Tag: Kiran Rao

  • آسکر نامزدگی کے بعد فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو نیا نام مل گیا

    آسکر نامزدگی کے بعد فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو نیا نام مل گیا

    بالی ووڈ کی مایہ ناز فلم ڈائریکٹر اور اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے اپنی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو آسکر میں نامزدگی کا اعزاز ملنے کے بعد فلم کا ٹائٹل تبدیل کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرن راؤ کی فلم کو ’لاپتہ لیڈیز‘ کو بھارت کی  آفیشل سرکاری انٹری کے طور پر آسکر 2025 کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Lost Ladies (@lostladiesfilm)

    آسکر ایوارڈز میں نامزدگی کے بعد ایوارڈ کی اہم شرائط میں سے ایک کو پورا کرتے ہوئے فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کے میکرز کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو فلم کے نئے نام اور  پوسٹر سے آگاہ کیا گیا۔

     فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کے میکرز عامر خان پروڈکشن کی جانب سے فلم کے نام کو ہندی سے انگریزی میں کنورٹ کرتے ہوئے آسکر 2025 کیلئے فلم کا نام لاپتہ سے‘لوسٹ لیڈیز‘ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

    عامر خان پروڈکشن کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے فلم لاپتہ لیڈیز کے میکرز کا کہنا تھا کہ ’انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، لوسٹ لیڈیز  کے نام سے فلم لاپتہ لیڈیز  کا نیا پوسٹر آسکر میں کمپیٹ کرنے کیلئے تیار ہے‘۔

    واضح رہے کہ فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو، اور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گم ہوجاتی ہے، اور اس کا دلہا گھونگھٹ کی وجہ سے پہچان نہ پانے پر دوسری دلہن کو ساتھ گھر لے آتا ہے۔

  • کرن راؤ کا عامر خان سے متعلق بڑا انکشاف

    کرن راؤ کا عامر خان سے متعلق بڑا انکشاف

    عامر خان کی سابقہ ​​اہلیہ کرن راؤ نے انکشاف کیا کہ اداکار اپنے بیٹے آزاد کے اسکول کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔

    50 سالہ کرن رائو نے حال ہی میں کرینہ کپور کے شو واٹ ویمن وانٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار عامر خان اور ان کی بُری عادت سے متعلق گفتگو کی۔

    شو کے دوران جب کرینہ نے کرن راؤ سے عامر خان اور ان کے بیٹے آزاد کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا عامر خان بہت مصروف والد ہیں لیکن آزاد اپنے والد کے ساتھ بہت انجوائے کرتا ہے۔

    بالی ووڈ ہدایتکار کرن راؤ نے کہا کہ اب آزاد اپنے والد کے ساتھ بہت زیادہ لطف اندوز ہو رہا ہے کیونکہ عامر خان اب اپنی عمر کو پہنچ گئے ہیں اور اب مجھے لگتا ہے کہ میں بھی آرام کر سکتی ہوں اور آزاد کو عامر کے ساتھ چھوڑ سکتی ہوں۔

    عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ نے عامر خان کی بری عادت سے متعلق کہا کہ عامر خان فیصلے کرنے میں بہت وقت لگاتے ہیں اور مجھے ان کی یہ عادت بہت بری لگتی تھی۔

    کرن راؤ کا کہنا تھا کہ وہ کسی چیز کے ایک مخصوص جگہ پر آنے کا انتظار کرتے ہیں تاکہ وہ درست فیصلے کرسکیں اور یہ سب کچھ بڑا تھکا دینے والا اور مایوس کن ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی دیگر بیس چیزیں بھی ہوتی ہیں۔

    کرن کے مطابق عامر خان حقیقی طور پر ان بہترین لوگوں میں سے ایک ہیں، جن کے ساتھ آپ تخلیقی کام کر سکتے ہیں، جو چیز ان کے حوالے سے بمشکل برداشت کرتی تھی وہ ان کے طویل لیکچرز ہیں، جو میں سمجھتی ہوں کہ اگر وہ نہ دیں تو بہتر ہے۔

    واضح رہے کہ کرن راؤ اور عامر خان کی 2021 میں طلاق ہوئی اور 16 سالہ ازدواجی رفاقت کے خاتمے کے بعد بھی دونوں کے درمیان پیشہ وارانہ معاملات اور اپنے بیٹے آزاد کی پرورش کے حوالے سے اشتراک عمل جاری ہے۔

  • کرن راؤ کی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کے نام بڑا اعزاز

    کرن راؤ کی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کے نام بڑا اعزاز

    بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ کو آسکر ایوارڈز 2025 میں انٹرنینشل فلم کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کو رنبیر کپور کی اینیمل اور دیگر 12 ہندی فلم، 6 تامل اور 4 ملیالم فلموں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت کو اس فلم سے بہت امیدیں ہیں کیونکہ فلم کو ناقدین کی جانب سے خوب پزیرائی ملی ہے۔ فلم کا موضوع بھی انتہائی دلچسپ ہے اور اس میں موجود سبھی اداکاروں نے بہترین کام کیا ہے۔

