Tag: KK

  • کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اختتام پذیر، بہترین ٹیلنٹ ڈھونڈ نکالا

    کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اختتام پذیر، بہترین ٹیلنٹ ڈھونڈ نکالا

    کراچی: خیبرپختونخوا سے شروع ہونے والی کھلاڑی کی کھوج صوبہ پنجاب میں اختتام پذیر ہوگئی، کراچی کنگز نے بہترین ٹیلنٹ کو تلاش کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوات سے صادق آباد تک کراچی کنگز کی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے، جبکہ کراچی کنگز نے بہترین ٹیلنٹ بھی ڈھونڈ نکالا۔

    کراچی کنگز نے جو وعدہ کیا، پورا کر دکھایا، ٹیلنٹ کی کھوج خیبرپختونخوا سے شروع ہوئی اور صوبہ پنجاب میں آکر مکمل ہوئی۔

    سوات سے ڈیرہ اسماعیل خان تک ہزاروں کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، شہر اقبال سیالکوٹ سے صادق آباد تک کراچی کنگز کا ڈنکا بجتا رہا۔

    پرجوش انداز سے ٹیم کراچی کنگز کا استقبال ہوا، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بلے بازوں کی مہارت کو جانچا گیا، بالنگ میں لائن اور لینتھ دیکھی گئی۔

    نوجوان کھلاڑیوں نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بہترین پلیٹ فارم قرار دیا، کراچی کنگز کا مقصد ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنا ہے۔

    دو روز قبل ٹیلنٹ کی تلاش میں کراچی کنگز کا قافلہ پنجاب کے ضلع بورے والہ پہنچ تھا، کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں کھلاڑی کی کھوج لگائی تھی۔

    اس دوران بہت سے باصلاحیت نوجوانوں نے اپنے اندر چھپے کرکٹ کے جنون کو کراچی کنگز کے پلیٹ فارم پر پیش کیا تھا۔

  • ٹیلنٹ کی تلاش میں کراچی کنگز کا قافلہ بورے والہ پہنچ گیا

    ٹیلنٹ کی تلاش میں کراچی کنگز کا قافلہ بورے والہ پہنچ گیا

    لاہور: ٹیلنٹ کی تلاش میں کراچی کنگز کا قافلہ بورے والہ پہنچ گیا، کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں کھلاڑی کی کھوج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ میں ملک کے مختلف شہروں سے بچے اور نوجوان کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں آج بُورے والہ میں کھلاڑی کی کھوج کی جائے گی۔

    قبل ازیں خانیوال کے شبیر اسٹیڈیم میں بہترین بالرز، فیلڈرز اوربیٹسمین کا امتحان بھی لیا گیا۔

    ٹیلنٹ کی تلاش میں کراچی کنگز کا قافلہ ہری پور پہنچ گیا

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے ہری پور میں باصلاحیت کھلاڑی کی کھوج لگائی گئی تھی۔

    ہری پور میں ٹیلنٹ کی تلاش میں بچوں اور نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز کراچی کنگز کے ڈائریکٹر راشد لطیف اور سابق کرکٹر ارشد خان نے لیے تھے۔

    کراچی کنگز کا اگلا اسٹاپ ڈیرہ اسماعیل خان ہوگا، جہاں ٹیلنٹ ہنٹ کے سلسلے میں ٹرائلز 21 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز نے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے پُر عزم ہو کر ’کھلاڑی کی کھوج‘ کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا سوات سے آغاز کیا، دو روز قبل اس کھوج میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ٹرائلز دینے پہنچ گئی تھی۔

  • گھٹنے کا ایم آرآئی، شاہد آفریدی کا مداحوں سے دعا کی اپیل

    گھٹنے کا ایم آرآئی، شاہد آفریدی کا مداحوں سے دعا کی اپیل

    کراچی : کراچی کنگز کے صدر اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ گھٹنے میں انجری ہے، ایم آر آئی ہو گئی ہے مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

    شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گھنٹے کی انجری کے باعث تکلیف میں مبتلا تھا جس کی تشخیص کے لیے ایم آر وائی کروایا ہے، مکمل صحت کے لیے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔

    شاہد آفریدی نے مزید کہا ہے کہ گھنٹے کی انجری کے باعث آج ملتان سلطانز کے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھا جس پر بہت افسوس ہے، اپنے مداحوں سے بھی معذرت خواہ ہوں جو میرا کھیل دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آئے تھے اور میری ٹیم میں میری غیر موجودگی سے انہیں شدید مایوسی ہوئی، آپ سب کی دعاؤں سے جلد واپسی ہوگی۔

     

     

    کراچی کنگز کی مینجمنٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹرز نے شاہد خان آفریدی کو 2 دن آرام کا مشورہ دیا جس کے باعث انہیں آج کے میچ سے ڈراپ کیا گیا۔

    واضح رہے آج پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان میچ تھا جس کے لیے شاہد آفریدی کو گھٹنے میں انجری کے سبب ڈراپ کردیا گیا تھا تاہم بارش کے باعث یہ میچ منسوخ کرنا پرا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک نمبر دے دیا گیا.

     


    کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز، اہم میچ بارش کی نذر


    قبل ازیں شارجہ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میچ میں شاہد آفریدی کی عدم دستیابی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا تھا جس سے شائقین میں مایوسی پھیل گئی تھی، کوچ مکی آرتھر نے بتایا تھا کہ وارم اپ کے دوران آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی اور آج ان کا ایم آر آئی کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