Tag: King Fahd Causeway

  • کنگ فہد پل سے بحرین جانے والے شہری ان باتوں کا خیال رکھیں

    کنگ فہد پل سے بحرین جانے والے شہری ان باتوں کا خیال رکھیں

    سعودی حکام نے کنگ فہد پل سے بحرین جانے والے شہریوں کے لیے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مملکت سے بحرین جانے کے لیے سفر کے لیے قومی شناختی کارڈ پیش کرنا ضروری ہے، توکلنا ایپ میں ڈیجیٹل ورژن قابل قبول نہیں ہوگا۔

    کنگ فہد پل کی انتظامیہ کے بیان کے مطابق مملکت سے بحرین جانے کے لیے سعودی شہریوں اور ان کے ہمراہیوں کی شناخت کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ کرونا ویکسین کی تینوں ڈوز لگوا چکے ہوں، 2 ڈوز لینے والے صرف ان شہریوں کو سفر کی اجازت ہوگی جنھیں دوسری ڈوز لگوائے 3 ماہ سے زیادہ نہیں گزرے ہوں۔

    جدہ: مزید 12 کچی بستیوں کی مسماری سے قبل رہائشیوں کو نوٹس

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 16 برس سے کم عمر شہریوں کو کرونا ویکسین کی 2 ڈوز لگوانے پر ہی سفر کی اجازت دی جائے گی، جب کہ بارہ برس سے کم عمر کے شہریوں کے لیے کووڈ میڈیکل انشورنس سفر کی بنیادی شرط ہوگی۔

    انتظامیہ کے مطابق گھریلو ملازمین کے لیے توکلنا ایپ میں ان کا ریکارڈ محصن (امیون) ہونا ضروری ہے۔

  • سعودی عرب: شاہ فہد پل پر جدید ٹول ٹیکس سسٹم نصب

    سعودی عرب: شاہ فہد پل پر جدید ٹول ٹیکس سسٹم نصب

    ریاض: سعودی عرب کو بحرین سے ملانے والے شاہ فہد پل پر ڈیجیٹل ٹول ٹیکس پیمنٹ سسٹم نصب کر دیا گیا، پل پر سے مسافروں کی آمد و رفت بند ہے تاہم سامان بردار ٹرکوں کی آمد جاری ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کو بحرین سے جوڑنے والے شاہ فہد پل پر نیا گیٹ اور ڈیجیٹل ٹول ٹیکس پیمنٹ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔

    شاہ فہد پل کی انتظامیہ نے ٹویٹر پر منصوبے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پرانے انٹری پوائنٹ کو اتارا گیا اور بعد ازاں اس کی جگہ دوسرا جدید انٹری پوائنٹ تعمیر کیا گیا۔

    پل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے انٹری پوائنٹ کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ خود کار نظام کو نصب کرتے ہوئے ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

    گزشتہ مارچ میں جب کرونا وائرس کی وبا پھیلنی شروع ہوئی تو وزارت داخلہ نے بحرین جانے والے پل کو عارضی طور پر بند کرکے مسافروں کی آمد و رفت کو بھی روک دیا تھا۔

    کنگ فہد پل سے مسافروں کی آمد و رفت تاحال بند ہے البتہ سامان بردار ٹرک بحرین سے مملکت اور یہاں سے بحرین آ جا رہے ہیں۔