    ’لاپتہ لیڈیز‘ نے رنبیر کپور کی ’اینیمل‘ کو پیچھے چھوڑ دیا (arynews.tv)

    اس سے قبل کرن راؤ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اُن کی فلم آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہوجائے گی تو اُن کا خواب پورا ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو، اور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گم ہوجاتی ہے، اور اس کا دلہا گھونگھٹ کی وجہ سے پہچان نہ پانے پر دوسری دلہن کو ساتھ گھر لے آتا ہے۔

  • کرن راؤ نے عامر خان سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

    کرن راؤ نے عامر خان سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

    بالی ووڈ کی ہدایتکارہ کرن راؤ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے شادی صرف گھر والوں کی وجہ سے کی۔

    بالی ووڈ کی ہدایتکارہ کرن راؤ نے بھارتی یوٹیوب چینل پر اپنی حالیہ گفتگو کے دوران شادی پر بات کرت ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی سے پہلے ایک سال تک عامر خان کے ساتھ  لیونگ اِن ریلیشن شپ‘ (شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنا) میں رہی تھیں۔

    کرن راؤ نے کہا کہ میں نے اپنے والدین کی وجہ سے عامر خان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ہم نے سوچا کہ ہم ایک ساتھ رہ کر ایک جوڑے کے طور پر کام کر سکتے ہیں لیکن یہاں یہ اہم ہے کہ آپ کس طرح سے شادی کی تشریح کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kiran Rao (@raodyness)

    انہوں نے کہا کہ شادی میں شوہر کے بجائے اکیلی بیوی کو فرائض پورے کرنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا جاتا ہے، عورت پر گھر چلانے، خاندان کو ساتھ رکھنے کی بہت ذمہ داری ہوتی ہے۔

    کرن راؤ نے کہا کہ درحقیقت خواتین سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ سسرال والوں سے رابطے میں رہیں اور شوہر کے خاندان سے دوستی کریں، یہ  توقعات بہت زیادہ اور منفی ہیں، یہ بہت خطرناک ہیں، اس پر ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ کرن راؤ اور عامر خان نے باہمی رضامندی کے ساتھ 2021ء میں اپنی شادی ختم کر دی تھی اور بعد ازاں 2022ء میں باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

  • ’بیٹے آزاد کی پیدائش سے قبل 5 سال تک حمل۔۔۔۔‘ کرن راؤ نے کیا کہا؟

    ’بیٹے آزاد کی پیدائش سے قبل 5 سال تک حمل۔۔۔۔‘ کرن راؤ نے کیا کہا؟

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے انکشاف کیا کہ بیٹے آزاد کی پیدائش سے قبل  متعدس مِس کیرج ہوئے۔

    عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے حالیہ انٹرویو میں صحت سے متعلق مسائل اور بیٹے کی پیدائش سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ آزاد کی پیدائش، ان ویٹرو فرٹیلائزیشن کے ذریعے ہوئی تھی، میں نے 5 سال تک متعدد بار حمل ضائع ہونے کا دکھ بھی جھیلا ہے۔

    کیا عامر خان کی پہلی شادی کرن راؤ کی وجہ سے ناکام ہوئی تھی؟

    کرن راؤ نے  مزید کہا کہ ’جس سال انہوں نے  فلم ’دھوبی گھاٹ‘ بنائی تھی اُسی سال اُن کے ہاں آزاد کی پیدائش ہوئی تھی اور اس سے قبل 5 سال اُنہوں نے اپنی صحت سے متعلق معاملات درست کرنے اور صحت مند طریقے سے ماں بننے کے لیے بہت کوشش کی تھی‘۔

    انٹرویو میں کرن سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں گزشتہ 10 برسوں میں بیٹے آزاد کی پرورش کے لیے اپنے کیریئر کو روکنے پر پچھتاوا محسوس ہوا؟

    کرن راؤ نے مزید کہا کہ آزاد کی پیدائش کے بعد میں نے انڈسٹری سے 10 سال کا وقفہ لیا تھا، کام سے وقفے کا مقصد اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزارنا تھا اور انڈسٹری سے دوری پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

    کرن راؤ نے کہا ہے کہ میں نے آزاد کو 10 سال تک بھرپور وقت دیا ہے اور اس وقت سے وہ خوب لطف اندوز بھی ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ  عامر خان اور کرن نے 2011 میں سیروگیسی کے عمل کے ذریعے بیٹے آزاد کا استقبال کیا، اب جوڑے کی طلاق ہوچکی ہے اور وہ اب مشترکہ طور پر آزاد کی پرورش کررہے ہیں۔

  • عامر خان کی سابقہ اہلیہ کے ہمراہ سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل

    عامر خان کی سابقہ اہلیہ کے ہمراہ سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان کی اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانے جانے والے بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان 14 مارچ کو اپنی 59ویں سالگرہ منائی جس میں ان کی سابقہ اہلیہ و ہدایت کار کرن راؤ نے شرکت کی۔

