے وقت میں بڑے آرام کے ساتھ اسے باہر نکال لیا۔

    سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو40ہزار سے زیادہ ویوز اور 980 لائکس کے ساتھ وائرل ہو چکی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

  • رضا کار کی خطرناک کنگ کوبرا پکڑنے کی ویڈیو وائرل

    رضا کار کی خطرناک کنگ کوبرا پکڑنے کی ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا جس میں ایک شخص 14 فٹ طویل کنگ کوبرا پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    جنوبی تھائی لینڈ کے صوبے کربی میں ایک شخص نے ہاتھوں سے بڑے کنگ کوبرا کو پکڑلیا، مقامی افراد نے حکام کو اس وقت مطلع کیا جب سانپ کھجور کے باغ میں ٹینک میں چھپنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    دیوہیکل کوبرا تقریباً 14 فٹ لمبا ہے اور اس کا وزن 10 کلو گرام سے زیادہ تھا، سانپ کو پکڑنے میں رضا کار سوتی نواہاد کو تقریباً 20 منٹ لگے، نواہاد پہلے سانپ کو ایک کھلی سڑک پر لایا اور پھر اسے پکڑنے کی کوشش شروع کی۔

    ویڈیو میں کنگ کوبرا کو پکڑے جانے کی تمام کوششوں کی مزاحمت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ایک موقع پر سانپ اپنا جبڑا کھول کر آگے بڑھ گیا لیکن نواہاد اپنے راستے سے ہٹنے میں کامیاب ہوگئے۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سانپ پکڑنے والے نے بتایا کہ کنگ کوبرا کو پکڑے جانے کے بعد اس کے قدرتی مسکن میں بحفاظت چھوڑ دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ سانپ شاید اپنے ساتھی کی تلاش میں تھا کیونکہ حال ہی میں ایک اور کوبرا کو مقامی لوگوں نے مار ڈالا تھا۔

    نواہاد نے دوسروں کو بھی سانپوں کو پکڑنے کی کوشش کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کی مہارت برسوں کی تربیت کے بعد آئی ہے۔

  • گٹرلائن سے دنیا کا تیسرا بڑا کوبرا سانپ برآمد

    گٹرلائن سے دنیا کا تیسرا بڑا کوبرا سانپ برآمد

    بنکاک: جنوبی تھائی لینڈ کے رہائشی علاقے کی گٹر لائن سے 13 فٹ لمبا زہریلا کوبرا سانپ برآمد ہوا، ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد سانپ کو پکڑا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی تھائی لینڈ کے رہائشی عمارت میں اس وقت خوف وہراس پھیل گیا جب لوگوں نے گٹرلائن میں 13 فٹ لمبا کوبرا سانپ دیکھا۔

    عمارت میں رہنے والے لوگوں نے فوراََ ریسکیو ادارے کو فون کرکے مطلع کیا۔ سات ریسکیو اہلکار جب موقع پر پہنچے تو وہ بھی دیکھ کر حیران ہوگئے کہ رہائشی علاقے میں اتنا بڑا سانپ کیسے آگیا تاہم انہوں نے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد سانپ کو پکڑلیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق پکڑے جانے والے کوبرا سانپ کی لمبائی 13 فٹ جبکہ وزن 15 کلو ہے۔ یہ اب تک پکڑے جانے والے طویل ترین کوبرا سانپوں میں تیسرے نمبر پر ہے جسے طبی امداد کے بعد جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔ اب تک کا سب سے لمبا ترین کوبرا سانپ 19.2 فٹ کا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال اگست میں جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر ہیرنے میں ایک ہفتے تک خوف میں مبتلا رکھنے والے زہریلے کوبرا سانپ کو پکڑ لیا تھا۔ جرمنی میں پائے جانے والے سانپوں کی اقسام میں سے صرف دو زہریلی اقسام ہیں۔ کوبرا سانپ جرمنی میں نہیں پایا جاتا۔