Tag: kite-string

  • لاہور میں  پتنگ بازی کا خونی کھیل، ڈور پھرنے سے 2  نوجوان زخمی

    لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل، ڈور پھرنے سے 2 نوجوان زخمی

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 نوجوان زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے ، رات گئے پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 نوجوان زخمی ہو گئے۔

    پہلا واقعہ نواں کوٹ میں پیش آیا ، جہاں نوجوان چہرے پرڈور پھر نے سے شدید زخمی ہوگیا ، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کو سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسرا واقعہ قرطبہ چوک میں ہوا ، جہاں پر بھی ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی ہوا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ اقبال ٹاؤن میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا ، پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت دانیال یاسر کے نام سے ہوئی، دانیال کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ جانبرنہ ہو سکا۔

    سی سی پی اولاہور نے قیمتی انسانی جان کے نقصان پرگہرےدکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس انسدادپتنگ بازی ایکٹ پرسختی سےعمل درآمد یقینی بنائیں، کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

  • لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ،  قاتل ڈور نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ، قاتل ڈور نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    لاہور : قاتل ڈورنے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، آئی پنجاب نے ایس ایچ اواقبال ٹاؤن توقیرانجم کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے ، رات گئے اقبال ٹاؤن میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت دانیال یاسر کے نام سے ہوئی، دانیال کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ جانبرنہ ہو سکا۔

    سی سی پی اوفیاض احمددیو نے اقبال ٹاؤن میں ڈور پھرنے سے شہری دانیال کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی۔

    سی سی پی اولاہور نے قیمتی انسانی جان کے نقصان پرگہرےدکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس انسدادپتنگ بازی ایکٹ پرسختی سےعمل درآمد یقینی بنائیں، کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،سی سی پی او

    نوجوان کے تایا نے بتایا کہ دانیال کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی، متوفی والدین کا اکلوتا سہارا اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، پولیس پتنگ بازی کی روک تھام کےلئےعملی اقدامات کرے۔

    پولیس کے مطابق دانیال کی لاش کومردہ خانےمنتقل کردیاگیا ہے ، ورثا کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوزکی خبر پر آئی جی پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ اواقبال ٹاؤن توقیرانجم کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غفلت کےذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے، پتنگ بازی پرپابندی کےقانون پرعملدرآمد یقینی بنایاجائے، پولیس پتنگ بازی کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کرے، کاغذی کارروائی نہیں چلےگی، زیروٹالیرنس پالیسی اختیارکی جائے۔

  • قاتل ڈور نے کمسن بچے کی زندگی کی ڈور کاٹ دی

    قاتل ڈور نے کمسن بچے کی زندگی کی ڈور کاٹ دی

    لاہور: صوبائی دارالحکومت میں قاتل ڈور نے کمسن بچے کی جان لے لی۔

    تمام تر حکومتی اقدامات بے سود، لاہور میں پتنگ بازی کا سلسلہ نہ رک سکا، پتنگ کی ڈور نے ایک اور معصوم بچے کی جان لے لی، ساڑھے 3 سالہ بچہ گلے میں ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    کمسن بچے کے والد اویس نے افسوسناک واقعے سے متعلق بتایا کہ ساڑھے تین سالہ خضر اپنی نانی کے گھر سے واپس آ رہا تھا کہ اس دوران اسکے گلے میں ڈور پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوا، خضر کو پہلے نوازشریف اسپتال پھر میئو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے موت کی تصدیق کردی۔

    والد کے مطابق خضر میو اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا تھا۔

    واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس ایچ او مستی گیٹ انسپکٹر محمد زاہد نواز کو معطل کردیا، ڈی آئی جی نے ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی علی اختر سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ ڈور پھرنے کے واقعات ہرگز قابلِ برداشت نہیں، غفلت کے مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ڈور پھرنے سےبچے کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے، سردار عثمان بزدار نے پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کے واقعات قطعی ناقابل برداشت ہیں، پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل کرایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

  • لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل ،  قاتل ڈور نے ایک اور جان لے لی

    لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل ، قاتل ڈور نے ایک اور جان لے لی

    لاہور : پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے ، قاتل ڈور نے ایک اور جان لے لی، سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن وحدت روڈ پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار موقع پرہی دم توڑ گیا، ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ آفتاب کے نام سے ہوئی ہے-

    سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو چارج شیٹ کرنے کا حکم دے دیا، سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی نہ روکنے پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈور پھرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں ہوں گے۔

    خیال رہے پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے پتنگیں بیچنے، ڈور بنانے والوں اور اڑانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

    خیال رہے کہ ماضی میں پتنگ بازی کے دوران گلے میں ڈور پھرنے سے کئی افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