Tag: king of comedy

  • کنگ آف کامیڈی جیری لوئس چل بسے

    کنگ آف کامیڈی جیری لوئس چل بسے

    نیویارک: چہروں پرخوشیاں بکھیرنے والے شہرہ آفاق کامیڈین اور لیجنڈری ہالی ووڈ اداکار جیری لوئس 91 برس کی عمر میں چل بسے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ہدایت کار، لکھاری اور معروف کامیڈین جیری لوئس 91 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔

    معروف کامیڈین کے اہل خانہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیری لوئس اتوار کو امریکی ریاست لاس ویگاس میں اپنے گھر میں انتقال کرگئے۔

    شہرہ آفاق ہالی ووڈ کامیڈین جیری لوئس امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں 1926 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پانچ سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

    کامیڈی کے بادشاہ جیری لوئس نےہالی ووڈ کی متعدد کامیڈین فلموں میں مرکزی کراد ادا کیے تاہم انہیں شہرت 1950 میں بنائی گئی ’دی نٹی پروفیسر‘ سے ملی۔


    مشہورکامیڈین رابن ولیم چل بسے


    جیری لوئس کی مشہور فلموں میں دی بیل بوائے، دی ایرنڈ بوائے، دی لیڈیز مین، سی اسٹوج اور دی کنگ آف کامیڈی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکار جیری لوئس چارلی چپلن کے بعد دنیا میں کامیڈی کے کنگ کے نام سے جاتے تھے انہوں نے وینس فلم فیسٹیول، امریکن کامیڈی ایوارڈز، ہالی ووڈ واک آف فیم سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہنشائے ظرافت منورظریف کوبچھڑے 39 برس بیت گئے

    شہنشائے ظرافت منورظریف کوبچھڑے 39 برس بیت گئے

    کراچی ( ویب ڈیسک ) – آج معروف مزاحیہ فلمی اداکار منورظریف کی برسی ہے انہیں مداحوں سے بچھڑے 39 سال بیت گئے، انہوں نے 300سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے۔

    منورظریف 2 فروری 1940ء کو گوجرانوالا میں پیدا ہوئے ان کے والد ایک سرکاری آفیسر تھے۔ انہوں نے اپنے بھائی ظریف کی بھری جوانی میں وفات کے بعد محمد منور نے فلمی دنیا میں قدم رکھا اورمنور ظریف کا فلمی نام اختیارکیا۔

    منورظریف جب بھی پردہ اسکرین پرنمودارہوتے تو فلم بين ان کی مزاحیہ اداکاری ديکھ کرلوٹ پوٹ ہوجاتے۔ ان کی ہرنئی آنے والی فلم میں لوگوں کے لیے قہقہوں کا وافر مقدار میں سامان ہوتا تھا پرستاران کے ہرفقرے اورہر ادا پرداد کے ڈونگرے برساتے تھے۔ان کے پرستاروں نے انہیں شہنشاہ ظرافت کا خطاب دیاتھا۔

    منور ظریف نے جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو اس وقت مزاحیہ اداکاروں میں نرالا، سلطان کھوسٹ، ایم اسماعیل، زلفی ، خلیفہ نزیر اور دلجیت مرزا جیسے کامیڈین فلمی صنعت پر چھائے ہوئے تھے ۔ ان مزاحیہ اداکاروں کے ہوتے ہوئے منور ظریف نے اپنی منفرد مزاحیہ اداکاری سے اپنی جگہ بنائی . سولہ سالہ فلمی کیرئیرمیں تین سوسے زائد اردواور پنجابی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

    انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1961ءمیں فلم ’’دندیاں‘‘سے کیا۔کچھ عرصہ معمولی کردار کرنے کے بعد بالاخر انہیں پنجابی فلم ” ہتھ جوڑی ‘‘سے ایک نیا آغازملا۔ 1964ميں ریلیز ہونے والی فلم ہتھ جوڑی نے انہیں صف اول کے اداکاروں کی فہرست ميں لاکھڑا کيا۔ منور ظریف نے اداکار رنگیلا کے ساتھ جوڑی بنائی جو برصغیر پاک و ہند کی کامیاب ترین مزاحیہ جوڑیوں میں سے ایک سمجھی جاتی تھی۔ پندرہ برسوں میں اس نے 300 سو سے زائد فلموں میں کام کیا ۔ گویا اس کی ہر سال 20 سے 25 فلمیں ریلیز ہوتی تھیں۔

    ان کی مشہور فلموں میں بنارسی ٹھگ ، جیرا بلیڈ ، موج میلہ، شوکن میلے دی ، دامن اورچنگاری، چکرباز، ہمراہی، بدتمیز، نوکر ووہٹی دا اوردیگر شامل ہیں۔

    منور ظریف لاہور میں قیام پذیر تھے عارضۂ جگر کے سبب زندگی نے انہیں مہلت نا دی اور محض 36 سال کی عمر میں 300 سے زائد فلموں میں لازوال اداکاری کرنے کے بعد 29 اپریل 1976 کو اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔ آپ لاہور میں بی بی پاک دامن کے مزار سے ملحقہ قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