Tag: king khan

  • ’بھائی جان، شادی کب کرو گے؟‘: کنگ خان کا بگ باس میں دبنگ خان سے دلچسپ سوال

    ’بھائی جان، شادی کب کرو گے؟‘: کنگ خان کا بگ باس میں دبنگ خان سے دلچسپ سوال

    نئی دہلی : معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان ریلیٹی شو بگ باس کے میزبان کو فون کرکے شادی سے متعلق گفتگو کرنے پر کالر آف دی ویک بن گئے۔

    بھارت کے معروف ٹی وی پروگرام بگ باس کے سیزن 12 کی قسط ’ویک اینڈ کا وار‘ میں کنگ خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرکے پروگرام کی شان بڑھا دی۔

    بگ باس سیزن 12 کی جھلکیوں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان پروگرام کے میزبان دبنگ خان کو فون کرکے کچھ وقت پہلے موصول ہونے والی شادی کی تجاویز پر گفتگو کرتے ہیں۔

    پرومو میں کنگ خان نے شو کے میزبان سلمان کو کال کی اور بگ باس کے گھر میں موجود دیگر افراد سے بھی بات چیت کی جنہیں نہیں معلوم تھا کہ وہ کس سے بات کررہے ہیں تاہم جب انہیں اس بات کا پتہ چلا وہ شاہ رخ خان سے گفتگو کررہے تھے تو ان کی خوشی دیدنی تھی۔

    دوسری جھلکیوں میں گھر میں موجود افراد کو ایک مشن پر کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے جو انہیں شو کے مہمان خصوصی سویرا بھاسکر اور سومیت ویاس نے انہیں دیا تھا۔

    دونوں مہمان خصوصی نے مقابلے کے شرکاء اور گھر کے افراد کو کچھ جملے دئیے تھے جس کا استعمال گھر کی صورتحال دیکھتے ہوئے کرنا تھا اور اپنے چہرے پر مٹی لگانی تھی۔

    مشن کی تکمیل کے دوران دیپیکا اور سومی نے دیپک اور روہت پر لڑکیوں پر غصّہ کرنے اور صنفی تعصب رکھنے کا الزام عائد کیا اور دوسری جانب شری شانت اور رومل کسی بات پر بحث کررہے ہوتے ہیں۔

    آخری قسط میں شری شانت کو بہترین کارکردگی پر منتخب کیا جاتا ہے اور اسے تین افراد کو جیل بھیجنے کی ویٹو پاور دی جاتی ہے جس کے بعد وہ روہت، دیپک اور رومل کا نام دیتا ہے۔

  • کیریئر کی مشکل ترین فلم، شاہ رخ خان کی ٹیچر کون؟

    کیریئر کی مشکل ترین فلم، شاہ رخ خان کی ٹیچر کون؟

    ممبئی: بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان اپنے کیریئر کی مشکل ترین فلم ’زیرو‘ میں پستہ قد شخص کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کے سیٹ کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم میرا نام تو کی گانے کی ریہرسل کررہے تھے‘۔

    کنگ خان کا کہنا تھاکہ میری بیٹی سوہانا بھی میرے ساتھ ہے جس نے میری مدد کی اور پھر ہم نے گانا مکمل کیا‘۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ میری بیٹی نےگانے کے بول کے حوالے سے میری مدد کی اور وہ اب میری ٹیچر بن گئی۔

    ’سوہانا کو میں نے ایکشن کر کے دکھایا تو اُس نے منظوری دی اُس کے بعد ہی گانا مکمل ہوا‘۔

    یاد رہے ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں زیرو کا گانا ریلیز کیا گیا جو شاہ رخ خان (باؤا سنگھ) اور انوشکا شرما (آفیہ) کی محبت پر فلمایا گیا تھا۔

    گانے کی شوٹنگ کے دوران انوشکا کا کہنا تھا کہ ’ایک معذور لڑکی کا کردار کرنا میرے لیے بہت اچھا اور انوکھا تجربہ ہے، ڈائریکٹر نے اس حوالے سے بہت مدد کی‘۔

    مزید پڑھیں: زیرو: باؤا سنگھ اور آفیہ یوسفزئی کی محبت کا پہلا گانا ریلیز

    گانے کے کمپوزر اجے اتل ابھے جودھا پرکار ہیں جب کہ اس میں ارشاد کاملی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    اس فلم میں شاہ رخ خان پستہ قد (بونے) شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی عمر 38 برس ہے، علاوہ ازیں انوشکا شرما امیر گھرانے کی معذور لڑکی بنی ہیں جبکہ کترینہ اداکارہ کا کردار ادا کرتے ہی نظر آئیں گی۔

    https://www.facebook.com/IamSRK/photos/a.390738984285704/2955099191182991/?type=3

    قبل ازیں ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے 3 منٹ 14 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں دکھایا گیا تھا کہ شاہ رخ خان اپنے لیے لڑکی کی تلاش میں ہوتے  ہیں تو اسی دوران ان کے ہاتھ میں آفیہ یوسفزئی کی تصویر آجاتی ہے۔

