Tag: kiraye mian kami

  • مسافروں ٹرینوں کےکرائے میں  5فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    مسافروں ٹرینوں کےکرائے میں 5فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور: پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں تین سے پانچ فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

     مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اطلاق لاہور سے کراچی چلنے والی قراقرم ایکسپریس پر نہیں ہوگا،جبکہ نجی شعبہ کے زیر انتظام چلنے والی شالیمار ایکسپریس اور بزنس ٹرین کے کرائے کم نہیں ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس، عوام ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس اکبر بگٹی اور جعفر ایکسپریس کی تمام کلاسز پر تین فیصد کمی ہوگی۔

    جبکہ بولان میل ، بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس، سکھر ایکسپریس کی تمام کلاسز پر کرائے میں پانچ فیصد کمی ہوئی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دس روپے سے ایک سو تیس روپے تک کمی ہوئی۔

    دوسری جانب مسافروں نے ٹرینوں کے کرائے میں معمولی کمی کو مسترد کرتے ہوئے بیس فیصد تک کرائے کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 30فیصد کمی کا اعلان

    تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 30فیصد کمی کا اعلان

    اسلام آباد :پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کیلئے عید کا تحفہ،تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں تیس فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے ۔

    ایک طرف سی این جی کی لوڈ شیڈنگ ختم تودوسری جانب ریلوے نے بھی تمام ٹرینوں کے کرایوں میں تیس فیصد کمی کر دی ہے ۔ یہ کمی عید کے پہلے دو دنوں کیلئے ہوگی ،ترجمان ریلوے کے مطابق کمی کا اطلاق تمام کلاسز کی ٹرینوں پر ہو گا۔

    عید اور اس کے اگلے روز ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا مقصد عید اور اگلے روز عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