Tag: kings

  • سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: حیدرآباد اور نوابشاہ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: حیدرآباد اور نوابشاہ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    کراچی: شہر قائد میں جاری سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج حیدرآباد نے سکھر جبکہ نوابشاہ نے میرپورخاص کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ میں حیدرآباد کے شہزادوں نے سکھر کو تریسٹھ رنز سے ہرا دیا اور نوابشاہ نے میرپورخاص کے خلاف چھپن رنز سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد نوابشاہ کے شہزادوں نے میرپورخاص کو چھپن رنز سے ہرایا، نوابشاہ کے جام سیف اللہ نے میر پور خاص کے چارکھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھا کر جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

    سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی اور حیدرآباد نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    ٹیبل پوائنٹس پر نوابشاہ کے دو پوائنٹس ہوگئے، اس سے پہلے حیدر آباد کے شہزادوں نے سکھر کو تریسٹھ رنز سے شکست دے دی، کراچی سے فائنل کون کھیلے گا، اس کا فیصلہ نوابشاہ اور سکھر کے میچ کے بعد ہوگا۔

    خیال رہے کہ آج نوابشاہ اور سکھر کے درمیان آخری مقابلہ ہوگا جس کے بعد کراچی سے فائنل کھیلنے والی ٹیم کا اعلان ہوگا۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی آج 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا، میچ شام آٹھ بجے شروع ہوگا۔

  • نجم سیٹھی سلمان اقبال کے معترف، ٹیم کے لیے معروف شخصیات کی نیک خواہشات

    نجم سیٹھی سلمان اقبال کے معترف، ٹیم کے لیے معروف شخصیات کی نیک خواہشات

    دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی کرکٹ کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کرکٹر عماد وسیم کو کپتان بنا کر کراچی کنگز نے بڑا قدم اٹھایا، سیاسی و شوبز شخصیات نے بھی اپنی پسندیدہ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور شائقین کرکٹ بھی اپنی ہر دل عزیز ٹیم کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    کراچی کنگز کی ٹیم نے دبئی پہنچنے کے بعد آج دوسرے روز بھی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں سخت ٹریننگ کی، باؤلرز نے وکٹیں لینے کی پریکٹس کی تو بلے باز بھی جیت کی چال کھیلتے نظر آئے۔

    ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو سپر فٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم کی خوب دوڑیں لگوائیں، پی ایس ایل کا آغاز جمعرات سے ہوگا مگر کراچی کنگز کے پاس ابھی دو روز باقی ہیں کیونکہ عماد الیون 23 فروری کو پہلا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عماد وسیم کو کپتان بنانے کو بڑا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کے مالک نے کرکٹ کے لیے بہت سی خدمات سرانجام دیں جو قابلِ تعریف ہیں۔

    دوسری جانب ملک کی نامور شخصیات خصوصا کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں اور فنکاروں نے اپنی پسندیدہ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    مراد علی شاہ


    صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ

    اداکارہ حریم فاروق

    اداکارہ ندا یاسر


    دینو علی

    کراچی کنگز کا آفیشل گانے کو لوگوں نے اس قدر سراہا کہ انٹرنیشنل ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ پر یہ نغمہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