    کنگ خان کو تصویر پسند آجاتی ہے اس لیے باؤا سنگھ لڑکی کو دیکھنے کے لیے ایک اسکول کی تقریب میں پہنچ جاتے ہیں مگر اسی دوران جب اُن کی اسٹیج پر نظر پڑتی ہے تو وہ ہکا بکا رہ جاتے ہیں کیونکہ ’آفیہ ‘ دماغی فالج کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزار رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ’معذور لڑکی کی سچی محبت کو ٹھکرانے والا پستہ قد شخص‘

    شاہ رخ خان انوشکا سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور پھر دونوں کی ایک دوسرے سے قربت بڑھ جاتی ہے، بعد ازاں اداکارہ کترینہ کیف کی انٹری ہوتی ہے جو فلم اسٹار کا کردار ادا کررہی ہیں۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کنگ خان کا انوشکا سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے جس کے بعد وہ کترینہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں مگر یہ کہانی بھی کامیاب ہوتی نظر نہیں آئی۔

    ٹریلر کے آخر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اسپیس شپ میں بیٹھ کر خلا میں جاررہے ہیں۔  فلم میں شاہ رخ خان باؤا سنگھ، انوشکا شرما عافیہ اور کترینہ کیف اپنا ہی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ کاسٹ میں دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

    فلم کی ہدایت کاری کے انجام آنند ایل رائے نے انجام دیے جبکہ پروڈیوسر کنگ خان کی اہلیہ گوری خان ہیں۔ زیرو میں کنگ خان کے ساتھ کئی معروف فلمی شخصیات مختصر کردار کریں گی جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں، فلم دنیا بھر میں 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

  • فلمی کردار: کرینہ 7 برس بعد شاہ رخ کی اہلیہ بننے کو تیار

    فلمی کردار: کرینہ 7 برس بعد شاہ رخ کی اہلیہ بننے کو تیار

    ممبئی: بالی ووڈ اداکاروں کی مشہور جوڑی 7 سال بعد شائقین کو ایک فلم میں ایک ساتھ نظر آئے گی کیو نکہ کنگ خان اور کرینہ بھارتی خلا باز پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ اور کرینہ کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی اور 7 سال سے جاری تنازعات آخر کار ختم ہوگئے جس کے بعد وہ ایک ساتھ کام کرنے پر رضا مند ہوئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی خلا باز راکیش شرما کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم سیلوٹ میں بے بو (کرینہ) کنگ خان کی اہلیہ مدھو کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

    مزید پڑھیں: کرینہ کپور کی جیکٹ، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

    قبل ازیں مسٹر پرفیکٹ کو راکیش شرما کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی تھی جسے عامر خان نے ٹھگ آف ہندوستان کی مصروفیات کے باعث ٹھکرا دیا تھاجس کے بعد ہدایت کار نے کنگ خان کو آفر دی۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور کرینہ نے 7 برس قبل فلم سیلوٹ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان تنازعات ہوگئے  تھے جس کے باعث دونوں ایک تقریب میں شرکت بھی نہیں کرتے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: کرینہ سے تعلقات کا دعویٰ بھارتی اداکار کو مہنگا پڑ گیا

    گزشتہ برس کرینہ کپور نے دبئی میں اپنے بزنس کا آغاز کیا تھا جس کی افتتاحی تقریب میں انہوں نے بالی ووڈ کی تمام نامور شخصیات کو مدعو کیا تھا البتہ کنگ خان کو انہوں نے دعوت نامہ بھیجا ہی نہیں تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کنگ خان انوشکا اور کترینہ کے ڈرائیور بن گئے، تصویر وائرل

    کنگ خان انوشکا اور کترینہ کے ڈرائیور بن گئے، تصویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈاداکار شاہ رخ خان سائیکل رکشے پر ساتھی اداکارؤں انوشکا شرما اور کترینہ کیف کو بیٹھاکر گلیوں مصرف شاہراہ پر نکل پڑے،  مداحوں نے کنگ خان کی تصویر بہت پسند کی۔

    تفصیلات کے مطابق اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ سے تھوڑی سی فراغت ملی تو جمعے کے روز کنگ خان نے تفریح کرنے کا ارادہ کیا اور ساتھی اداکارؤں کو سائیکل رکشے میں بیٹھا کر مصروف شاہراہ پر نکل پڑے۔

    شاہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی یہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’لڑکیوں نے مجھے سائیکل رکشہ چلانے کا مشورہ دیا جو کہ بہت اچھا تجربہ رہا‘۔

    کنگ خان نے تصویر شیئر کی تو فلم زیرو کے ہدایت کار آنند ایل رائے نے جواب دیا کہ ’اچھے لوگ خوشیاں خود فراہم کرتے ہیں کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہوتے ہیں‘۔

    بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دو لوگوں کے ساتھ یہ بہت زبردست سواری تھی‘۔

