Tag: KK

  • گلو کار کے کے کو بچایا جا سکتا تھا، انکشاف

    گلو کار کے کے کو بچایا جا سکتا تھا، انکشاف

    گلوکار کے کے کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اگر انھیں بر وقت طبی امداد پہنچائی جاتی تو وہ یقیناً بچ سکتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے کے حوالے سے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں، پوسٹ مارٹم کرنے والے ایک ڈاکٹر نے اس شبہ کی تصدیق کی ہے کہ گلوکار کے کے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

    انھوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گلوکار کو طویل عرصے سے دل کے مسائل تھے جن پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

    ڈاکٹر کے مطابق گلوکار کے بائیں مین کورونری شریان میں بڑی رکاوٹ کے ساتھ ساتھ دیگر شریانوں اور ذیلی شریانوں میں چھوٹی رکاوٹیں بھی موجود تھیں، جب لائیو شو کے دوران بہت زیادہ جوش و خروش خون کے بہاؤ کو روکنے کا سبب بنا تو انھیں دل کا دورہ پڑ گیا۔

    کے کے کی بیٹی کا والد کیلیے جذباتی پیغام

    انھوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر گلوکار کو سی پی آر دیا جاتا تو اُنھیں بچایا جا سکتا تھا۔

    یاد رہے کہ 31 مئی کو کولکتہ میں ایک شو سے واپسی کے بعد گلوکار کے کے گرینڈ ہوٹل میں گر گئے تھے، جس پر اُنھیں شہر کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں انھیں مردہ قرار دیا گیا۔

  • کیا گلوکار کے کے کو بھی قتل کیا گیا؟ ایف آئی آر درج

    کیا گلوکار کے کے کو بھی قتل کیا گیا؟ ایف آئی آر درج

    ممبئی: مشہور بھارتی پلے بیک سنگر کے کے کی طبعی موت بھی متنازع ہو گئی، پولیس نے ان کی غیر فطری موت کی ایف آئی آر درج کر دی ہے۔

    بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکار کے کے کی موت کی موت غیر طبعی تھی، ان کی پیشانی اور ہونٹوں پر مبینہ طور پر چوٹ کے نشانات پائے گئے ہیں، پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس اُس کنسرٹ کے منتظمین سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے، جس میں شرکت کے بعد کے کے کی موت واقع ہوئی، اُس ہوٹل کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جس میں کے کے ٹھہرے ہوئے تھے۔

    پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ گلوکار کی موت جسمانی بیماری کی وجہ سے ہوئی یا کسی اور وجہ سے، گلوکار کی موت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، بنگال بی جے پی کے سابق صدر دلیپ گھوش نے ریاستی حکومت پر سوال اٹھا کر کہا کہ جس طرح سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا وہ درست نہیں، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    نامور بھارتی گلوکار پرفارمنس کے بعد چل بسے

    دلیپ گھوش نے کہا اے سی کے بغیر اور اتنی بھیڑ میں کیسے کام کرنا پڑا، بھیڑ گنجائش سے زیادہ تھی اور اے سی بند تھا، دریں اثنا، گلوکار کے کے کے اہل خانہ بھی کولکتہ پہنچ گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے مشہور گلوکار کے کے (کرشن کمار کنتھ) کا منگل کی رات کولکتہ میں کنسرٹ کے بعد موت اچانک موت واقع ہو گئی تھی، کے کے کی عمر 53 سال تھی، ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے شامل ہیں۔

    کے کے نے نذرل منچ میں ایک کالج کی طرف سے منعقدہ تقریب میں ایک گھنٹے تک گانے گائے، اور پھر ہوٹل واپس لوٹے، اس وقت ان کی طبیعت ناساز تھی۔

  • پی ایس ایل 5: کراچی کنگز کی مہم جوئی، ٹاکرے کے لیے تیار

    پی ایس ایل 5: کراچی کنگز کی مہم جوئی، ٹاکرے کے لیے تیار

    کراچی: پاکستان سپرلیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز سیزن 5 میں اپنی مہم جوئی کا آغاز 21 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف میچ سے کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز پاکستان کے میدانوں میں دھوم مچانے کے لیے تیار ہوگئی، 21 فروری کو کراچی کنگز ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی کے خلاف مہم جوئی کا آغاز کریں گے۔

    23 فروری کو کراچی کا مقابلہ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

    جبکہ 28 فروری کو کراچی کنگز ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی۔ یکم مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ مد مقابل ہوں گے۔ 2 مارچ کو کنگز زلمی سے پھر ٹکرائیں گے۔ 6 مارچ کو سلطانز سامنے آئیں گے۔

    ’کراچی کنگز کو فائنل سے روک سکتے ہو تو روک کے دکھاؤ‘

    8 اور 12 مارچ کو پی ایس ایل کے روایتی حریف لاہور سے دو دو ہاتھ کریں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل 5 کا شیڈول جاری کیا گیا جس پر کراچی کے شائقین نے ہوم گراؤنڈ پر اپنی ٹیم کو کم میچز ملنے پر سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور اپنی آواز پی سی بی حکام تک پہنچانے کی کوشش بھی کی۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ 8 میچز دیے گئے جبکہ کراچی کنگز لیگ کے دس میں سے صرف 5 میچز ہی ہوم گراؤنڈ پر کھیل سکے گی۔

