Tag: king of swing

  • وسیم اکرم کے ہم زلف، 8 سالہ شعیب اختر کی بال پر کلین بولڈ ۔۔ ویڈیو دیکھیں

    وسیم اکرم کے ہم زلف، 8 سالہ شعیب اختر کی بال پر کلین بولڈ ۔۔ ویڈیو دیکھیں

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ شرینا اکرم کے بہنوئی کو 8 سالہ پاکستانی بچے شعیب اختر نے کلین بولڈ کر کے سب کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کا جنون خاصہ حد تک شہریوں میں پایا جاتا ہے، اگر اس بات کو یوں کہا جائے کہ پاکستانیوں کا کرکٹ کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے تو غلط نہ ہوگا۔

    گلی محلوں میں کھیلنے والے نوجوان اور بچے جب بلا اور گیند ہاتھ میں تھامے وکٹ پر کھڑے ہوتے ہیں تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کو خاص طور پر مدنظر رکھتے ہیں۔ اس بات کا اعتراف کئی بڑے کرکٹر اور خود آئی سی سی بھی کرچکا ہے۔

    قومی کرکٹ  ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان کی اہلیہ جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے وہ شادی کے بعد سے زیادہ تر وقت پاکستان میں ہی گزار رہی ہیں اور وہ ملک کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے اکثر و بیشتر پیش کرتی رہتی ہیں تاکہ پاکستان کے حوالے سے پیدا ہونے والی بدگمانیاں ختم ہوں۔

    شرینا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جو کراچی کے ساحل کی ہے، انہوں نے بتایا کہ ’میرے بہنوئی ’پیٹ‘ گزشتہ روز ساحل پر پہنچے اور انہوں نے سیر کے لیے آئے ہوئے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی‘۔

    وسیم اکرم کی اہلیہ نے لکھا کہ ’میرے بہنوئی کو 8 سالہ شعیب اختر نے بولڈ کیا، یہ کوئی حیران کن بات نہیں کیونکہ پاکستان میں اس طرح کا ہونا ممکن ہے‘، ساتھ ہی انہوں نے 3ہیش ٹیگ #WhenInPakistan، #CricketNation، #AustraliaLovePakistan بھی تحریر کیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وسیم اکرم نے ایڈن گارڈنز کی وکٹ کوغیرموزوں قراردے دیا

    وسیم اکرم نے ایڈن گارڈنز کی وکٹ کوغیرموزوں قراردے دیا

    کولکتہ: پاکستان کرکٹ ٹیم سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے ایڈن گارڈنز کی وکٹ کوغیرموزوں قراردے دیا۔

    وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ایڈن گارڈنزکی پچ ٹی 20فارمیٹ کیلئے ٹھیک نہیں انہوں نے کہا ایسی پچ کیوں بنائی گئی ،سمجھ سے باہر ہے، لگتا ہے کیوریٹربھی دباؤ میں ہوگا۔

    واضح رہے کہ بھارتی اسپنرزنے پاکستانی بلے بازوں کو اسپین جال میں پھانس لیا ایشون اورجد یجہ نے سات اوورز میں صرف بتیس رنزدئیے۔

    ایڈن گارڈنزکی بیٹنگ وکٹ پرپاکستانی بلےبازوں نے قدم رکھےتو وکٹ پرگیند سوئنگ اور اسپین ہونے لگا، شرجیل خان اور احمد شہزاد کیلئے چوکے،چھکےلگاناتودور رنز بنانابھی مشن امپاسیبل بن گیا۔

  • وسیم اکرم نے سسٹم کو کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرادیا

    وسیم اکرم نے سسٹم کو کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرادیا

    کراچی: لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سسٹم کو کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار ٹھرادیا، کہتے ہیں سسٹم چلالنے والے ٹھیک نہیں ہوں گے تب تک کرکٹ بہتر نہیں ہوسکتی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی پرفارمنس پر افسوس ہوا، اب تنقید سے کچھ نہیں ہوگا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آگیا ہے،کھلاڑیوں کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ پی سی بی نے شکست پر کمیٹی بنادی ہے لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں، سسٹم ٹھیک ہوگا تو کرکٹ خود ہی ٹھیک ہوجائے گی۔

    لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی کی حمایت میں بھی خوب بولے، کہتے ہیں آفریدی کو بیس سال سے ایسا ہی دیکھ رہے ہیں، وہ ہٹر ہے روکنے والا کھلاڑی نہیں۔

    ایک سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ بورڈ نے کوچنگ کیلئے پیشکش کی تو وہ ضرور غور کریں گے۔

  • پی ایس ایل میں نئے ٹیلنٹ کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، وسیم اکرم

    پی ایس ایل میں نئے ٹیلنٹ کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، وسیم اکرم

    لاہور: پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد ٹیم کے ایڈوائزر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل میں نئے ٹیلنٹ کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں شائقین کرکٹ کو سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سعید اجمل دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور اسلام آباد ٹیم کی جانب سے آفر قبول کرنے پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ شین واٹسن اور انڈریو رسل دنیا کے بہترین آل راؤنڈر ہیں اس لیے ان کا انتخاب کیا۔ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہر کھلاڑی اہم ہوتا ہےاور پی ایس ایل میں بہت سخت مقابلہ ہوگا۔

    اس موقع پر اسلام آباد ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے لیے بہترین ٹیم ملے گی۔

  • شائقین پاک بھارت کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں، سابق کپتان وسیم اکرم

    شائقین پاک بھارت کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں، سابق کپتان وسیم اکرم

    کراچی: لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کا مطالبہ کردیا۔

    وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پوری دنیا کے شائقین پاک بھارت کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں، سیریز نہ ہونے کا نقصان دونوں ممالک کو ہی نہیں کرکٹ کو بھی ہورہا ہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ نریندر مودی کیبنٹ میٹنگ میں کہہ چکے ہیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے پھر بی سی سی آئی کو پاک بھارت کرکٹ سیریز کی اجازت کیوں نہیں دیتے؟؟ ان کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو کرکٹ کا سپر پاور مانتا ہے تو اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ سب کے ساتھ تعاون کرے۔

     انہوں نے بتایا کہ ماضی میں خطرات کے باوجود قومی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا اور وہاں جو کچھ ہوا وہ ایک تاریخ ہے، بھارت میں جب بھی لوگوں سے ملاقات ہوئی۔

    انہوں نے سب سے پہلے پاک بھارت سیریز کے بارے میں ہی پوچھا۔ بھارت نے ممبئی حملوں کے بعد سے پاکستان کرکٹ روابط کا بائیکاٹ کررکھا ہے، دسمبر دو ہزار بارہ کے بعد سے دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی باہمی سیریز نہیں ہوئی۔

  • ڈریم کرکٹر وسیم اکرم 49 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    ڈریم کرکٹر وسیم اکرم 49 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ نازباؤلر وسیم اکرم آج انچاس برس کے ہو گئے، آپ 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

    وسیم اکرم زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے کھلاڑی ہیں انہوں نے 356 ون ڈے میچزمیں 502 وکٹیں حاصل کیں۔ وسیم اکرم مئی 2003ء کو کرکٹ کی دنیا میں 19 برس تک شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعدریٹائرہوگئے۔

    وسیم اکرم نے کرکٹ کا آغاز اسلامیہ کالج لاہور سے کیا اوراوپننگ بالر اور ہارڈ ہٹر بیٹسمین کی حیثیت سے دھوم مچا دی ،وسیم اکرم نے اٹھارہ سال کی عمر میں راولپنڈی میں پہلی بار فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی جبکہ تئیس نومبر انیس سو چوراسی کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا۔

    انیس سو بیانوے میں پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے میں وسیم اکرم نے اہم کردارادا کیا جبکہ انگلینڈ کے خلاف فائنل میں مین آف دی میچ قرار پائے،ڈریم کرکٹر کا خطاب پانے والے وسیم اکرم نے ایک سو چار ٹیسٹ میچوں اور تین سو چھپن او ڈی آئی میں پاکستان کی نمائندگی کی

    آج کل انڈین پریمئیر لیگ میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کے باؤلنگ کوچ ہیں۔