    یوں تو بالی ووڈ اداکاروں کا سائیکل پر سفر کرنا کوئی نئی بات نہیں تاہم یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی معروف اداکار اپنے ساتھ 2 خواتین اداکارؤں کو بیٹھا کر شہر کی معروف ترین شاہراہ پر بغیر سیکیورٹی کے نکلا ہو۔

    مزید پڑھیں: شاہ رخ خان ’زیرو‘ کے ہیرو، ٹریلر جاری

    واضح رہے کہ کنگ خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اُن کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

    فلم ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے کنگ خان کے مداحوں کو رواں سال کے دوسرے دن ہی سرپرائز دیا، انہوں نے ’زیرو‘ کا پوسٹر جاری کیا جس میں شاہ رخ خان چھوٹے قد والے شخص (بونے) کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    آنند رائے ایل نے فلم کا جو پوسٹر شیئر کیا اُس میں درج ہے کہ ’21 دسمبر سے آپ کے پیچھے‘۔ فلم ڈائریکٹر نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’زیرو کا پہلا پوسٹر سامنے آگیا جس میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی کام کررہی ہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹی وی دیکھتے ہوئے انوشکا کے ناخن خود بہ خود بڑھنے لگے، ہولناک منظر

    فلم میں شاہ رخ خان کو جسمانی معذور دکھایا گیا ہے مگر وہ پرلطف زندگی گزار رہے ہیں، گوری خان کی پروڈکشن میں بنائے جانے والی فلم 21 دسمبر 2018 کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    ٹریلر دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کنگ خان کی بچن فیملی سے صلح

    کنگ خان کی بچن فیملی سے صلح

    ممبئی: کنگ خان بچن فیملی کیساتھ اب تک متعدد پراجیکٹس پر کام کر چکے ہیں اور ان کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتے ہیں، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان نے ٹوئیٹر کے ذریعے جیا بچن کی جانب سے ہیپی نیو ایئر پر تنقید کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال کو کلئیر کر دیا ہے۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیا بچن کی جانب سے ہیپی نیو ایئر کو مضحکہ خیز قرار دینے کے بیان کے بعد کشیدگی پیدا ہو گئی تھی، جیا بچن نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ ہیپی نیو ایئر حالیہ برسوں کی سب سے احمقانہ فلم تھی اور میں فلم کے مرکزی اداکار کے بارے میں بھی کہتی ہوں، میں نے اسے صرف اس لیے دیکھا کیونکہ ابھیشیک اس کا حصہ تھے، میں نے اسے کہا تھا کہ اگر وہ کیمرے کے سامنے اس طرح احمق بن سکتا ہے تو وہ واقعی اچھا اداکار ہے۔

    اس کے بعد شاہ رخ خان کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا جبکہ امیتابھ بچن کو اپنی بیگم کے بیان پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جو معذرت کے لیے کنگ خان کے گھر پہنچ گئے یہ رپورٹ بھی سامنے آئی ہے کہ شاہ رخ نے بچن خاندان کی معذرت کو مسترد کر دیا ہے تاہم امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان نے ٹوئیٹر کے ذریعے سارا معاملہ کلئیر کر دیا ہے۔

  • شاہ رخ خان عامر خان کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ

    شاہ رخ خان عامر خان کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ

    ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں اور انہیں بہت خوشی ہوگی کہ وہ ہم دونوں ایک ساتھ کام کریں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں اور انہیں بہت خوشی ہو گی کہ کوئی ہدایت کار ایسی فلم بنائے جس میں ان دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم’ ’پی کے“ کی پروموشن کے دوران شاہ رخ خان کو ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’ ’ہیپی نیو ایئر“ کی کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔

    اس سے قبل سلمان خان نے بھی اپنے رئیلٹی شو بگ باس کے دوران شاہ رخ کی فلم کی پروموشن کی تھی جس پر شاہ رخ نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

  • بالی ووڈ کے کنگ خان رئیل اسٹیٹ میں قسمت آزمائی کریں گے

    بالی ووڈ کے کنگ خان رئیل اسٹیٹ میں قسمت آزمائی کریں گے

    دبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان کامیاب فلمی کیریئر کے بعد اب ریئل اسٹیٹ کے بزنس میں بھی قسمت آزمائیں گے۔

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان رئیل اسٹیٹ کے میدان میں آگئے ہیں، کنگ خان نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کو بتادیا کہ جسے اپارٹمنٹ چاہیئے ، وہ رائل اسٹیٹ میں اپنے لیے اپارٹمنٹ بُک کراسکتا ہے۔

    کنگ خان نے بالی ووڈ میں شہرت اور دولت کمانے کے بعد دبئی میں رائل اسٹیٹ کے نام سے ریئل اسٹیٹ پروجیکٹ لانچ کردیا ہے، اس پروجیکٹ میں شاہ رخ خان کی پارٹنر اور کوئی نہیں بلکہ ان کی اہلیہ گوری خان ہیں ۔