Tag: KIT

  • کرونا ٹیسٹنگ کی سہولت 9 اسپتالوں میں فراہم کردی گئی

    کرونا ٹیسٹنگ کی سہولت 9 اسپتالوں میں فراہم کردی گئی

    کراچی: ملک میں کروناوائرس کے پیش نظر انتظامات تیز کردیے گئے، کروناٹیسٹنگ کی سہولت9 اسپتالوں میں فراہم کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نو اسپتالوں میں کروناٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ وہ اسپتال جو کروناوائرس ٹیسٹ کررہے ہیں ان میں انڈس اسپتال، ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور اوجھاکیمپس کے نام شامل ہیں۔

    جبکہ ایس آئی یوٹی، سندھ انسٹی ٹیویٹ آف یورولوجی اینڈٹرانسپلانٹیشن، سول اسپتال، ضیاالدین اسپتال، پی این ایس شفا اور چغتائی لیب کا بھی نام کرواناوائرس ٹیسٹ کرنے والے مراکز میں شامل ہے۔

    علاوہ ازیں ٹیسٹنگ کی سہولت لیاقت یونیورسٹی میڈیکل اینڈہیلتھ سائنسز، ایل یوایم ایچ ایس حیدرآباد، گمبٹ انسٹی ٹیویٹ آف میڈیکل سائنسزخیرپور میں بھی میسر ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس سے 21 افراد انتقال کرگئے، ڈاکٹر ظفر مرزا

    دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی اور وائرس سے 21 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 99 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں، لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، 783 کرونا کے مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں، 783 میں سے 10 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • انگلینڈ کی فتح کے بعد روس میں سرخ رنگ کی بارش

    انگلینڈ کی فتح کے بعد روس میں سرخ رنگ کی بارش

    ماسکو : روس کے شہر سائبیریا میں اچانک سرخ رنگ کی بارش شروع ہوگئی، بارش شروع ہونے کے بعد مقامی افراد نے اس بارش کو انگلینڈ کی فتح سے جوڑنا شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں جاری فٹبال کے عالمی کپ میں کولمبیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا تھا، انگلینڈ نے جیسے ہی کولمبیا کو 3-4 گول سے شکست دی روس میں ہونے والی بارش کا رنگ اچانک سرخ ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز روس میں ہونے والی بارش کا سرخ رنگ کسی فلمی سین کا منظر پیش کررہا تھا، جیسے آسمان سے خون برس رہا ہو۔

    روسی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبیریا کے باشندوں کا خیال ہے کہ خدا کی جانب سے ان پر عذاب کو نازل نہیں کردیا گیا کیوں کہ ’ایسے ہی واقعے کے رونما ہونے کا ذکر آسمانی کتاب بائبل میں بھی موجود ہیں‘۔

    روسی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سائبیریا میں ہونے والی بارش کے بعد مقامی افراد کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سایٹز پر کمنٹ کیے جارہے ہیں کہ ’سرخ بارش کسی ڈراؤنی فلم کا سین لگ رہا ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ علاقے میں موجود فیکٹری کے ملازمین نے بھاری مقدار میں فیکڑی کی چھت سے آئرن آکسائیڈ کی صفائی کی تھی تاکہ ماحول صاف ستھرا رہے، لیکن تیز ہواؤں اور بارش کے باعث آئرن آکسائیڈ بارش کے ساتھ علاقے میں پھیل گئی اور خوفناک منظر پیش کرنے لگی۔

    روسی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد شہر کو غیر ملکی سیاحوں کے بند کردیا گیا تھا، کیوں کہ دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں ایک لگ رہا تھا۔ تاہم متاثرہ علاقے کی صفائی جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ورلڈکپ کیلئے بنائی گئی پاکستانی جرسی لیک

    ورلڈکپ کیلئے بنائی گئی پاکستانی جرسی لیک

    لاہور: کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کو شروع ہونے میں 65 دن باقی ہیں تاہم کرکٹ شائقین کے ذہنوں میں یہی سوال ہے کہ پاکستان ٹیم اس میگا ایونٹ میں کونسی جرسی پہنے گی۔
    کرکٹ کے نگراں عالمی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ 2015 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جرسی تیار کرلی ہے جس کی تصاویر آئی سی سی نے سماجی وابطے کی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں۔
    میگا اونٹ کی جرسی 1992 ورلڈکپ میں استعمال کی گئی جرسی کی کاپی ہے، جس میں کندھوں پر سفید، لال، نیلے اور سبزرنگ کی پٹیاں لگائی گئی ہیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ جب پاکستان نے پہلی بار ورلڈکپ جیتا تو تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ رنگین یونیفارم پہن کر کھلاڑی میگاایونٹ میں اترے اور میزبان ممالک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا تھے،2015 کا ورلڈکپ بھی انہی ممالک میں ہورہا ہے اور 22 سال پہلے بنے والی تاریخ کو مدنظر رکھتےہوئے ٹیموں کا یونیفارم بنایا گیا ہے۔