Tag: King of Jungle

  • جنگل کے بادشاہوں کا شاہانہ انداز، ویڈیو وائرل

    جنگل کے بادشاہوں کا شاہانہ انداز، ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر جانوروں کی متعدد ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں،اور صارفین بھی ایسی ویڈیوز دیکھنا پسند کرتے ہیں، حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو 34 لاکھ بار دیکھی جاچکی ہے۔

    اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تنزانیہ کے ایک جنگل سے گزرنے والی ایک سڑک پر تین شیر بڑے مزے سے لیٹے ہوئے آرام کررہے ہیں۔ ساتھ ہی جنگل سے گزرنے والی کئی گاڑیاں رکی ہوئی ہیں مسافر سوچ رہے ہیں کہ کب بادشاہ سلامت اٹھ کرجائیں اور ہمیں راستہ ملے۔

    اس وائرل ویڈیو کو ٹوئٹر صارف نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ لوگ اس ویڈیو کو پسند بھی کر رہے ہیں، اب تک اس ویڈیو کو 34 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے، ساتھ ہی اس ویڈیو پر کئی لوگوں کے تبصرے بھی دیکھے جارہے ہیں۔

    ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت خطرناک ویڈیو ہے ایک اور صارف نے لکھا جنگل کا بادشاہ ایسا ہی ہوتا ہے۔

  • جنگل کا بادشاہ بلبلے سے ڈر گیا

    جنگل کا بادشاہ بلبلے سے ڈر گیا

    لندن: برطانیہ کے پیراڈائز وائلڈ لائف پارک میں دلچسپ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب جنگل کا بادشاہ اور دہشت کی علامت سمجھا جانے والا جانور شیر ایک بلبلے کے پھٹنے سے ڈر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنگل کا بادشاہ جس دیکھ کر سب کانپ اٹھتے ہیں اور اُس سے محفوظ رہنے کے لیے کوئی حفاظتی مقام تلاش کرتے ہیں، جانوروں کے بادشاہ سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی خوفزدہ رہتے ہیں۔

    ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

    بادشاہ کا لقب پانے والے اس جانور کا رہن سہن اور طریقہ شکار ایسا ہے کہ ماہرین اس سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں مگر حیران کُن واقعہ اُس وقت دیکھنے میں آیا کہ جب برطانیہ کے پیراڈائز وائلڈ لائف پارک میں جنگل کا بادشاہ ایک بلبلے کے پھٹنے سے ڈر گیا۔

    برطانیہ کے پیراڈائز وائلڈ لائف پارک نے فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک شیر بلبلے کے پھٹنے سے ڈرکر پیچھے ہٹتا دیکھا گیا، انتظامیہ نے دلچسپت ویڈیو کو موٹو کا نام دیا ہے۔

    ویڈیو دیکھیں

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلبلا زمین کی طرف آرہا ہے جس کو شیر بغور دیکھ رہا ہے تاہم جیسے ہی وہ زمین سے ٹکرایا پھٹ گیا مگر حیران کن بات یہ ہے کہ اس کے پھٹنے سے آواز تو پیدا نہیں ہوئی مگر شیر خوفزدہ ہوگیا۔

    چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق اس شیر کی اپریل کی 8 تاریخ کو دس سال ہوئی جو عام طور پر نوجوان عمر ہوتی ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ’’موٹو‘‘ کی اب تک کی سب سے دلچسپ ویڈیو ہے۔