  • قومی کرکٹر اور کراچی کنگز کے کھلاڑی محمد عامر کی والدہ انتقال کرگئیں

    قومی کرکٹر اور کراچی کنگز کے کھلاڑی محمد عامر کی والدہ انتقال کرگئیں

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور کراچی کنگز کے کھلاڑی محمد عامر کی والدہ رضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں پی ایس ایل فور کے لیے شارجہ جانے والے محمد عامر نے کچھ دیر قبل اپنی والدہ کی تشویشناک حالت کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا اور مداحوں سے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔

    کراچی کنگز کی انتظامیہ نے محمد عامر کو فوری طور پر وطن واپس جانے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد وہ ابوظہبی سے پاکستان آنے والی پہلی فلائٹ کے منتظر تھے۔

    محمد عامر نے کچھ دیر قبل افسوسناک خبر سنائی کہ اُن کی والدہ دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں۔ فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ’پیاری امی اب ہم میں نہیں رہیں‘۔

    قومی کرکٹر کی والدہ کے انتقال پر اُن کے ساتھیوں اور مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کے ساتھ بلند درجات کی دعا بھی کی۔

    محمدعامر کی وطن واپسی کے بعد تدفین اور نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا۔

  • پاکستان سپرلیگ کا چوتھا مرحلہ آج سے ابوظہبی میں شروع ہوگا

    پاکستان سپرلیگ کا چوتھا مرحلہ آج سے ابوظہبی میں شروع ہوگا

    ابوظہبی: پاکستان سپرلیگ کا چوتھا مرحلہ آج سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی جبکہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور کا چوتھا مرحلہ آج سے اماراتی دارالحکومت ابوظہبی میں شروع ہوگا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا پشاور زلمی سے ہوگا جبکہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان مدمقابل آئیں گے۔

    پی ایس ایل کے پہلے سے تیسرے مرحلے تک کھلاڑیوں نے دبئی میں دکھایا جوش اب سجے گا میدان ابوظہبی کا جہاں چھکے اور چوکوں کی برسات ہوگی۔

    کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کے لیے خوب محنت کی، بالرز  وکٹیں اڑانے کو تیار کھڑے ہیں، ٹیم کے کپتان بھی میچ میں فتح یابی کے لیے پرعزم ہیں۔

    کل کھیلے جانے والے مقابلوں میں پہلا ٹاکرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز پنجا آزمائی کریں گے۔

    خیال رہے کہ کراچی کنگز کے کولن انگرام نے سیزن فور کی پہلی سنچری بنائی اور ساتھ ہی 127 رنز بنا کر سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    کراچی کنگز کے بابر اعظم اور لیونگسٹن نے 157 رنز بنا کر پی ایس ایل کی سب سے بڑی شراکت قائم کررکھی ہے۔

    پی ایس ایل سیزن فور کا تیسرا مرحلہ مکمل، کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے پی ایس ایل سیزن فور کی پہلی ہیٹ ٹرک کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    پشاور زلمی کے کیرون پولارڈ نے بلند و بالا چھکے لگا کر نصف سنچری اسکور کی، زلمی کے فاسٹ بولر حسن علی 18 وکٹیں حاصل کرکے سب سے آگے ہیں۔

    ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں صرف 2 دومیچز ہی جیت سکی ہے تاہم کپتان شعیب ملک 240 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

  • پاکستان سپرلیگ سیزن فور میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

    پاکستان سپرلیگ سیزن فور میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

    دبئی: پاکستان سپرلیگ کے سیزن فور میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے، لاہور قلندر ز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا جبکہ کراچی کنگز اسلام آباد سے ٹکرائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 4 کے پہلے میچ میں لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پنجہ آزمائی کریں گے، دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

    ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلیں، میدان میں جم پر پریکٹس کیا، کھلاڑیوں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب گذشتہ روز کھلیے جانے والے پی ایس ایل سیزن فور کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی۔

    فتح کے بعد ڈینئل کرسچن کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    ملتان سلطانز کی دوسری کامیابی، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست

    خیال رہے کہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 122 رنز کا ہدف ملتان سلطانز کی ٹیم نے 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، عمر صدیق نے شاندار 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

    واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کے دو پوائنٹس ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین میچز جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں۔

  • پی ایس ایل فور: آج کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا

    پی ایس ایل فور: آج کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا

    دبئی: پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہوگا، کراچی کنگز کے شیر شارجہ میں دھاڑنے کیلئے تیار ہیں۔

    کراچی کنگز کے شیر اب زلمی کو ڈھیر کرنے کے لیے تیار ہوگئے، شارجہ میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے لیے کراچی کنگز نے بھرپور تیاری کی۔

