Tag: king fahad bridge

  • بذریعہ سڑک سفر کرنے والے ہوشیار، سعودی حکومت نے خبردار کردیا

    بذریعہ سڑک سفر کرنے والے ہوشیار، سعودی حکومت نے خبردار کردیا

    ریاض : سعودی عرب سے بحرین کا سفر کرنے والے افراد پر خاص پابندی عائد کی ہے جس پر عمل درآمد کے بعد ہی وہ لوگ کنگ فہد پل سے سفر کرسکیں گے۔

    بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ غیر ویکسین یافتہ گھریلو ملازمین اپنے کفیل کے بغیر پل کے راستے نہیں جا سکتے، گھریلو ملازمین کنگ فہد پل کے ذریعے مملکت سے باہر اسی صورت میں آجاسکتے ہیں جب وہ کفیل کے ہمراہ ہوں۔

    اخبار 24 کے مطابق کنگ فہد پل انتظامیہ نے بتایا کہ’ پل کے راستے مملکت سے باہر جانے یا آنے کے لیے ضروری ہے کہ گھریلو ملازمین ویکسین یافتہ ہوں اور توکلنا ایپ پران کا صحت سٹیٹس امیون ہونا چاہیے۔

    یاد رہے کہ ’کنگ فہد پل انتظامیہ نے حال ہی میں مملکت سے آمد ورفت کےلیے نئی پابندیاں جاری کی ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے مسافروں کے لیے سہولتیں فراہم کی ہیں۔

    کنگ فہد پل کھولنے سے متعلق سوشل میڈیا پر اطلاع درست نہیں، وقت آنے پر بتا  دیا جائے گا | ایث نیوز

    انتظامیہ نے مسافروں سے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ کی پابندی ختم کردی ہے۔ سعودی عرب آنے والوں پر اب ہوٹل قرنطینہ اور ہاؤس آئسولیشن کی پابندی ختم ہوچکی ہے۔

    کنگ فہد پل انتظامیہ مملکت سے سفر کرنے والے سعودیوں سے کورونا ویکسین کی تینوں خوراکوں کا ثبوت طلب کررہی ہے جبکہ دوسری خوراک پر تین ماہ مکمل نہ کرنے والوں کو بوسٹر ڈوز سے استثنی دیا جارہا ہے۔

  • کنگ فہد پل : مسافروں کے لیے بڑی سہولیات کا اعلان

    کنگ فہد پل : مسافروں کے لیے بڑی سہولیات کا اعلان

    ریاض : دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے بعد اب معاملات کافی حد تک قابو میں اگئے ہیں جس کے سبب سعودی حکومت نے بھی ایس او پیز میں بڑی حد تک نرمی کا اعلان کیا ہے۔

    اسی سلسلے میں سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے مسافروں کے لیے مزید سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے مسافروں سے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ کی پابندی ختم کردی ہے، سعودی عرب آنے والوں پر اب ہوٹل قرنطینہ اور ہاؤس آئسولیشن کی پابندی ختم ہوچکی ہے۔

    کنگ فہد پل انتظامیہ مملکت مختلف وزٹ ویزوں پرآنے والوں سے میڈیکل انشورنس طلب کررہی ہے جس میں سعودی عرب میں قیام کے دوران کورونا سے وائرس سے علاج کی سہولت ضروری ہے۔

    کنگ فہد پل انتظامیہ مملکت سے سفر کرنے والے سعودیوں سے کورونا ویکسین کی تینوں خوراکوں کا ثبوت طلب کررہی ہے جبکہ دوسری خوراک پر تین ماہ مکمل نہ کرنے والوں کو بوسٹر ڈوز سے استثنی دیا جارہا ہے۔

    اس پابندی سے وہ زمرے بھی مستثنی ہیں جنہیں توکلنا ایپ میں مستثنی کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