    اس موقع پر اداکار عامر خان نے میڈیا کی موجودگی میں کرن اور فلم کی کاسٹ کے ساتھ کیک کاٹ کر اپنی سالگرہ منائی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر نے کیک کاٹ کر پہلے کرن راؤ کو کھلایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    بعدازاں عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کی اور جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہر سال میری سالگرہ پر نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر وہ سب کے مشکور ہیں‘۔

    عامر خان نے کہا کہ اگر میرے پرستار مجھے کچھ تحفہ دینا چاہتے ہیں تو انہیں سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لاپتا لیڈیز کا ٹکٹ خریدنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ  میری پروڈکشن کمپنی کی ابتداء فلم لگان سے ہوئی اور لاپتہ لیڈیز اس پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ایک ایسی فلم ہے جس پر ہم فخر کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ فلم ‘لاپتا لیڈیز’ بھارت کے دیہی علاقوں میں بنائی گئی اس فلم کی کہانی دو نوجوان دلہنوں کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین میں گم ہو جاتی ہیں اور اس کے نتیجے میں حیران کن واقعات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے، لاپتا لیڈیز’ کی ہدایت کاری کرن راؤ نے دی جبکہ اسے عامر خان اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا۔

  • عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی فلم ”لاپتا لیڈیز“ کا ٹریلر جاری

    عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی فلم ”لاپتا لیڈیز“ کا ٹریلر جاری

    ممبئی: جیو اسٹوڈیو اور اداکار عامر خان پروڈکشنز کے اشتراک سے کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی ’لاپتا لیڈیز ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    مداحوں کے کافی انتظار کے بعد ’لاپتا لیڈیز‘ کے ٹریلر کی آخر کار نقاب کشائی کر دی گئی ہے، کامیڈی سے بھرپور انٹرٹینر پر مبنی فلم کے ٹریلر کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    دیہی بھارت میں بنائی گئی اس کہانی کی کہانی دو نوجوان دلہنوں کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین میں گم ہو جاتی ہیں اور اس کے نتیجے میں حیران کن واقعات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔

    ‘لاپتا لیڈیز’ ایک فلم ہے جو جیو اسٹوڈیو کی طرف سے پیش کی گئی ہے، جس کی ہدایت کاری کرن راؤ نے کی ہے، اور اسے عامر خان اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا ہے۔

    اس فلم کا اسکرین پلے بپلاب گوسوامی کی ایوارڈ یافتہ کہانی پر مبنی ہے، اسکرین پلے اور مکالمے اسنیہا ڈیسائی نے لکھے ہیں جبکہ اضافی مکالمے دیویاندھی شرما کے ہیں۔ یہ فلم یکم مارچ 2024 کو ریلیز کی جائے گی۔

  • عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق

    عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے شادی کے 15 سال بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمی صنعت کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے ایک بار پھر شادی کے بندھن سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے، انھوں نے 2005 میں فلم ساز کرن راؤ سے دوسری شادی کی تھی، اور اب دونوں باقاعدہ منصوبے کے مطابق اپنی زندگی کا ’نیا باب‘ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

    عامر اور راؤ کا ایک بیٹا آزاد بھی ہے، عامر خان کی اپنی سابقہ بیوی ریما دتہ سے بھی 15 سال بعد علیحدگی ہوئی تھی، اور اس شادی سے ان کی ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

    دونوں نے اپنے مشترکہ بیان اپنی طلاق کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کچھ عرصہ قبل ہی علیحدگی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، اب باضابطہ طور پر اعلان کر رہے ہیں، کیوں کہ اب ہم اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنا چاہتے ہیں، اور اب ہم شوہر اور بیوی کی حیثیت سے نہیں بلکہ شریک والدین اور کنبے کے طور ایک دوسرے کے ساتھ پر ہوں گے۔

    انھوں نے وضاحت کی کہ یہ طلاق کوئی خاتمہ نہیں، بلکہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے، پندرہ خوب صورت برسوں میں ہم نے ایک ساتھ زندگی بھر کے تجربات، مسرت اور ہنسی کا اشتراک کیا، اور ہمارا رشتہ صرف اعتماد، احترام اور محبت میں پروان چڑھا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وہ کچھ عرصے سے الگ الگ رہنے کے باوجود ایک زندہ خاندان کی طرح اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں، اور بیٹے آزاد کے والدین ہونے کے ناطے الگ رہتے ہوئے بھی پرورش کریں گے، فلموں اور پانی فاؤنڈیشن اور دیگر منصوبوں میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔

    عامر اور کرن راؤ نے بیان میں کہا کہ وہ خیر خواہوں کی طرف سے نیک خواہشات اور دعاؤں کے منتظر ہیں۔

    یاد رہے کہ عامر خان اور کرن راؤ کی ملاقات آشوتوش گواریکر کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، کرن راؤ سپر ہٹ فلم لگان میں اسسٹنٹ ہدایت کار بھی تھیں۔