    نیٹ پریکٹس میں وسیم اکرم کی بولرز کو ٹپس دیں، آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز نے بھی کراچی کنگز کو جوائن کرلیا۔

    وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھی جیت کے لیے پر عزم ہیں، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں، فاتح ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بہتر بنالے گی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل فور کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر لگاتار تیسری فتح اپنے نام کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لگاتار تیسری فتح، ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کو 7 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز سے ہار گئی تھی۔

  • پوری امید ہے پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن کراچی کنگز جیتے گی: وسیم اختر

    پوری امید ہے پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن کراچی کنگز جیتے گی: وسیم اختر

    کراچی: شہرقائد کے میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پوری امید ہے پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن کراچی کنگز جیتے گی۔

    تفصیلات کے مطابق میئرکراچی وسیم اختر نے پی ایس ایل کے ایڈیشن فور میں کراچی کی جیت کی نوید سنا دی، کہتے ہیں ٹائٹل کراچی کنگز اپنے نام کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جیت کے بعد کراچی کنگز کو کراچی کے عوام کی طرف سے تحفہ دیں گے۔

    مئیرکراچی کا مزید کہنا تھا کہ تیسرے ایڈیشن کی طرح اس بار بھی فائنل کے لیے بہترین انتظامات کریں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ پی ایس ایل فائنل اس بار کراچی کو کنگز کو جیتنا چاہئے، کراچی کنگز جیسے ہی جیتے گی میں خود ٹیم کا استقبال کروں گا۔

    پی ایس ایل فور، کراچی کنگز جیسے ہی فائنل جیتے گی میں خود استقبال کروں گا، مراد علی شاہ

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی افتتاحی تقریب اور دبئی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب چودہ فروری کو رات آٹھ بجے دبئی میں ہوگی، جس کے لیے ٹکٹیں فروخت لیے پیش کردی گئیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

  • پی ایس ایل فور: متبادل کھلاڑی کے لیے ڈرافٹنگ 24 جنوری کو ہوگی

    پی ایس ایل فور: متبادل کھلاڑی کے لیے ڈرافٹنگ 24 جنوری کو ہوگی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے متبادل کھلاڑی کے انتخاب کے لیے ڈرافٹنگ چوبیس جنوری کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کے متبادل کھلاڑی کے انتخاب کے لیے ڈرافٹنگ چوبیس جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔

    ڈرافٹنگ میں سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کے متبادل کا بھی انتخاب کیا جائے گا، تمام فرنچائز اپنے اکیسویں کھلاڑی کا انتخاب بھی کریں گی۔

    پی ایس ایل انتظامیہ نے تمام فرنچائزز کو اکیسواں کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت دی تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

    پی ایس ایل فور، کراچی کنگز جیسے ہی فائنل جیتے گی میں خود استقبال کروں گا، مراد علی شاہ

    پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • پی ایس ایل چوتھا ایڈیشن: کراچی کنگز کے شیر 15 فروری سے پنجہ آزمائی کریں گے

    پی ایس ایل چوتھا ایڈیشن: کراچی کنگز کے شیر 15 فروری سے پنجہ آزمائی کریں گے

    کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں کراچی کنگز کے شیر پندرہ فروری سے پنجہ آزمائی کریں گے، کھلاڑی عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے شیر میدان مارنے کے لیے تیار ہوگئے، سب پر بازی لے جانے کے لیے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بہترین کھیل پیش کرکے شائقین کے دل جیت کے لیے پر جوش ہیں۔

    کراچی کنگز کے شیر پندرہ فروری کو دبئی میں دھاڑیں گے، پہلا مقابلہ چھٹی ٹیم سے ہوگا، دوسرے میچ میں سولہ فروری کو لاہور قلندر سے ٹکرائیں گے۔

    اکیس فروری کو کراچی کی ٹیم کا پشاور زلمی سے ظالم مقابلہ ہوگا، کراچی کنگز اور دومرتبہ کی چیمپئین اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان ٹاکرا تئیس فروری کو شیڈول ہے۔

    پی ایس ایل چوتھا ایڈیشن: کراچی کنگز میں اس بار کون سے کھلاڑی شامل ہیں، فہرست جاری

    چوبیس فروری کو کراچی کے شیر کوئٹہ گلیڈی ائیٹر پر جھپٹیں گے، ستائیس فروری سے دس مارچ کے دوران کراچی کنگز کے شیر ٹیموں سے دوسری بار ٹکرائیں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے سیزن فور کے لیے اپنے آٹھ سپر اسٹارز کھلاڑیوں کو اس سال بھی برقرار رکھا ہے۔

    جاری ہونے والی فہرست میں پلاٹینئیم کٹیگری سے نیوزی لینڈ کے کولن منرو، فاسٹ بولر محمد عامر، ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ بابر اعظم سیزن فور کے لئے بھی کراچی کنگز کا ہی حصہ رہیں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے سلور کٹیگری سے کسی کھلاڑی کو برقرار نہیں رکھا۔ اس کے علاوہ دیگر پانچ فرنچائز نے بھی برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