Tag: king salman

  • سعودی عرب میں بڑے پیمانے پرتقرریوں اوربرطرفیوں کا شاہی فرمان

    سعودی عرب میں بڑے پیمانے پرتقرریوں اوربرطرفیوں کا شاہی فرمان

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اوربرطرفیوں کا شاہی فرمان جاری کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق ریاض سے جاری شاہی فرمان کے مطابق شاہ سلمان نےایئرفورس کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر کو ریٹائرکرکے فیاض الروائیلی کوسعودی فضائیہ کا نیا سربراہ مقررکردیا۔

    ڈاکٹرخالدالبیراری اسسٹنٹ سیکریٹری ڈیفنس اورشہزادہ فیصل بن فہد بن مقرن صوبہ حائل کے ڈپٹی گورنر ہوں گے۔

    شاہی فرمان کے مطابق ڈاکٹر تمیدارالرمرہ نائب وزیرمحنت اورعبدالررحمان بن صالح الہنیان شاہی مشیر ہوں گے اوران کا عہدہ جنرل کے برابرہوگا۔

    شاہ سلمان نے صوبہ الجوف کے گورنر کو برطرف کرکے شہزادہ بندر بن سلطان کو نیا گورنر تعینات کیا ہے۔

    ریاض سے جاری شاہی فرمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی جوائنٹ فورسز کے کمانڈر لگائے گئے ہیں۔


    سعودی عرب میں کرپشن کےالزام میں 11 شہزادے اور4 وزیرگرفتار


    خیال رہے کہ 5 نومبر2017 کو سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گیارہ شہزادے، چارموجودہ اور سابق وزرا کوحراست میں لیا گیا تھا۔


    سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اپنےبیٹے محمد بن سلمان کوولی عہد مقررکردیا


    یاد رہے کہ 21 جون 2017 کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ولی عہدمحمدبن نائف کو برطرف کرکے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کوولی عہد مقررکیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی بادشاہ کا جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد کیلئے خوبصورت تحفہ

    سعودی بادشاہ کا جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد کیلئے خوبصورت تحفہ

    جکارتہ : سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد "مسجد استقلال” کیلئے قرآن مجید کی آیات کا خوبصورت تحفہ دیا۔

    سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انڈونیشیا کے دورے کے دوران جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد کا دورہ کیا، خادم الحرمین الشریفین نے غلافِ کعبہ کی طرح سیاہ کپڑے پر سنہرے دھاگے سے کشیدہ قرآن مجید کی آیات والا خوب صورت ٹکڑا مسجد استقلال کے لیے تحفے میں دیا ہے۔

    mos3

    انھوں نے انڈونیشی صدر کے ساتھ مسجد استقلال میں نماز ادا کی۔

    mos2

    14

    یاد رہے کہ شاہ سلمان انڈونیشیا کے بارہ روزہ دورے پر ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کے گیارہ سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ اسلامی ملک کی یہ سب سے بڑی مسجد ایک منفرد فن تعمیر کا شاہکار ہے، اس میں بیک وقت دو لاکھ افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے، اس کا ایک مینار 90 میٹر بلند ہے جبکہ اس کی مرکزی عمارت دو بڑے گنبدوں پر مشتمل ہے۔

    mos

    مسجد استقلال انڈونیشیا کی ہالینڈ سے آزادی کی یادگار ہے اور ایسے آزادی کی علامت کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔

  • آرمی چیف راحیل شریف کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

    آرمی چیف راحیل شریف کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

    ریاض: آرمی جنرل راحیل شریف نے آج سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی ، آرمی چیف دو روزہ دورے پرسعودی عرب میں موجود ہیں۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دو روزہ دورے میں شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ نائف، وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان اورسی جی ایس جنرل اے راہم بن صالح سے ملاقات کی۔

    شاہ سلمان سے ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی اخوت کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔

    آرمی چیف اور سعودی فرمانروا نے علاقائی استحکام میں دونوں ممالک کے کردار کی اہمیت پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب خطے کے انتہائی اہم ممالک ہیں اور خطے کی دفاعی ، معاشی اور سیاسی معاملات میں انتہائی اہم کردارکے حامل ہیں اور مسلم امہ کے حوالے سے دونوں کے کاندھوں پراہم ذمہ داریاں ہیں۔

    آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی جغرافیائی حدود کے تحفظ میں سعودیہ کا ہمیشہ ساتھ دے گا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی افواج کے سی جی ایس جنرل راہم بن صالح سے بھی ملاقات کی جہاں دونوں فوجی رہنماوٗں نے خطے کی فوجی صورتحال اوردفاعی امورپرگفتگوکی۔

     

  • سعودی کابینہ میں اہم تبدیلی، ولی عہد، وزیرِ خارجہ سبکدوش

    سعودی کابینہ میں اہم تبدیلی، ولی عہد، وزیرِ خارجہ سبکدوش

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدلعزیزنےاپنی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے ولی عہداورنائب وزیراعظم اول شہزادہ مقرن بن عبدالعزیزکوان کی ذمہ داریوں سے فوری طورپرسبکدوش کردیاہے۔

    سعودی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہزادہ محمدبن نائف بن عبدالعزیزکونیاولی عہدمقررکیاہے۔ ولی عہد مقررہونےسے قبل شہزادہ محمد بن نائف ، نائب ولی عہداورنائب وزیراعظم دوئم کےعہدوں پرفائز تھے۔

    دوسری جانب شاہ سلمان نے سعودی وزیرخارجہ سعودالفیصل کوان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیاگیاہےاوران کی جگہ عادل الجبیرکووزیرخارجہ مقررکیا گیاہے۔

    شاہ سلمان نے 23 جنوری 2015 کوشاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد عنانِ سلطنت اپنے ہاتھ میں لی تھی۔

    نو منتخب ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کے والد نائف بن عبدالعزیز بھی ولی عہد کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ان کے انتقال کے بعد موجودہ فرمانروا کو ولی عہد مقرر کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ حکومت میں یہ اہم ردو بدل عین اس موقع پر کیے گئے ہیں جب سعودی حکومت یمن میں انتہائی اہم جنگ لڑنے میں مصروف ہے۔