  • سعودی حکومت نے مسافروں کی بڑی مشکل آسان کردی

    سعودی حکومت نے مسافروں کی بڑی مشکل آسان کردی

    ریاض : سعودی عرب اور خلیجی ملک بحرین کو جوڑنے والے "کنگ فہد پل” کے راستے جانے والے مسافروں قواعد وضوابط طے کیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے مسافروں کو بینک کارڈ اور موبائل کے ذریعے فیس ادائیگی کی سہولت دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی بینک کارڈ ہولٹر بحرینی حکام اور بحرینی بینک کارڈ ہولڈر سعودی حکام کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے فیس ادا سکیں گے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد ادائیگی کے نطام کو معیاری بنانا، مسافروں کو زحمت سے بچانا، جدید ٹیکنالوجی کا فروغ اور آمد ورفت میں مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

    انتطامیہ نے2021 کے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ برس4.9 ملین سے زیادہ گاڑیاں پل سے گزری ہیں۔ ایک گاڑی کے گزرنے اور کارروائی میں بیس منٹ لگے۔

  • سعودی عرب آنے والے غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر

    سعودی عرب آنے والے غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر

    ریاض : بحرین سے سمندر کے راستے بذریعہ کنگ فہد پل سعودی عرب آنے والوں کیلئے سعودی حکومت نے اہم ہدایت جاری کی ہے، جس کے تحت خاص موبائل ایپ کا استعمال لازمی کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور بحرین کو سمندر کے راستے جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے بحرین سے سعودی عرب آنے والوں کے لیے مؤثر ایپ متعین کردی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئے صحت اقدامات طے کیے گئے ہیں،اسی ضمن میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کنگ فہد پل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ "مجتمع واعی” نامی الیکٹرونک پروگرام ہی قابل قبول ہوگا۔

    کنگ فہد پل انتظامیہ نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ بحرین نے اپنے یہاں آنے کے لیے22 فروری2021 پیر سے بری، بحری اور فضائی تمام راستے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    بحرین حکومت  نے کورونا کے پھیلاؤ  کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے کہ جو لوگ اس کے یہاں آئیں گے انہیں اپنی آمد کے پانچ روز بعد ایک اور کورونا وائرس ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

    بحرینی حکام نے کورونا  ٹیسٹ فیس کم کرکے 36 دینار کر دی ہے،22 فروری سے بحرین کے لیے بری، بحری اور فضائی تمام راستے کھل جائیں گے۔

  • سعودی حکومت کا اپنے شہریوں کی وطن واپسی کیلئے اہم اعلان

    سعودی حکومت کا اپنے شہریوں کی وطن واپسی کیلئے اہم اعلان

    ریاض : سعودی عرب نے شہریوں کی واپسی کے لیے کویت اور بحرین کے ساتھ سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق کویت میں سعودی سفارت خانے نے کہا ہے کہ کویت میں رہ جانے والے شہریوں اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ ان کے ہمراہ ملازمین کی واپسی کے لیے سرحد کھول دی گئی ہے۔

    وہ پیشگی اجازت لیے بغیر وطن آسکتے ہیں تاہم انہیں حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

    ادھر منامہ میں بھی سعودی سفارت خانے نے کہا ہے کہ بحرین میں رہ جانے والے سعودی شہریوں کی واپسی کے لیے کنگ فہد پل کھول دیا گیا ہے۔

    شہری پیشگی اجازت کے بغیر وطن واپس آسکتے ہیں، انہیں وزارت صحت کی ہدایت کے مطابق چند دن گھر میں محدود رہنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب  کا کنگ فہد پل کھولنے کی تیاریاں مکمل

     کورونا وائرس کی عالمی وباء کے پیش نظر بند کیا جانے والا کنگ فہد پل کو عوام کیلئے کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اس حوالے سے بحرینی حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والا کنگ فہد پل 27 جولائی سے مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحرین کا محکمہ سیاحت و تفریحات سعودی سیاحوں اور وزیٹرز کے خیر مقدم کے لیے انتظامات کررہا ہے۔
  • سعودی عرب : کنگ فہد پل کھولنے کی تیاریاں مکمل

