Tag: King Fahd Bridge

  • سعودی عرب: بحرین تک جانے والے شاہ فہد پل پر مسافروں کے لیے جدید سہولیات

    سعودی عرب: بحرین تک جانے والے شاہ فہد پل پر مسافروں کے لیے جدید سہولیات

    ریاض: سعودی عرب میں بحرین تک جانے والے شاہ فہد پل پر سفر کرنے والوں کے لیے ڈیجیٹل سہولیات کا آغاز کردیا گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کو بحرین سے جوڑنے والے شاہ فہد پل کی انتظامیہ نے سفری فیس کی ادائیگی کے لیے جسر ایپ جاری کردی ہے۔

    مسافر جسر ایپ کے ذریعے بحرین آمد و رفت کی سفری فیس خود کار سسٹم کے ذریعے ادا کرسکتے ہیں۔

    کنگ فہد سمندری پل انتظامیہ نے ایک اور سہولت بھی مہیا کی ہے جس کی بدولت گاڑیوں کی شناخت نمبر پلیٹ ٹیکنالوجی برق کے ذریعے کرلی جاتی ہے۔

    برق اسکینرز کے سامنے سے گزرنے والی گاڑی کی نمبر پلیٹ کے ذریعے تمام معلومات امیگریشن کاؤنٹر پر موجود اہلکار کے کمپیوٹر پر آجاتی ہیں۔

    بحرین جانے والے شاہ فہد پل انتظامیہ نے آن لائن ادائیگی کی سہولیات میں ایک اضافہ یہ بھی کیا ہے کہ مسافر کی شناخت تسہیل کے ذریعے اسکیننگ کیمرہ سسٹم کے ذریعے کی جاتی ہے۔

    مخصوص چپ اسکینر گاڑی کے سامنے والے شیشے پر رکھ دیا جاتا ہے، گاڑی گیٹ پر پہنچتی ہے تو خود بخود تمام کارروائی انجام پا جاتی ہے اور گاڑی کو گزرنے کی اجازت مل جاتی ہے۔

    علاوہ ازیں کیو آر کوڈ کے ذریعے ایپ خود کار ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جسے بار بار سفر کرنے والے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے چارج کر لیتے ہیں۔

  • کنگ فہد پل سے بحرین جانے والے شہری ان باتوں کا خیال رکھیں

    کنگ فہد پل سے بحرین جانے والے شہری ان باتوں کا خیال رکھیں

    سعودی حکام نے کنگ فہد پل سے بحرین جانے والے شہریوں کے لیے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مملکت سے بحرین جانے کے لیے سفر کے لیے قومی شناختی کارڈ پیش کرنا ضروری ہے، توکلنا ایپ میں ڈیجیٹل ورژن قابل قبول نہیں ہوگا۔

    کنگ فہد پل کی انتظامیہ کے بیان کے مطابق مملکت سے بحرین جانے کے لیے سعودی شہریوں اور ان کے ہمراہیوں کی شناخت کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ کرونا ویکسین کی تینوں ڈوز لگوا چکے ہوں، 2 ڈوز لینے والے صرف ان شہریوں کو سفر کی اجازت ہوگی جنھیں دوسری ڈوز لگوائے 3 ماہ سے زیادہ نہیں گزرے ہوں۔

    جدہ: مزید 12 کچی بستیوں کی مسماری سے قبل رہائشیوں کو نوٹس

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 16 برس سے کم عمر شہریوں کو کرونا ویکسین کی 2 ڈوز لگوانے پر ہی سفر کی اجازت دی جائے گی، جب کہ بارہ برس سے کم عمر کے شہریوں کے لیے کووڈ میڈیکل انشورنس سفر کی بنیادی شرط ہوگی۔

    انتظامیہ کے مطابق گھریلو ملازمین کے لیے توکلنا ایپ میں ان کا ریکارڈ محصن (امیون) ہونا ضروری ہے۔

  • بحرین حکومت کا سعودی عرب کے مسافروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    بحرین حکومت کا سعودی عرب کے مسافروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    مناما : بحرین کی حکومت نے کنگ فہد پل کے ذریعے سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کی سہولت کیلئے کورونا ٹیسٹ کی شرط لاگو نہیں کی ہے۔

    اس حوالے سے بحرینی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے بحرین آنے والے سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈر غیر ملکیوں کے علاوہ دوسرے مسافروں سے پل پر کورونا ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا۔

    کنگ فہد پل کے ذریعے بحرین آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں، وہ 72 گھنٹہ پہلے کیا جانے والا پی آر سی دکھا کر ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔

    فیصلے پر عملدرآمد اتوار 17 جنوری سے ہوگا تاہم تمام مسافروں کو تطمن، صحتی اور الحصن وغیرہ جیسی سرکاری ایپ پر کورونا سے پاک ہونے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

    وزارت صحت کے مطابق اس سلسلے میں سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کو ایپ نہ ہونے کی صورت میں 72 گھنٹہ پہلے پی آر سی ٹیسٹ کا کیو آر کوڈ دکھانا ہوگا۔

    وزارت صحت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کنگ فہد پل پر مسافروں کو انتظار کی زحمت سے بچانے اور سفری کارروائی کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

    وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسافروں کو چاہیے کہ بحرین میں قیام کے دوران کورونا احتیاطی تدابیر اختیار کریں، حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں، سماجی فاصلہ رکھیں اور ماسک لگائے رکھیں۔

  • کنگ فہد پل کب سے کھولا جائے گا؟ سعودی حکومت نے بتا دیا

    کنگ فہد پل کب سے کھولا جائے گا؟ سعودی حکومت نے بتا دیا

    ریاض : سعودی حکومت نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ کنگ فہد پل کھولنے سے متعلق کی جانے والی باتیں افواہیں ہیں، یہ پل بدھ 10 جون سے نہیں کھولا جا رہا بلکہ اس کی تاریخ کا اعلان وقت آنے پر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کنگ فہد پل کے ادارے کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ بدھ 10 جون کو یہ پل نہیں کھولا جا رہا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات درست نہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگ فہد پل کے ادارے کے ترجمان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ اطلاع کہ دس جون سے کنگ فہد پل کھولا جارہا ہے سراسر غلط ہے۔ یہ بیان پل انتظامیہ سے غلط طور پر منسوب کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی حکومت نے کنگ فہد پل رواں سال 30مئی کو عوام کی آمد ورفت کیلئے بند کیا تھا، سعودی حکام کا کہنا تھا کہ بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والا کنگ فہد پل ابھی نہیں کھلے گا، پل کے بنیادی ڈھانچے کی اصلاح و مرمت اور روڈ کی استرکاری کا کام جاری ہے، تاہم پل کھولنے کی حتمی تاریخ متعین نہیں کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب کا کنگ فہد پل آمدورفت کے لیے بند

    واضح رہے کہ کنگ فہد سمندری پل سعودی عرب کو بحرین سے جوڑتا ہے اور یہ 25 کلو میٹر لمبا اور 23.2 میٹر چوڑا ہے۔
    یہ سعودی شہر الخبر کے جنوب سے شروع ہوتا ہے اور بحرین کے دارالحکومت منامہ تک چلا گیا ہے۔ اس کا باقاعدہ افتتاح 25 نومبر 1986 کو ہوا تھا۔

    کنگ فہد کے اعلی ادارے نے جنوری2019 کو اعلان کرکے بتایا تھا کہ اس سے32 برس میں382 ملین سے زیادہ افراد سفر کرچکے ہیں جبکہ یومیہ سفر کرنے والوں کا اوسط 74 ہزار ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کے بالمقابل ایک اور پل قائم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