Tag: Kiran Ashfaq

  • کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام بھی بتا دیا

    کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام بھی بتا دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق اور سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    کرن اشفاق نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی، اداکارہ نے اس پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    کرن اشفاق نے بتایا کہ انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام خدیجہ علی رکھا ہے اور بیٹی کی پیدائش رواں ماہ کی 5 تاریخ کو ہوئی ہے۔

    اداکاہ کرن اشفاق نے انسٹاگرام  پر اپنی بہن کی اسٹوری کو بھی شیئر کیا ہے جس میں بچی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری نے بھی اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ اپنی بیٹی اور اپنے بچپن کی تصویر کو شیئر کیا۔

    حمزہ علی چوہدری نے اپنی اسٹوری پر لکھا کہ ماں سے دادی بننے تک کا سفر، جس کے بعد جوڑے کو ان کے دوست احباب کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اس جوڑی کے ہاں 2020 میں بیٹے روہم کی پیدائش ہوئی تھی۔

    بعدازاں دونوں کے درمیان درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، طلاق کے تقریباً ایک سال بعد دسمبر 2023 میں کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی تھی۔

  • کرن اشفاق کی نکاح کی مزید تصاویر منظر عام پر آگئیں

    کرن اشفاق کی نکاح کی مزید تصاویر منظر عام پر آگئیں

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ و ماڈل کرن اشفاق نے سوشل میڈیا پر اپنی نکاح کی تصاویر شیئر کی ہے۔

    پاکستان انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق کے دوسرے نکاح کی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا جہاں اُن کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

    کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبر سب سے پہلے انسٹاگرام کے معروف بلاگر پیج عرفانستان کی جانب سے دی گئی تھی لیکن اب اداکارہ نے خود تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرن اشفاق نے نکاح کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہے، اداکارہ نے اپنے بڑے دن کے لیے سفید جوڑے کا انتخاب کیا ہے جبکہ حمزہ بھی سفید جوڑے میں ہی ملبوس ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sahar Naseem Awan (@saharanas1)

    خیال رہے کہ کرن اشفاق پیپلزپارٹی کے سیاست دان اور لاہور سے تعلق رکھنے والے بزنس مین حمزہ علی چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔

    کرن اشفاق کے دوسرے شوہر کون ہیں؟

    واضح رہے کہ کرن اور ان کے سابق شوہر عمران اشرف اعوان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا روحام بھی ہے۔ تاہم دنوں کے درمیان 2022 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

    طلاق کے بعد سے کرن سوشل میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کافی فعال رہی تھیں جبکہ ان کے متعدد پروجیکٹس پائپ لائن میں بھی ہیں۔

    کرن اشفاق نے اپنی طلاق کے بعد کافی کھل کر بات کی تھی۔ انھوں نے اپنے سابق شوہر کے لیے اپنے طرز زندگی کو تبدیل کرنے کے حوالے سے دی گئی قربانیوں پر پچھتاوے کا کھلے عام اعتراف کیا تھا۔