    سعودی عرب : کنگ فہد پل کھولنے کی تیاریاں مکمل

    ریاض : سعودی عرب کو بحرین سے جوڑنے والا طویل کنگ فہد پل رواں ماہ کے آخری ہفتے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، پل کے بنیادی ڈھانچے کی اصلاح و مرمت اور روڈ کی استرکاری کا کام مکمل کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء کے پیش نظر بند کیا جانے والا کنگ فہد پل کو عوام کیلئے کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں

    اس حوالے سے بحرینی حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والا کنگ فہد پل 27 جولائی سے مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحرین کا محکمہ سیاحت و تفریحات سعودی سیاحوں اور وزیٹرز کے خیر مقدم کے لیے انتظامات کررہا ہے۔

    2019کے دوران کنگ فہد پل کے راستے ایک عشاریہ ایک کروڑ سیاح پہنچے تھے، ان میں سے 90 لاکھ سعودی تھے، اس پل سے روزانہ 75 ہزار افراد سفر کرتے ہیں، محکمہ سیاحت سے بحرین کو سالانہ 3.6 فیصد آمدنی ہوتی ہے جو 13 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

    بحرینی محکمہ سیاحت کورونا سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات کے ساتھ سیاحوں کے استتقبال کی بھر پور تیاریاں کررہا ہے۔ جی سی سی ممالک نے27 جولائی سے ایک دوسرے کے یہاں آنے جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    یاد رہے کہ کورونا کی وبا کے دوران کیے جانے والے احتیاطی اقدام کے تحت 7 مارچ سے کنگ فہد پل بند ہے۔

    مزید پڑھیں : کنگ فہد پل کب سے کھولا جائے گا؟ سعودی حکومت نے بتا دیا

    واضح رہے کہ کنگ فہد سمندری پل سعودی عرب کو بحرین سے جوڑتا ہے اور یہ 25 کلو میٹر لمبا اور 23.2 میٹر چوڑا ہے۔
    یہ سعودی شہر الخبر کے جنوب سے شروع ہوتا ہے اور بحرین کے دارالحکومت منامہ تک چلا گیا ہے۔ اس کا باقاعدہ افتتاح 25 نومبر 1986 کو ہوا تھا۔

    کنگ فہد کے اعلی ادارے نے جنوری2019 کو اعلان کرکے بتایا تھا کہ اس سے32 برس میں382 ملین سے زیادہ افراد سفر کرچکے ہیں جبکہ یومیہ سفر کرنے والوں کا اوسط 74 ہزار ہے، ذرائع کے مطابق اس کے بالمقابل ایک اور پل قائم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

  • سعودی عرب، کنگ فہد پل آمدورفت کے لیے بند

    سعودی عرب، کنگ فہد پل آمدورفت کے لیے بند

    ریاض: سعودی عرب میں بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والا کنگ فہد پل بند کردیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والا کنگ فہد پل ابھی نہیں کھلے گا، پل کے بنیادی ڈھانچے کی اصلاح و مرمت اور روڈ کی استرکاری کا کام جاری ہے، پل کھولنے کی تاریخ متعین نہیں کی گئی ہے۔

    کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کنگ فہد پل سے مسافروں کی آمدورفت بند ہے البتہ سامان بردار ٹرک بحرین سے مملکت اور یہاں بحرین آجارہے ہیں۔

    سعودی حکام کے مطابق جہاں تک امارات، بحرین، کویت اور سعودی عرب کے درمیان بری ٹرانسپورٹ کا تعلق ہے تو اس کا دائرہ کنگ فہد پل تک سامان بردار ٹرکوں تک خاص ہے، کنگ فہد پل سے آنے جانے والے ٹرکوں کو مکمل طور پر سینیٹائز کیا جاتا ہے۔

    علاوہ ازیں سعودی عرب نے امارات، کویت اور بحرین سے آنے والوں کے لیے پروازیں عارضی طور پر بحال کردی ہیں، ان تینوں ممالک سے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں آجارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل سے گزشتہ سال آنے جانے والوں کی تعداد 30 ملین سے تجاوز کرگئی تھی، 2018 کے مقابلے میں 2019 کے دوران سات تا آٹھ فیصد زیادہ افراد نے اس پل سے سفر کیا تھا جو ایک ریکارڈ تھا۔